Urdu
ghazal
آج
پھر دِل و دِماغ کے دریچے وَا ھوئے
آج پھر پُرانے نِشتر
جَواں ھو ئے
محفل
میں اس کے جلوے کی دیر تھی
میرے
کُل ہوش و حواس ناتواں ھوئے
میرے
عِشق کا اعتبار ہی نا ہوا تُجھ سے
ھم
تیرے لیے محض آزمائش کا ساماں ھوئے
تیرے قِصّوں میں اب میرا ذِکر ہی نہیں
اور
تُم نا جانے کب میری کائنات، مِرا جہاں ہوئے
زندگی
گُزارنے کی آس لے کر تیرے دَر پر آئے تھے
تِرا
سراپا نِگاہوں میں سجا کر تِرے آستاں سے روَاں ہوئے
(ہاجرہ عقیل)
Lovely poetry
ReplyDeletehain or b dunya mai sukhanvar bhot achy
ReplyDeletekehty ha k Ghalib ka andaz e bayaan or..
Kubsurat poetry ap ki