affiliate marketing Famous Urdu Poetry: ہاتھ دیا اس نے مِرے ہاتھ میں

Tuesday, 10 May 2016

ہاتھ دیا اس نے مِرے ہاتھ میں

ہاتھ دیا اس نے مِرے ہاتھ میں
میں تو ولی بن گیا اِک رات میں

 

عشق کرو گے تو کماؤ گے نام
تُہمتیں بٹتی نہیں خیرات میں

 

عشق بُری شے سہی پر دوستو
دخل نہ دو تم مری ہر بات میں

 

مجھ پہ توجہ ہے سب آفات کی
کوئی کشش تو ہے مری ذات میں

 

راہنما تھا مرا اِک سامری
کھو گیا میں شہر طلِسمات میں

 

مجھ کو لگا عام سا اِک آدمی
آیا وہ جب کام کے اوقات میں

 

شام کی گلرنگ ہوا کیا چلی
درد مہکنے لگا جذبات میں

 

ہاتھ میں کاغذ کی لیے چھتریاں
گھر سے نہ نکلا کرو برسات میں

 

ربط بڑھایا نہ قتیل اس لیے
فرق تھا دونوں کے خیالات میں

 

قتیل شفائی

No comments:

Post a Comment