affiliate marketing Famous Urdu Poetry: کہا تھا ناں

Saturday, 23 April 2016

کہا تھا ناں

 

کہا تھا ناں

میری خاموشیوں کو تم کوئی معنی نہیں دینا

جدائی کی سبھی باتیں میری آنکھوں میں پڑھ لینا

میری اس مسکراہٹ میں

اگر محسوس کر پاؤ

تو میرے آنسوؤں کی تم نمی محسوس کر لینا

کہیں جو رہ گئی ہے وہ کمی محسوس کر لینا

میری سوچیں

میرے الفاظ کا جب روپ لیتی ہیں

تمہارا عکس بنتا ہے

میری نیندوں میں جب جب رتجگوں کے دیپ جلتے ہیں

تمہارا ذکر چلتا ہے

تمہاری یاد ماضی کے دریچے کھول دیتی ہے

تمہاری شبنمی آہٹ یہ مجھ سے بول دیتی ہے

کہا تھا ناں

ہمارے درمیاں یہ فاصلے قسمت میں لکھے ہیں

اور اس قسمت کے لکھے کو

بدل تم بھی نہیں سکتی

بدل میں بھی نہیں سکتا

مگر مشکل یہی ہے ہجر کے پُر پیچ راستوں پر

سنبھل تم بھی نہیں سکتی،

سنبھل میں بھی نہیں سکتا

No comments:

Post a Comment