affiliate marketing Famous Urdu Poetry: StandwithKashmir by Aani Malik

Wednesday, 21 August 2019

StandwithKashmir by Aani Malik








ارو آج ظلم جیت رہا کیونکہ ہم لوگ آواز نہیں اٹھانا چاہتے. کسی کی تکلیف ہمیں کبھی اپنی تکلیف لگی ہی نہیں... کسی کا دکھ کیا ہوتا ہمیں اس چیز سے کو سروکار نہیں. آج دیکھو جا کے انٹرنیٹ انڈین آرمی کے ظلم سے بھرا پڑا ہے... آج کسی ماں کا جوان بیٹا کسی بہن کا شہزادہ  قبر کے گھاٹ اتر گیا. کسی معصوم بچوں کا باپ اس دنیا سے چلا گیا. ان بچوں سے پوچھو کہ خوشیاں کیا ہوتی ہیں. آج اک شخص کے کھو جانے پہ ہمیں ایسا لگتا ہے کہ ہماری کائنات ہی ختم ہوگئی تو اُن لوگوں سے پوچھو جس کا باپ، بھائی پلٹ کے واپس ہی نہ آئے. اُن عورتوں سے جا کے پوچھو کہ کرب کیا ہوتا جس کی عزت ہی محفوظ نہیں... آخر ظلم کی کون کونسی داستان سنائی جائے تو لوگ آواز اُٹھائے گے. یاد رکھیے کل آپ بھی اِسی مقام پہ ہو سکتے ہیں. خاموش رہنے والا بھی ظالم کا ہی ساتھی ہی ہوتا ہے. پاکستانی ہونے کے ناطے ہم صرف کشمیر کی آزادی چاہتے ہیں. ہمیں کشمیر نہیں چاہیے لیکن خدارا کشمیریوں پہ ظلم بند کروں. آزادی سب کا حق ہے اور یہ حق کوئی کسی سے نہیں چھین سکتا... جتنا ہو سکا اپنی آواز بلند کریں... کسی بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی آواز پہنچائے... ظلم کے میدان میں حق کی اک للکار ہی کافی ہوتی ہے... ظلم کے خلاف آواز اٹھائے.
#StandwithKashmi

No comments:

Post a Comment