جس تکلیف سے عورت بچہ جنتی ہے....
وہ نظم اس سے زیادہ تکلیف دہ تهی...
درد سہہ کے بهی مردہ جننا....رائیگانی
نہیں تو کیا ہے؟؟؟
تخلیق کا زیاں، روحوں کا زیاں!
روح... جسے مرئی بنانے کا ایک ہی موقع
ملتا ہے!
موقع گنوانے والی نظمیں، یونہی بهٹکتی
ہیں...جیسے میری محبت!
جیسے تمہاری یاد...
جیسے یہ نظم....
جسے نظموں نے قبیلے سے نکال دیا ہے!
(سیماب عارف)
Wow
ReplyDelete