affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Bachpan by Binte Farhat Riaz Anayat Ullah

Friday, 27 July 2018

Bachpan by Binte Farhat Riaz Anayat Ullah


Bachpan by Binte Farhat Riaz Anayat Ullah
بچپن
بچپن کی یادیں سُہانی ہوتی ہیں
میرا بچپن دل کو میرے بھاتا ہے
بچپن کا ہر لمحہ یاد آتا ہے
اس کی یادیں دل میں گھر کر جاتی ہیں
پھر دل میرا کلیوں کی مانند کھلتا ہے
اک دن میں چُپ چُپ گُم سُم سی بیٹھی تھی،
مُرجھایا چہرہ تھا میرا
اور کچھ نہ میں کہتی تھی
اک دھم سے مجھ کو یاد آیا
وہ بچپن میرے پاس آیا
کہنے لگا اے گُڑیا تُو!
ایسے چُپ کیوں رہتی ہے،
کیا وہ دن تجھ کو یاد نہیں
جب چھوٹی سی تُو لڑکی تھی
کمر پہ اپنی بستہ ڈالے
شور مچاتے چلتی تھی
چھوٹی سی کُرسی پر بیٹھ کر
ا'ب'پ پڑھتی تھی
تب تُو کتنی بھولی بھالی
کتنی پیاری لگتی تھی
چھوٹے سے ان بالوں میں
تُو دو چوٹی بھی کرتی تھی
پیروں میں اپنے بوٹ پہنے
پیاں پیاں چلتی تھی
جب بھی بارش ہوتی تھی
تُو اس میں خوب نہاتی تھی
تب سب کی باتیں سنتی اور پھر
اپنی رائے بتاتی تھی
تب تو پیارے داداجان بھی
تیرے پاس ہی ہوتے تھے
یہ سب کچھ جب سوچا میں نے
تو مُرجھایا چہرہ کھل اُٹھا
وہ لمحہ سارا بیت گیا
بس یادیں باتیں رہ گئیں
دیکھا تو سب کا بچپن ہے
پر اپنا تو کچھ خاص ہی تھا
بچپن میں جو لاڈ ملے تھے
بچپن میں جو پیار ملا تھا
وہ لمحات کبھی نہ بھولیں گے نہ بھولتے ہیں،
سچ ہے کہ بچپن سُہانا ہوتا ہے
سب کا بچپن دل کو سب کی بھاتا ہے۔۔۔!

ازقلم:شاعرہ بنتِ فرحت ریاض عنایت اللہ

No comments:

Post a Comment