affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Pakistan zindabad by Sahaghsha

Monday, 20 July 2020

Pakistan zindabad by Sahaghsha


یہ کہنے کو تو لمحے ہیں
مگرصدیوں پہ بھاری ہیں
ہمارے رہ نماوں نے
بڑی مشکل سے پایا ہے
چمن زرخیز کرنے کو
لہو اپنا پلایا ہے
کیا قربان ہے اس پر
سدا اپنا یہ تن من دھن
ہمیں جو سختیاں سہہ کر
انھوں نے ہے بقا بخشی
نکالا ظلمتوں سے پھر
اندھیروں میں ضیا بخشی
ہماری حرمتوں کی بھی
حفاظت کی ردا بخشی
وطن ہم کو دلایا ہے
سنو اے قوم کے بیٹو
مری یے استدعا تم سے
مری زرخیز مٹی کو
محبت بے پناہ تم سے
جوبیتےچندلمحے ہیں
فراموشی کےدھارےمیں
انھیں بہنے نہیں دینا
تمھاری یہ وراثت ہے
اسے مت چھوڑدینا تم
اٹھائے گر عدو انگلی
تو بازو توڑ دینا تم
پہاڑوں کی طرح طوفاں
کےرخ کو موڑ دینا تم
نہیں ہے ذکر مٹی کا
کہیں جلتے چراغوں میں
مگر اب بھی دیے روشن
اسی زرخیز مٹی کے
ہمیں رستہ دکھاتے ہیں
وہی ناکام ہیں جو بھی
چراغوں کو بجھاتےہیں
پاکستان زندہ باد 😍
صہاغشہہ

No comments:

Post a Comment