برتر از اندیشہ سود و زیاں
ہے زندگی
کبھی جاں اور کبھی تسلیم جاں
ہے زندگی
تو اسے پیمانہ افروز و فردا
سے نہ ناپ
جاوداں' پیہم رواں' ہر دم
جواں ہے زندگی
اپنی دنیا آپ پیدا کر اگر
زندوں میں سے ہے
سر آدم ہے ضمیر کن فکاں ہے
زندگی
زندگانی کی حقیقت کوہ کن کے
دل سے پوچھ
جوئے شیر و تیشہ و سنگ گراں
ہے زندگی
بندگی میں گھٹ کے رہ جاتی
ہے اک جوئے کم آب
اور آزادی میں بحر بے کراں
ہے زندگی
آشکارا ہے یہ اپنی قوت تسخیر
سے
گرچہ اک مٹی کے پیکر میں نہاں
ہے زندگی
قلزم ہستی سے تو ابھرا ہے
مانند حباب!
اس زیاں خانے میں تیرا امتحان
ہے زندگی-
(علامہ اقبال)۔
No comments:
Post a Comment