میں ایک ایسی لڑکی ہوں
نا بڑے بڑے خواب دیکھتی ہوں
نا دولت پہ مرتی ہوں
نا اونچے اونچے بنگلوں کے خواب رکھتی ہوں
نا میں محبتوں کے لیۓ ترستی ہوں
نا میں اپنوں کے سرد راویّوں پر اشک بہاتی ہوں
میں ایک ایسی لڑکی ہوں
ا ندھیروں سے ھے میری دوستی
روشنیوں سے اکثر میں الجھ پڑتی ہوں
دکھوں سے ھے میرا واسطہ
خوشیوں سےمیں دور بھاگتی ہوں
میں جانتی ہوں خوشیاں مجھے راس نہیں
میں غموں میں شھزادیوں کی طرح رہتی ہوں!!!!!
(اقصی اقبال )
No comments:
Post a Comment