اے زندگی
اے زندگی تو ہے کیا مجھ کو اتنا تو بتا
جو پوچھا میں نے لوگوں سے کہ یارو یہ زندگی ہے کیا
کسی نے کہا کہ بہت حسین ہے تو
کسی نے کہا کہ بہت کڑوی ہے تو
کسی نے کہا کہ تو ایک خوبصورت خواب ہے
تو کسی نے کہا کہ ایک برا خواب ہے
کسی نے کہا کہ تو مہکتا گلاب ہے
تو کسی نے کہا کانٹوں سے بھرا گلاب ہے
میں جا جا کے پوچھتی رہی لوگوں سے
مگر راۓ سبھی کی مختلف رہی
ای زندگی میں پوچھتی ہوں تجھ سے
آخر مجھ کو اتنا تو بتا کہ تو ہے کیا
کہ جیوں میں تجھے ویسا ہی جیسا میں تجھے پاٶں
تو اتنی مختلف ہے کس لیے
تو اتنی مشکل ہے کس لیے
اب تو مجھ پر ایک احسان کر
کہ خود کو مجھ پر آسان کر
کہ میں تجھ کو سمجھ پاٶں
کہ میں تجھ کو حل کر پاٶں
اے زندگی مجھ کو اب تو یوں تو نہ تڑپا
کہ تجھ کو سمجھنے میں ہی میری عمر تمام ہو
اے زندگی تو ہے کیا
مجھ کو اتنا تو بتا
تحریر کردہ: عاٸشہ شوکت
Amzazing😍, keep it up 👍👍
ReplyDeleteThanku😍
Delete