affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Yeh ehl e ishq tehi dast ho gaey kab se یہ اہلِ عشق تہی دست ہو گئے کب سے

Friday, 14 February 2014

Yeh ehl e ishq tehi dast ho gaey kab se یہ اہلِ عشق تہی دست ہو گئے کب سے

یہ اہلِ عشق تہی دست ہو گئے کب سے
کہ سال بھر میں فقط ایک دن محبت کا

فقظ ایک دن کہ تقاضہِ التفات کریں
فقط ایک دن کہ نظر سے دلوں کی بات کریں

فقط ایک دن کہ خریدیں محبت کے گُلاب
فقط ایک دن کہ بھیجیں محبت کے پیام

میں اپنے شوقِ فراواں پہ کیوں نہ ناز کروں
وفودِ عشق سَدا مجھ کو سُرخرُو رکھے

میں روز اُسکو محبت کے پھول دیتا ہوں
میں روز سامنے اُسکے قبول لیتا ہوں

کہ مجھ کو تم سے محبت ہے زندگی کی طرح
میرا خُلوص بھی سچا ہے بندگی کی طرح

کہ بندگی کسی ایک دن کا اہتمام نہیں
کہ آرزو کے تسلسل میں صبح شام نہیں

سو کیوں سال گزرنے کا انتظار کریں
سو کیوں گردشِ دوراں پہ انحصار کریں
سو کیوں سانس کے ہونے کا اعتبار کریں

میں روز اُسکو محبت کے پھول دیتا ہوں
میں روز سامنے اُسکے قبول لیتا ہوں

No comments:

Post a Comment