affiliate marketing Famous Urdu Poetry: جتنے ممکن تھے جتن ہم نے کئے ہیں لیکن

Wednesday, 27 April 2016

جتنے ممکن تھے جتن ہم نے کئے ہیں لیکن


جتنے ممکن تھے جتن ہم نے کئے ہیں لیکن
وہ جدائی پہ مصر ہے تو جدا ہو جائے

ہم نے سوچا تھا تجھے بھول کے جینے کا مگر
دل کی مرضی ہے ترے غم میں فنا ہو جائے

ہم ترے غم سے تعلق کو نبھائیں گے سدا
چاہےاب ہم کو یہ جینا بھی سزا ہو جائے

کچھ تو کلثوم توازن بھی محبت میں رہے
اس کو اتنا بھی نہ چاہو کہ خدا ہو جائے .

کلثوم انور

No comments:

Post a Comment