دل کِس کے تصوّر میں جانے____ راتوں کو پرِیشاں ہوتا ہے
یہ حُسنِ طلب کی__ بات نہیں، ہوتا ہے مری جاں! ہوتا ہے
ہم تیری سِکھائی منطق سے اپنے کو تو سمجھا لیتے ہیں
اِک خار _____ کھٹکتا رہتا ہے، سینے میں جو پنہاں ہوتا ہے
پِھر اُن کی گلی میں پہنچے گا، پھر سِہو کا سجدہ کر لے گا
اِس دل پہ بھروسہ____ کون کرے ___ ہر روز مُسلماں ہوتا ہے
وہ درد کہ اُس نے چِھین لیا، وہ درد کہ اُس کی بخشش تھا
تنہائی کی راتوں میں اِنشاؔ اب بھی مرا مہماں___ ہوتا ہے
No comments:
Post a Comment