بدل جانا
سرراہ کو جو کہیں کوئی اپنا جو مل جائے
اسے اپنا تم کہہ دینا
کوئی جو خواب ٹوٹے تو
کوئی تعبیر روٹھے تو
اسے اپنی آنکھوں سے بہا دینا
کوئی جو اگر روٹھ جائے تو
اسے فورا منا لینا کبھی جو ساتھ چلنے والے
بھی بدل جائے تو
کبھی جو بہار بھی خزاں بن جائے تو
تم بھی بدل جانا
تم بھی حد سے نکل جانا
کبھی کسی کی یاد میں
کبھی کسی کی جدائی میں
کبھی جل تھل نہ ہو جانا
شاعرہ صبا ء معراج تلہ گنگ
Wao
ReplyDelete