بن مانگے ہی جو تو
عطا کر دیتا ہے مولا
تیرے در پہ مانگنے
والوں کا کیا حساب ہو گا
چاہ وہ ، جو دعا بن
کر تیرے سامنے جھکاتی ہے
تعبیر یوں حسیں ہے،
تو پھر کیا خواب ہو گا
تو نے سہارا دے دیا
جس ناتواں کو
وہ تیرے جلوے کے لیے
کس قدر بے تاب ہو گا
گر عبادتیں محض ثواب
کے لیے کی جائیں
تو کیا ان عبادتوں
کا بھی ثواب ہو گا
وہ جس کسی کو بھی بولنے
میں کمال حاصل ہے
اک روز وہ بھی تیرے
آگے لا جواب ہو گا
جس کو تیرے در کی لو لگ جاۓ
وہ تا عمر حاضری سے
بھی کب سیراب ہو گا
(
ہاجرہ عقیل )
Masha Allah!! Very well written!!
ReplyDeleteBarakAllahu fee..It's just so spell bound..keep it up!!
thank you :)
ReplyDelete