affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Tera youn roothna تیرا یوں روٹھنا

Saturday, 25 January 2014

Tera youn roothna تیرا یوں روٹھنا

!...تیرا یوں روٹھنا

اس موسمِ گل میں کیا بتلائیں
کہ ہم سے دل فگاروں کو بڑی تکلیف دیتا ھے
!!..تیرا یوں روٹھنا ہمدم

کہاں تک ٹھیک ھے؟
ابھی تو عشق پہ اپنے
بس اک بہار گزری ھے
ابھی سے روٹھ جانا یوں تیرا
کیا معنی رکھتا ھے؟

ابھی تو کتابِ زیست کے
بہت اوراق خالی ہیں
انہیں رنگوں سے بھرنا ھے
یہ ساری خواہشیں دل کی
!!خدارا جان بھی جاؤ 

!!چلو ... اب مان بھی جاؤ 

No comments:

Post a Comment