affiliate marketing Famous Urdu Poetry: July 2019

Wednesday, 31 July 2019

Eid or woh by Farah Kanwal






وہ جسے بچھڑے زمانے گزر گئے ہیں کنول ۔۔۔
اُس نے عید کے نام پر چند چوڑیاں بھیجی ہیں

Aana by Syeda Jiya Abbas Kazmi





انا

مانا کہ تم
انا پرست ہو
اور تمھیں
اپنی انا
بڑی عزیز ہے
لیکن سنو
وقت کی آندھیاں
انہیں توڑ دیتی ہیں
جو جھک نہیں سکتے

سیدہ جیا عباس کاظمی

Naat by Memona Shah







Poetry by Memona Shah







Ghazal by Hamrz Qadri








Ghazal by Muhammad Naeem Qaiser







December ja chuka hai







Hansi by Farah Kanwal






Tera gham by Farah Kanwal









Teri muhabbat by Farah Kanwal






Ishq by Farah Kanwal







Tanha by Farah Kanwal







Tuesday, 30 July 2019

Sabar ka jam by farah kanwal

زرا سی سانس باقی ہے، زرا سا اور جینا ہے
خواہشیں نوچ کے اپنی صبر کا جام پینا ہے

Jis se kia me ne piyar by hafiz malik jamshaid khaksar


Mausam by Ulfat Rehmat

ہا ئے یہ موسم کی نزاکت بھی  اتنی گہری ہے
کہ تو مجھ سے دور ہو کر بھی میرے قریب ہے

Barish by sidrah rajpoot

اس آنگن میں بارش نے بھگو دیا سب کچھ۔۔۔
         مگر!
میرے دل کا آنگن تو صدیوں سے سوکھا پڑا ہے۔۔

Monday, 29 July 2019

Waqt by Showing Flower





وقت ادا کروائے گا میری اُڑی نیندوں کی قیمت

مفت کی بے چینی بھی میں اُسے معاف نہیں کروں گی 

ازقلم :شوئنگ فلاور.





Wednesday, 24 July 2019

Ik nazam bunty hain by Bint e Shabir


اک نظم بنتے ہیں
کہ جس میں
تتلیوں کا حسن لکھتے ہیں
چلو اک نظم بنتے ہیں
کہ جس میں
گلوں پہ رقص کرتے
شبنم کے قطروں
کا احوال لکھتے ہیں
چلو اک نظم بنتے ہیں
کہ جس میں
پیڑوں کی شاخوں پہ
پرندوں کا آشیانہ بنا کہ
آندھیوں سے خوف لکھتے ہیں
چلو اک نظم بنتے ہیں
کہ جس میں
خاموش کھڑی جھیل
کا اضطراب
سنتے ہیں
چلو اک نظم بنتے ہیں
آؤ کہ کوئی نظم بنتے ہیں


از:بنتِ شبیر

Thursday, 18 July 2019

Sakhion ke jamghaty me by Khani

سکھیوں کے جھمگٹھے میں 
میں نے اچا نک سوال کیا
مجھے آنکھیں چاہئیں 
قہقہہ لگایا اور 
ہنس دی سکھیاں
تمہیں آنکھیں چاہئیں؟
اتنی خوبصورت آنکھوں کے باوجود۔۔
ہا ں 
مجھے آنکھیں چاہیئیں
احساس کی
درد کی
محبّت کی
روح کے پاکیزہ جذبات کی
سر جھکائے میں یہ کہتی رہی
کوئی ہے جو مجھے آنکھیں دے 
نہیں 
کوئی بھی تو نہیں
یا شائد
کوئی روح ہی باقی نہیں رہی

میں نے سر اٹھایا
سکهیاں دم سادھے
تک رہی ہیں
اور
میرے نظریں ملانے پر
وہ نظریں جھکا گئیں۔

خانی

Monday, 15 July 2019

Meri ankhon ke siyah halqy by ali imrn jazib

میری آنکھوں کے سیاہ حلکے ہی بتا سکتے ہیں
میں کِسی اور کا ہو کر بھی تمہارا کِتنا ہوں 

علی عمران جازب

Ayeny ki zaroorat nahe pary gi ab by ali imran jazib

آئینے کی صرورت نہیں پڑے گی اب
تمھیں دیکھ کر خود کو سنوار لوں گا میں

علی عمران جازب

Mola mera hisab kar de by Ali Imran Jazib

نظم : مولا میرا حساب کر دے 

مولا میرا حساب کر دے 
کہ میں تھک چکا ہوں 
تیری اِس بے ہنگم سی دنیا سے 
اِن پتھر صفت لوگوں سے 
کہتے تو خود کو خاک ہیں
لیکن بہت سفاک ہی
یہ کرتے تو ہیں جفا کی باتیں 
وفا کی باتیں
بظاہر تو زندہ ہیں
اندر سے مردہ ہیں
مولا,
 میں تھک چکا ہوں
اِن محبتوں سے رفاقتوں سے
یہاں کوئی نہیں ہے میرا, میرے سوا
کہ رہیں گے ہم ساتھ سدا 
یہی جینے کا وعدہ کیا تھا
مولا,
 یہ کُل جہاں تم سے بنا ہے 
تُو جیسا چاہے بنا سکتا تھا
پھر کیوں تو نے اپنے بندوں میں
بے وفائی کی فطرت رکھی ہے 
اگر ایسا کر بھی دیا تھا 
تو کوئی امر دیتا مجھے
کہ میں بتا سکوں اِن لوگوں کو
کہ چاہتوں کی دیواروں میں
محبتوں میں
رفاقتوں میں
یوں ایک دم سے بدگمانی نہیں رکھتے
مولا, 
کوئی شکایت تھی مجھ سے
 تو مجھے بتا تو دیتے 
یا میرے دل میں کوئی ایسی بات ڈال دیتے 
یا مجھے خوابوں میں کوئی اشارہ مل جاتا
کہ وہ مجھے چھوڑ جائے گا
مجھے توڑ جائے گا
میں سمبھل تو جاتا 
یوں بھٹکنا بہت اذیت ہے
اور میں اس اذیت سے تھک چکا ہوں
جب سے چھوڑا ہے اُس نے
دل توڑا ہے اُس نے
مجھے یہ دنیا  دنیا نہیں لگتی 
ویران لگتی ہے
قفس اور زندان لگتی ہے
مولا,
میری التجا ہے اِن کندھے پر بیٹھے فرشتوں سے
کہ میری کتاب کھول دیں
بدی ہے یا نیکی جو بھی ہے
میرے آنگن میں ڈال دے
میرے گناہ ہیں زیادہ 
مجھے یہ ہے پتا
جو بھی تو عطا کرے 
میرے ساتھ وفا کرے
 جفا کرے یا خفا کرے
میں سورگ میں رہوں یا نرگ میں
بس تو میرا حساب کر دے
مولا میرا حساب کر دے


علی عمران جازب

Tumhara hon by ali imran jazib

زیست کے نصاب میں لکھا ہے تمہارا ہوں
میں خود ازل سے کہہ رہا ہوں تمہارا ہوں

تم سے فرصت پاؤں تو کچھ اور کروں نا
میں اتنا گھر والوں کا نہیں, جتنا تمہارا ہوں

آدم نے جو کی تھی غلطی میں نہیں کروں گا
میں تمہارا تھا, رہوں گا, اور تمہارا ہوں
 
حوروں کا سنا ہے جنت میں ملیں گی مگر
میں یہاں بھی تمہارا تھا, وہاں بھی تمہارا ہوں
 
میرا مٹی کی جانب کا سفر اب شروع ہو چکا ہے
افسوس, کہ تمہیں کب جا کہ پتا چلا تمہارا ہوں

جازب کی جان و مال آپ کے ایک اشارے پر قربان
فقط ,  دل سے تین بار کہ دو تمہارا ہوں

علی عمران جازب

Jab jab teri yad aey by jia abbas kazmi

Jb jb Teri yad aay
Dil dukh drd Sy bhar Jay
Koi sathi
Koi hum safar nzr na aay
Ik doojy ka hath pakr Kar
Roty hen
Badal. Barish. Tnhaai or mean

Wednesday, 10 July 2019

Dil agar chan se toot jaey to Kia hota hay by ayesha batool

"دل اگر چھن سے ٹوٹ جائے تو کیا ہوتا ہے
یادِماضی جو اچانک سے ستائے تو کیا ہوتا ہے

کل میری سکھیاں پوچھنے لگی مجھ سے
کوی دل میں محبت کا احساس جگائے تو کیا ہوتا ہے

جس کی دید کو ترسیں یہ آنکھیں
وہ اگر اچانک سے سامنے آے تو کیا ہوتا ہے

مڑ مڑ کر مجھے دیکھیں ہیں یہ لوگ , کوی پوچھے
جو تو مجھے دیکھ کر مسکرائے تو کیا ہوتا ہے

عمر بھر ساتھ رہنے کی کسک کوئی
وعدہ کر کے جو توڑ جائے تو کیا ہوتا

خاموش بنجر آنکھوں سے دیکھنا کسی کو
کوئی حسرت دل میں ٹہر جائے تو کیا ہوتا

حکم یوں ہی نہ ہوا تھا بندگی کا
کوئی اگر ٹوٹ کر چاہے تو کیا ہوتا ہے

عمر بھر کا انتظار , شب عذاب
کوئی راہ میں چھوڑ  جائے تو کیا ہوتا ہے

جس کی دید کے لیے برسیں یہ آنکهيں
وہ اگر خوابوں میں بھی نہ آئے تو کیا ہوتا ہے

میری آنکهوں میں لگے کاجل کا راز "عائش"
وہ اگر جان بھی جائے تو کیا ہوتا ہے."

Ji chahta hay by ayesha batool

"نظرِآتش میں ہر چیز کو کر دوں یہ جی چاہتا ہے
بُھولادوں تمیں جلادؤں میں خود کو یہ جی چاہتا ہے

کسی طور  تو  نکلے   غبارِدل 
چیخوں , چلاؤں , رؤں یہ جی چاہتا

حقيقت تو اپنے بس کی نہيں ہے, اے جانِ وفا!
کسی شب تمیں خوابوں میں بولاؤں یہ جی چاہتا ہے

وہ وصال کے لمحے, وہ ملنا, وہ بچھڑنا 
کسی روز تجھے میں بھی تو یاد آؤں  یہ جی چاہتا ہے

وہ ساتھ رہے بن کے میرا عمر بھر کے لیے 
اُسے میں "ٹوٹ" کے چاہوں یہ جی چا ہتا ہے!

طوفانِ دل تو تھمے ہی نہ تیرے جانے کے بعد "عائش" 
کبھی میں بھی تو جی سے مسکراؤں یہ جی چاہتاہے.

Urdu ghazal by Hajira Aqeel


URDU GHAZAL
اس   کو  بھلانے  کی  جہد  میں  ہوں  مگر
بھولتا   نہیں  اسکی   دید کے  پل  کا  سحر
پورا جہان افسردہ رہتا ہے کسی کی یاد میں
جہاں وہ  قدم رکھے خوشبو  کا  رنگین  شہر
تہی داماں جب  دیکھوں خالی  ہاتھوں  کو
لکیروں میں ڈھونڈوں تیرے نام کی اک لہر
اس  کو  یاد  ہی   نہیں  وہ   موڑ  جس  پر
آنکھیں انتظار  کرتی ہیں  اسکا  آٹھوں  پہر
اک اسکی  بے نیازی  اک  ہماری  جاں فشانی
کسی سے نہ کہتے پر تو اک  پل تو  اور  ٹھر
دل سے بھی گئے جاں کی بھی آخری بازی لگادی
کاش پیتے ہی نہ تیرے نام کا  وہ  میٹھا  زہر
ہاجرہ عقیل

Tuesday, 9 July 2019

Tum meri doosri mohabbat ho by Faseeha Takalum



پہلی بارش کی طرح برستی ہو
ہر چھوٹی بات پہ ہنستی ہو

کوئی امرت پیا ہے تم نے
یا چپکے چپکے ڈھلتی ہو

رات رات بھر جاگ کر
یہ کونسے وظیفے پڑھتی ہو

سُر سنگیت تم سے ہیں
یا تم سُروں سے بنتی ہو

میں تو بھنوروں کا دیوانہ ہوں
تم مجھ سے اتنا کیوں ڈرتی ہو

چاند تو میری زمیں پہ ہے
کالے بادلوں میں کیا تلاش کرتی ہو

پہلی بار تو سبھی کو ہو جاتی ہے
!تم میری دوسری محبت ہو


Mohabbat ki baat karty ho by Faseeha Takalum



تم محبت کی بات کرتے ہو
ارے جاؤ بہت مذاق کرتے ہو

بے وفائی کی دلیل نہیں ہوتی
کیوں مجروح میرے جذبات کرتے ہو؟

زخم تم سے ہی ملتا ہے مجھے
اور خود کو تم مسیحا سمجھتے ہو؟

میرے شکوے چبھتے ہیں تمھیں؟
پر تم ہی تو شروعات کرتے ہو

اب کہتے ہو کہ مجبوری تھی
کتنی جلدی تم بیانات بدلتے ہو

یہ بھی کہتے ہو کہ تعلق نہیں مجھ سے
اور میرے رات دن کا حساب بھی کرتے ہو

سچ تو یہ ہے کہ محبت کرتے نہیں ہو تم
بس کبھی کبھی محبت کی بات کرتے ہو

Namehram hrn manzalen by mubeen numana

نامحرم ہیں منزلیں حبیب خود ساختہ
 نامحرم ہیں راہیں طبیب خود ساختہ

جبر و مشقت سے منوا رہے محبتوں کو
گہری سانسوں میں تھمتی راحتوں کو

موج کثرت سے فراہم ہے بگڑتی چاہتوں کو
وبال بہت ہے محلے میں بڑھتے عاشقوں کو

سبق ہے ان بہکی ہوئی مجنوں شرابوں کو
 سمجھتے نہیں ہو آپ اپنے رب کی للکاروں کو

عشق عنایت ہے ولیوں پر تخلیق ہے جو رب ساختہ
دخل ہے نمانوں کا اس دنیا میں ہے جو رب ساختہ

مبین نمانا

Tu pakka behisab hy hamd by gulzar ahmed aajiz

Me zarah hon me khaak hon
Tu paak behisaab hai 

Teri misal jo bayan kare aisi koi zuban nahi
Tu pak behisaab hai 

Sanso se qareeb dil ki dharkan k pas hai 
Tu pak behisaab hai 

Teri chahat teri justaju jo kare banda wohi bakmal hai
Tu pak behisaab hai 

Gunah bakhshana teri Shaan hai"tera yeh banda tujh se apni bakhshish ka talabgar hai
Tu raheem tu rahman tu sattar hai
Tu pak behisaab hai

Kahan jaa raha tha kahan laa k chohra"yeh saab tere ihtayar hai
Tu pak behisaab hai 

Jo maza dekha maine teri muhabat me"wo kamal hai kamal hai kamal
Tu pak behisaab hai 

Tera jitna b shukar ada karon kam hai 
Tu pak behisaab hai 

Yeh jan tere raste me jaye aisa mera khyal hai"wo ga wohi jo tu chahe ga bas yeh meri iltaja hai
Tu pak behisaab hai 

Saab tarifain tere liye hain tu hi saab ka madadgar hai 
Tu pak behisaab hai 

Madad kar de Kashmir o falsteen k muslmano ki"meri yeh dua hai 
Tu pak behisaab hai

Tera yeh banda sab se bara khatakar hai"tu gufar hai tu qahar hai tu jabar hai 
Tu pak behisaab hai 

Ak sans b aisi na guzre jis me tere hukam ki aduli ho"yeh mere dil ki pukar hai
Tu pak behisaab hai

Karon me wo kaam jis me teri raza shamil ho"warna mera yeh jeena baikar hai
Tu pak behisaab hai 

Mein zara hon mein khaak hon
Tu pak behisaab hai 
Tu pak behisaab hai

Monday, 8 July 2019

Chand ke ilawa boht kamyabyan hen by mubeen numana

چند کے علاوہ بہت کامیابیاں ھیں میری طرف
مجھے نہیں لگتا کہ میری قسمت اتنی اناڑی ہو گی

امتحان قریب ہے تجھ سے ہم کلامی کا
مارے جس کے کرنا کچھ تو تیاری ہو گی

تجھے پانے کا بہت سست سفر کر رہا ہوں میں
نہ جانے تیری طرف جانے والی وہ کونسی لاری ہو گی

سنا ہے بڑے شہر کی جامعہ میں پڑھتی پھرتی ہے وہ
پھر تو وہ شرم و حیا سے آری ہو گی

بہت تیز رونقوں میں پل رہی ہے وہ
ارے!وہ تو بڑی کھلاڑی ہو گی

وہ جماعت کی محض ایک معصوم لڑکی
اس کی کسی نہ کسی ساتھ یاری تو ہو گی

آج دل پھٹا ہے کل کلیجا پھٹے گا
پھر نہ جانے پرسوں کون سی بیماری ہو گی

مبین نمانا

Azad by ulfat rehmat

جسے مجھ سے نفرت کرنا ہے شوق سے کرو۔
 کیوں کہ میں تمہارے جذبات سے بھی بری ہوں۔!!
جسے مجھ سے دور رہنا ہے شوق سے رہو ۔
کیوں کہ میں تمہارے سوچوں سے بھی آزاد ہوں ۔!!

Friday, 5 July 2019

Koi khwab purana lagty ho by Honey Sarkash


خواب کوٸی پرانا لگتے ہو
بچپن کا اک زمانہ لگتے ہو
کھوجتی ہوتم میں خودکو
سپنہ میرا سہانہ لگتے ہو
تم میں "میں" نظرآتی ہوں
سوچوں تو بیگانہ لگتے ہو
وِرد کیا جسے کٸ سالوں
میرا حسیں ترانہ لگتے ہو
سوۓ جسے لیکر نینن میں
میرا وہی سرہانہ لگتے ہو
شباہت میری ہے زرا سی
میرا تعارف غاٸبانہ لگتےہو

شاعرہ: ہنی سؔرکش Honey Sarkash

Mohabbat to auron se bhi mile gi tumhen by Sidrah Rajpoot

محبت تواوروں سے بھی ملے گی تمھیں۔۔۔
یاد آیں گے تم کومگر آداب ھمارے۔۔۔

Meri har shay pe tera tasalat hay by Ifra Butt

میری ہر شے پہ تیرا تسلط ہے 
تیری ہر شے بھی صرف  تیری ہے
اس   پہ پھر یہ   جبر  دیکھو کہ
میرے فیصلوں پہ رضا بھی تیری ہے
تم جو کہتے ہو تو چلو مان لیتے ہیں
ورنہ صورتِ خرابی کی وجہ بھی تیری ہے
یہ جو بہ گٸ ہے آنکھوں سے نمی
یہ  مجھے دی گٸ سزا بھی تیری ہے 
میری خاموشیوں کو ہی سہ لو جاناں 
ورنہ دل سے نکلی ہر آہ بھی تیری ھے
میرے مدعا پہ یہاں کون نظر ڈالے 
یہاں ہر چہرے پر لگی آنکھ بھی تیری ہے
کون میری ہمدردی میں کچھ بولے یہاں
ہر شخص کے منہ میں ذباں بھی تیری ہے

Judge by mohsin inayat


Lahasil se hasil by mohsin inayat


Zahir aur batin by mohsin inayat

ظاھر اور باطن،باطن اور ظاھر ایک ہوں تو جینے کا مزہ ہی کچھ اور ھے
محسن عنایت

Woh bat apni bin btaey chala gaya by tamana ansari

بات وہ اپنی بن بتائے چلا گیا
جو کبھی ختم نہ ہو گفتگو
وہ سنا کے چلا گیا
نظریں نہ اٹھا سکا شرم سے جھکی رہیں
اپنی بات وہ کس طرح سنا کے چلا گیا
کس کی تقدیر نے لوٹا ہے اسے
چپکے سے وہ میرے کان سنا کے چلا گیا
مجھے عشق میں اور کتنے دکھ جھیلنے ہیں؟
وہ پوری زندگی بتا کے چلا گیا
دیکھو اک عام سا بندہ بھی دو جگہ
وہ آیا اور مجھ میں سما کے چلا گیا
کل صبح کے انتظار میں بے چین ہوں
آج کوئی نقاب اٹھا کے چلا گیا۔۔۔۔۔❤
تمنّا جی

Woh shokhiyan husan ki by tamana ansari

وہ شوخیاں حسن کی تنویر میں نہیں
جو بات تجھ میں ہے تیری تصویر میں نہیں
تیری تصویر کیا کھنچی،تیرے دو رنگ ہوگئے
تجھ میں حجاب ہے،تیری تصویر میں نہیں
تمنّا انصاری

Aj dil boht udas sa hay by Aqsa Mubeen

آج دل بہت اُداس سا ھے جانے کیوں!
یادوں کی کسک ھے یا کوئی انجانا غم؟
آنسو ھیں ! 
کہ پلکوں پہ ٹھرے ہوئے ۔۔۔
بے نام سی خواہشیں سر اُٹھاۓ مچل رہی ھیں۔۔۔
شام کا آنچل بھی اپنی آغوش میں خاموشیاں تھامے!
دھیرے دھیرے میری اور قدم بڑھا رہا ھے۔۔۔
بارش کی چند بوندیں!
میری ہتھیلی کو نم کر کے کب کی سوکھ چکی ھیں۔۔۔
سارے پنچھی شام ڈھلتے ہی اپنے آشیانوں کو لوٹ چلے ہیں۔
اب سناٹا گہرا ہوتا جا رہا ھے!
اور اندھیرے کی چادر اوڑھے؟
میرے سارے وجود کو کُہر میں ڈبوۓ ہوۓ۔۔۔
میری اور قدم بڑھا رہا ھے!
کیسا سناٹا ؟
اور یادوں کی بارات ہے!
جو دھیرے دھیرے۔۔۔۔
میرے من کو گِھن لگا رہی ہے!

از    اقصٰی مبین

Mohabbat ke samundar me by Syeda Jia Abbas Kazmi

محبت کے سمندر میں
اترنے کا ارادہ ہے؟
نہیں بھولی سی لڑکی
کبھی ایسا نہیں کرنا
محبت میں نہیں جینا
 محبت میں نہیں مرنا
اری ناداں اری پگلی
بہت معصوم ہو تم تو
باغوں میں اڑتی تتلیوں کے پیچھے بھاگنے
ننھی کلیوں کی شبنم
پوروں پر سجانے
ہنسنے مسکرانے.
بے فکری کے قہقہے لگانے
اور بے فکر دن رات بتانے کی عمر میں نیا کوئی خواب مت بننا
دل جتنی دہائی دے
اس پاگل کی مت سننا
محبت کے سمندر میں
فقط درد والم کا بسیرا ہے
سنا ہے
اس سمندر میں
بے آرامی وبے چینی
بے خوابی و بے،بسی کا آسیب رہتا ہے
جو اک بار اپنے آہنی پنجوں میں جکڑ لے تو
رہائی کا کوئی رستہ نہیں ملتا
محبت کے قفس کا ایک ہی در ہے
عمر قید. رہائی موت