affiliate marketing Famous Urdu Poetry: یہ تھکا تھکا سا جو چاند ہے

Thursday 14 April 2016

یہ تھکا تھکا سا جو چاند ہے


 
یہ تھکا تھکا سا جو چاند ہے

 
یہ تو خواب ہے ، کسی آنکھ کا
 ،
جسے جاگنے کی سزا ملی
 ،
یہ جو چاند ہے ، یہ عذاب ہے
 ،
وہ عذاب
 ،
جس نے ملا دیا ہے گلاب لمحوں کو خاک میں
 ،
یہ جو چاند ہے ، یہ جواب ہے
 ،
کسی اس طرح کے سوال کا
 ،
کہ جو آج تک نا اٹھا کبھی کسی زہن میں
 ،
یہ جو چاند ہے
 ،
یہ تو باب ہے کسی درد کا
 ،
کسی حجر کا ، کسی وصل کا
 ،
کسی زرد زرد سی فصل کا
 ،
یہ تھکا تھکا سا جو چاند ہے
 ،
کبھی بن پڑے تو یہ اس سے پوچھ کے دیکھنا
 
اِسے گہری گہری سی نیند سے
 ،
بھلا کس نے آ کے جگا دیا ؟
 
اِسے روگ کس نے لگا دیا . . . ؟

No comments:

Post a Comment