وہ میرے آس پاس تھا،کیوں تھا
اور بے حد اُداس تھا،کیوں تھا
یوں تو رِشتہ کوئی نہ تھا لیکِن
میری خاطِروہ خاص تھا،کیوں تھا
خُواب۔۔۔ تعبیر ہوکے آیا تھا
اور یہ دِل اُداس تھا،کیوں تھا
وہ تو شیدا تھا شوخ رنگوں کا
آج سادہ لِباس تھا،کیوں تھا
No comments:
Post a Comment