affiliate marketing Famous Urdu Poetry: یہ چھپ کر کون شہرِ دل سے گزرا

Monday, 2 May 2016

یہ چھپ کر کون شہرِ دل سے گزرا


یہ چھپ کر کون شہرِ دل سے گزرا
ہمارے دل کی دھڑکن تھم گئی ہے

 

وہ میرے حال سے واقف نہیں ہیں
مری اُن تک خبر کم کم گئی ہے

 

خوشی لینے چلی آئی تھی لیکن
وہ لڑکی آج بھی پُر نم گئی ہے

 

وہ شور و غُل میں کیسے بات سنتے
مری آواز بھی مدّھم گئی ہے

 

کبھی آ کر انہیں شفاف کر دے
ترے وعدوں پہ مٹی جم گئی ہے

 

زین شکیل

No comments:

Post a Comment