اگر تم پاس رہتے تو
محبت کے سوالوں کو، حوالے مل گئے ہوتے
''جہاں پُھولوں کو کِھلنا تھا وہيں پر کِھل گئے ہوتے''
مِرے ايمان کي تکميل بھي آسان ہو جاتي
فراريت، مجھے بے سمت رَستوں پر نہ بھٹکاتي
ضرورت مجھ کو بے آواز چہروں سے نہ ملواتي
ہزار صورتوں ميں يوں کبھي تجسيم نہ ہوتا
اگر تم پاس رہتے تو
ميں يوں تقسيم نہ ہوتا
No comments:
Post a Comment