affiliate marketing Famous Urdu Poetry: مٹا رہی تھی مجھے طرزِ اِنتہا اُس کی

Saturday, 14 May 2016

مٹا رہی تھی مجھے طرزِ اِنتہا اُس کی

مٹا رہی تھی مجھے طرزِ اِنتہا اُس کی
کبھی نہ کُھل سکی مُجھ پر کوئی ادا اُس کی

 

نہ میں نے کوئی صدا اُس کو دی ، نہ وہ لوٹا
میری اناء کے مُقابِل رہی انا اُس کی

 

اُسے خِراجِ محبت ادا کرُونگا ضرور
زرا میں یاد تو کر لُوں کـوئی وفا اُس کی

 

وہ چند لوگ جو میری طرف تھے، کیا کرتے ؟
اُدھر تو ایک خُدائی تھی ہمنوااُس کی

 

نجانے کِتنی محبت تھی اُس کی نفرت میں
کئی دُعاؤں سے بہتر تھی بد دُعا اُس کی

 

اُسے جُدا ہوۓ برسوں گُزر گۓ محسن
مگر ہے نقش دِل و جاں پہ ہر ادا اُس کی


مُحسن نقوی

No comments:

Post a Comment