affiliate marketing Famous Urdu Poetry: یہ دل بھُلاتا نہیں ہے محبتیں اُس کی

Wednesday, 27 April 2016

یہ دل بھُلاتا نہیں ہے محبتیں اُس کی

یہ دل بھُلاتا نہیں ہے محبتیں اُس کی
پڑی ہُوئی تھیں مُجھے کِتنی عادتیں اُس کی


یہ میرا سارا سَفر اُس کی خوشبوؤں میں کٹا
مجھے تو راہ دکھاتی تھیں چاہتیں اُس کی


گِھری ہُوئی ہوں میں چہروں کی بھیڑ میں لیکن
کہیں نظر نہیں آتیں شباہتیں اُس کی


مَیں دُور ہونے گلی ہوں تو ایسا لگتا ہے
کہ چھاؤں جیسی تھیں مجھ پر رفاقتیں اُس کی


یہ کِس گلی میں یہ کِس شہر میں نِکل آئے
کہاں پہ رہ گئیں لوگو صداقتیں اُس کی


میں بارشوں میں جُدا ہو گئی ہوں اُس سےمگر
یہ میرا دل، مِری سانسیں امانتیں اُس کی

No comments:

Post a Comment