موسم ہے سہانا
بارش کا ہے بہانا
چرند پرند سب چہک رہے ہیں
موسم دیکھ کر سب گھر کو پہنچ رہے ہیں
درخت بھی خوب جھوم رہے ہیں
بارش کا انتظار کر رہے ہیں
بادل کھڑے ہیی آسماں پر
نا جانے کب برس جاۓ ہم پر
جو کب سے ہے زمیں سوکھی
اس کو ملے گا آج پانی
بچے سارے شور مچاۓ
بارش آۓ ہم نہاۓ
اب تو برس جاٶ بادل
اتنا نا ترساٶ بادل
بادل گرجنے لگے ہیں
بجلی کڑکنے لگی ہے
دیکھو بارش ہو رہی ہے
سب بارش کا لطف اٹھاٶ
وقت نا ذایا کرو
اور بارش میں نہاٶ
No comments:
Post a Comment