You can Read All Types of Poetry, Urdu Poetry, Sad Poetry , Romantic Poetry , Birthday Poetry , Classical Poetry, Imagesss Poetry, LonG Poetry , Ashhar , Qathat , Nazam and Ghazal of your Favourite Poets.
Saturday, 30 April 2016
"کہاں جاؤ گے"
اور کچھ دیر میں لُٹ جائے گا ہر بام پہ چاند
عکس کھو جائیں گے آئینے ترس جائیں گے
عرش کے دیدۂ نمناک سے باری باری
سب ستارے سرِ خاشاک برس جائیں گے
آس کے مارے تھکے ہارے شبستانوں میں
اپنی تنہائی سمیٹے گا ، بچھائے گا کوئی
بے وفائی کی گھڑی ، ترکِ مدارات کا وقت
اس گھڑی اپنے سوا یاد نہ آئے گا کوئی
ترکِ دنیا کا سماں ، ختمِ ملاقات کا وقت
اِس گھڑی اے دلِ آوارہ کہاں جاؤ گے
اِس گھڑی کوئی کسی کا بھی نہیں ، رہنے دو
کوئی اس وقت ملے گا ہی نہیں رہنے دو
اور ملے گا بھی تو اس طور کہ پچھتاؤ گے
اس گھڑی اے دلِ آوارہ کہاں جاؤ گے
"فیض احمد فیض"
محبت آزماتی ہے مجھے تم یاد آتے ہو
محبت آزماتی ہے مجھے تم یاد آتے ہو
جدائی اب ستاتی ہے مجھے تم یاد آتے ہو
محبت کے سنہرے باغ میں بے چین سی کوئل
کوئی جب گیت گاتی ہے مجھے تم یاد آتے ہو
اذیت ہوکہ راحت ہو کوئی کیسی بھی منزل ہو
تمہاری یاد آتی ہے، مجھے تم یاد آتے ہو
کوئی تسکیں شدہ چہرہ نہیں بھاتا، نگاہ لیکن
تمہیں رو کر بلاتی ہے، مجھے تم یاد آتے ہو
نہیں جب تم یہاں ہوتے، اداسی ظلم کرتی ہے
مجھے اتنا رلاتی ہے، مجھے تم یاد آتے ہو
مجھے لوری سناتی ہیں مری تنہائیاں شب بھر
اداسی گنگناتی ہے، مجھے تم یاد آتے ہو
کسی معصوم حسرت پر کوئی روتی ہوئی بچی،
کبھی جب مسکراتی ہے، مجھے تم یاد آتے ہو
زین شکیل
اک ترا دکھ ہی نہیں تھا کہ پریشاں ہوتے
اک ترا دکھ ہی نہیں تھا کہ پریشاں ہوتے
-
یہ جو پہناوا ہے زخموں پہ، مداوا تو نہیں
یہ جو آنکھیں ہیں، ترے نور سراپا کی قسم
اس قدر پھوٹ کے روئی ہیں کہ اب یاد نہیں
کون سا درد کہاں آن ملا تھا ہم کو
کس جگہ ضبط پریشان ہوا پھرتا رہا
نہ ہمیں راس رہا ہجر نہ ملنے کی گھڑی
اب تمہیں کیسے کہیں زخم پہ مرہم رکھو
اب تمہیں کیسے کہیں ہم سے کہیں آ کے ملو
اب تمہیں کیسے کہیں آنکھ سے بہتے ہوئے شخص
اب ہمیں اور کئی دکھ بھی تو ہو سکتے ہیں
زین شکیل
سُن سانسوں کے سلطان پیا
مری تھم تھم جاوے سانس پیا
مری آنکھ کو ساون راس پیا
تجھے سن سن دل میں ہوک اٹھے
ترا لہجہ بہت اداس پیا
ترے پیر کی خاک بنا ڈالوں
مرے تن پر جتنا ماس پیا
تُو ظاہر بھی، تُو باطن بھی
ترا ہر جانب احساس پیا
تری نگری کتنی دور سجن
مری جندڑی بہت اداس پیا
میں چاکر تیری ازلوں سے
تُو افضل، خاص الخاص پیا
مجھے سارے درد قبول سجن
مجھے تیری ہستی راس پیا
زین شکیل
سچے، سچل سائیِں
سُن ڈھولے، سُن کرمانوالے
سوہنے سچل سائیں
اپنا آپ دکھائِیں وے سائِیں
کبھی ہم سے دور نہ جائِیں
انجانے میں لگ جاتے ہیں دل کو روگ اَوَلڑے
سکھ کا مینہ برسا، اب کر بھاری بختوں کے پلڑے
ہم نادان مصیبت مارے
اپنے آپ سے تنگ
کِت جاویں؟ کس کو بتلاویں؟
سکھ کی ہم سے جنگ۔۔۔
ایسے گھور اندھیرے میں اب سُکھ کا دیپ جلائِیں!
سینے ہمیں لگائِیں!
وے سائیں کبھی ہم سے دور نہ جائِیں!
سچے، سچل سائیِں!
زین شکیل
یہ کیسی تیری پریت پیا
یہ کیسی تیری پریت پیا
-
یہ کیسی تیری پریت پیا
تو دھڑکن کا سنگیت پیا
-
ترے رسم رواج عجیب بہت
مرا در در پھرے نصیب بہت
ترا ہجر جو مجھ میں آن بسا
میں تیرے ہوئی قریب بہت
-
مجھے ایسے لگ گئے روگ بُرے
میں جان گئی سب جوگ بُرے
آ سانول نگری پار چلیں
اس نگری کے سب لوگ بُرے
-
تجھے دیکھ لیا جب خواب اندر
میں آن پھنسی گرداب اندر
بن پگلی، جھلَی، دیوانی
میں ڈھونڈوں تجھے سراب اندر
-
ترے جب سے ہو گئے نین جدا
مرے دل سے ہو گیا چین جدا
کیا ایک بدن میں دو روحیں
ہم جسموں کے مابین جدا
-
یہ ہے ازلوں سے رِیت پیا
کب مل پائے من میت پیا
اب لوٹ آؤ سُونے مَن میں
کہیں وقت نہ جائے بیت پیا
-
یہ کیسی تیری پریت پیا
تو دھڑکن کا سنگیت پیا
زین شکیل
Friday, 29 April 2016
کیوں نہ ہم اُس کو اُسی کا آئینہ ہو کر ملیں
کیوں نہ ہم اُس کو اُسی کا آئینہ ہو کر ملیں
بے وفا ہے وہ تو اُس کو بے وفا ہو کر ملیں
تلخیوں میں ڈھل نہ جائیں وصل کی اُکتاہٹیں
تھک گئے ہو تو چلو پِھر سے جُدا ہو کر ملیں
پہلی پہلی قُربتوں کی پھر اُٹھائیں لذتیں
آشنا آ! پھر ذرا نا آ شنا ہو کر ملیں
ایک تُو ہے سر سے پا تک سراپا اِنکسار
لوگ وہ بھی ہیں جو بندوں سے خُدا ہو کر ملیں
معذرت بن کر بھی اُس کو مل ہی سکتے ہیں عدیمؔ
یہ ضروری تو نہیں اُس کو سزا ہو کر ملیں
عدیمؔ ہاشمی
چڑھدے سورج ڈھلدے ویکھے
چڑھدے سورج ڈھلدے ویکھے
بجھدے دیوے بلدے ویکھے
ہیرے دا کوئی مُل نہ تارے
کھوٹے سکے چل دے ویکھے
جناں دا نہ جگ تے کوئی
اوہ وی پُتر پلدے ویکھے
اوہدی رحمت دے نال بندے
پانی اُتے چلدے ویکھے
لوکی کہندے دال نہ گل دی
میں تے پتھر گلدے ویکھے
جنہاں قدر نہ کیتی یار دی بلہیا
ہتھ خالی او ملدے ویکھے
کلام حضرت بابا بلھے شاہ
مجھ میں وہ تابِ ضبطِ شکایت کہاں ہے اب
مجھ میں وہ تابِ ضبطِ شکایت کہاں ہے اب
چھیڑو نہ تم کہ میرے بھی منہ میں زباں ہے اب
وہ دن گئے کہ حوصلۂ ضبطِ راز تھا
چہرے سے اپنے شورشِ پنہاں عیاں ہے اب
جس دل کو قیدِ ہستئ دنیا سے ننگ تھا
وہ دل اسیرِ حلقۂ زلفِ بتاں ہے اب
آنے لگا جب اُس کی تمنا میں کچھ مزا
کہتے ہیں لوگ جان کا اس میں زیاں ہے اب
لغزش نہ ہو بلا ہے حسینوں کا التفات
اے دل سنبھل وہ دشمنِ دیں مہرباں ہے اب
اک جرعۂ شراب نے سب کچھ بھلا دیا
ہم ہیں اور آستانۂ پیرِ مغاں ہے اب
ہے وقتِ نزع اور وہ آیا نہیں ہنوز
ہاں جذبِ دل مدد کہ دمِ امتحاں ہے اب
ہے دل غمِ جہاں سے سبکدوش ان دنوں
سر پڑتا سوجھتا کوئی بارِ گراں ہے اب
حالی تم اور ملازمتِ پیرِ مے فروش
وہ علمِ دیں کدھر ہے وہ تقویٰ کہاں ہے اب
(خواجہ الطاف حسین حالی)
کسی کشِش کے کسی سلسلے کا ہونا تھا
کسی کشِش کے کسی سلسلے کا ہونا تھا
ہمیں بھی آخرش اِک دائرے کا ہونا تھا
ابھی سے اچھا ہوا رات سو گئی ورنہ
کبھی تو ختم سفر رت جگے کا ہونا تھا
برہنہ تن بڑی گزری تھی زندگی اپنی
لباس ہم کو ہی اِک دوسرے کا ہونا تھا
ہم اپنا دیدہ ئ بینا پہن کے نِکلے تھے
سڑک کے بیچ کسی حادثے کا ہونا تھا
ہمارے پائوں سے لپٹی ہوئی قیامت تھی
قدم قدم پہ کسی زلزلے کا ہونا تھا
ہم اپنے سامنے ہر لمحہ مرتے رہتے تھے
ہمارے دِل میں کسی مقبرے کا ہونا تھا
تم آ سکے نہ شبِ قدر کے اجالے میں
وگرنہ وصل بڑے مرتبے کا ہونا تھا
تمام رات بلاتا رہا ہے اِک تارہ
افق کے پار کسی معجزے کا ہونا تھا
کسی کے سامنے اٹھی نظر تو بہہ نکلا
ہماری آنکھ میں کیا آبلے کا ہونا تھا
یہ کیا کہ ساتھ ازل سے ہے ہمسفر منزل
کسی جگہ تو کسی مرحلے کا ہونا تھا
ہم اپنی ذات سے باہر نکل ہی آئے ہیں
کبھی ہمیں بھی کسی راستے کا ہونا تھا
یاسمین حبیب
Dewan e ghalib by Mirza Ghalib pdf.
Download free romantic heart touching Urdu poetry book
Dewan e ghalib by Mirza Ghalib
complete in pdf .
click the link below to download.
Download Link
ﻭﻩ ﻋﺎﺩﺕ ﻫﮯ ﺗﻮ ﻋﺎﺩﺕ ﺳﮯ ﮐﻨﺎﺭﻩ ﻫﻮ ﺑﮭﯽ ﺳﮑﺘﺎ ﻫﮯ
ﻭﻩ ﻋﺎﺩﺕ ﻫﮯ ﺗﻮ ﻋﺎﺩﺕ ﺳﮯ ﮐﻨﺎﺭﻩ ﻫﻮ ﺑﮭﯽ ﺳﮑﺘﺎ ﻫﮯ
ﻣﮕﺮ ﺍﺱ ﺳﺎﺭﯼ ﮐﻮﺷﺶ ﻣﯿﮟ ، ﺧﺴﺎﺭﻩ ﻫﻮ ﺑﮭﯽ ﺳﮑﺘﺎ ﻫﮯ
ﺭﻫﯿﮟ ﮔﮯ ﺳﺎﺗﻫ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﻫﻢ ، ﻣﺤﺒﺖ ﻣﺮ ﮔﺌﯽ ﮐﯿﺎ ﻏﻢ
ﮐﮧ ﻣﺼﻨﻮﻋﯽ ﺗﻨﻔﺲ ﭘﺮ ﮔﺰﺍﺭﺍ ﻫﻮ ﺑﮭﯽ ﺳﮑﺘﺎ ﻫﮯ
ﺍﮔﺮ ﺁﻧﮑﮭﯿﮟ ﻧﮧ ﺑﮭﺮ ﺁﺋﯿﮟ ، ﺗﻮ ﺩﻝ ﻣﭩﮭﯽ ﻣﯿﮟ ﺁﮰ ﮔﺎ
ﻫﻮﺍ ﻫﮯ ﺣﺎﻝ ﺟﻮ ﻣﯿﺮﺍ ، ﺗﻤﮭﺎﺭﺍ ﻫﻮ ﺑﮭﯽ ﺳﮑﺘﺎ ﻫﮯ
ﮐﮭﻠﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭨﮭﮩﺮﺍ ﺧﻮﺍﺏ ، ﮐﯿﺴﮯ ﭨﻮﭦ ﺳﮑﺘﺎ ﻫﮯ
ﮔﻤﺎﮞ ﯾﮧ ، ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺑﮭﺮ ﮐﺎ ﺳﮩﺎﺭﺍ ﻫﻮ ﺑﮭﯽ ﺳﮑﺘﺎ ﻫﮯ
ﺟﻮ ﺍﺗﻨﯽ ﺟﮕﻤﮕﺎﮨﭧ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﻫﻮ ﺁﺱ ﭘﺎﺱ ﺍﭘﻨﮯ
ﯾﮧ ﻣﯿﺮﯼ ﺁﻧﮑﮫ ﺳﮯ ﭨﻮﭨﺎ ﺳﺘﺎﺭﻩ ﻫﻮ ﺑﮭﯽ ﺳﮑﺘﺎ ﻫﮯ
ﻫﻤﯿﮟ ﺣﯿﺮﺕ ﺳﮯ ﻣﺖ ﺩﯾﮑﮭﻮ ، ﺍﺏ ﺍﯾﺴﺎ ﮐﯿﺎ ،ﮐﯿﺎ ﻫﻢ ﻧﮯ؟
ﺯﻣﯿﻨﯽ ﻋﺸﻖ ﻫﮯ ﺻﺎﺣﺐ ! ﺩﻭﺑﺎﺭﻩ ﻫﻮ ﺑﮭﯽ ﺳﮑﺘﺎ ﻫﮯ !
تیرا کیا بنے گا اے دل
کسی خواب سے فروزاں کسی یاد میں سمٹ کر
کسی حُسن سے درخشاں کسی نام سے لپٹ کر
وہ جو منزلیں وفا کی مرے راستوں میں آئیں
وہ جو لذتیں طلب کی مرے شوق نے اُٹھائیں
اُنہیں اب میں جمع کر کے کبھی دھیان میں جو لاؤں
تو ہجومِ رنگ و بو میں کوئی راستہ نہ پاؤں
کہیں خوشبوؤں کی جھلمل کہیں خواہشوں کے ریلے
کہیں تتلیوں کے جمگھٹ کہیں جگنوؤں کے میلے
پہ یہ دلفریب منظر کہیں ٹھہرتا نہیں ہے
کوئی عکس بھی مسلسل سرِ آئینہ نہیں ہے
یہی چند ثانیے ہیں مری ہرخوشی کا حاصل
انہیں کس طرح سمیٹوں کہ سمے کا تیز دھارا
سرِ موجِ زندگانی ہے فنا کا استعارا
نہ کھُلے گرہ بھنور کی نہ ملے نشانِ ساحل
ترا کیا بنے گا اے دل! ترا کیا بنے گا اے دل
یوں راہِ وفا کی صلیب پر دو قدم اُٹھانے کا شُکریہ
یوں راہِ وفا کی صلیب پر دو قدم اُٹھانے کا شُکریہ
بڑا پُر خطر تھا یہ راستہ ، تیرے لوٹ جانے کا شُکریہ
جو اُداس ہیں تیرے ھِجر میں ، جنھیں بوجھ لگتی ہیے زندگی
اُنہیں دیکھ کر سرِ بزم یوں ، تیرا منہ چُھپانے کا شُکریہ
تیری یاد کِس کِس بھیس میں میرے شعر و نغمہ میں ڈھل گئی
یہ کمال ہے تیری یاد کا ، مُجھے یاد آنے کا شُکریہ
مُجھے عِلم ہے نہیں مِٹ سَکی تھی جو گُفتگو کی وہ تشنگی
مِلا دِید سے بھی سَکوں مُجھے ، سرِ بام آنے کا شُکریہ
ہے زمانے بھر کا اصول جو ، وہ اصول تُم نے نبھا دیا
یہ رسم ٹھہرے گی معتبر ، مجھے بھول جانے کا شُکریہ
مُجھے خستہ حال سا دیکھ کر تیرے ہونٹ پھول سے کِھل اُٹھے
مجھے غم نہیں ، مجھے دیکھ کر تیرے مُسکرانے کا شُکریہ.
ہوا کے ہاتھ ایک پیغام
ہوا کے ہاتھ ایک پیغام
!اُسے کہنا
ابھی تک دل دھڑکتا ہے
ابھی تک سانس چلتی ہے
ابھی تک یہ مری آنکھیں
سہانے خواب بنتی ہیں
مرے ہونٹوں کی جنبش میں
تمہارا نام رہتا ہے
ابھی بارش کی بوندوں میں
تمہارا پیار باقی ہے
اُسے یہ بھی بتا دینا
ابھی اظہار باقی ہے
ابھی یادوں کے کانٹوں سے
مرا دامن الجھتا ہے
تمہارا پیار سینے میں
کہیں اب بھی دھڑکتا ہے
ہوا اب بھی موافق ہے
ہمارے ساتھ چلتی ہے
!اُسے کہنا
جدائی کا ابھی موسم نہیں آیا
محبت کی کہانی میں
کہیں پر غم نہیں آیا
مگر سب کچھ بدلنے میں
بھلا کیا دیر لگتی ہے
کسی کی یاد ڈھلنے میں
بھلا کیا دیر لگتی ہے
نئی صبح نکلنے میں
بھلا کیا دیر لگتی ہے
!اُسے کہنا
!وہ جلدی فیصلہ کر لے
نئے رستوں پہ چلنے میں
بھلا کیا دیر لگتی ہے?
Thursday, 28 April 2016
راحتِ دل متاعِ جاں ہے تو
راحتِ دل متاعِ جاں ہے تو
اے غمِ دوست جاوداں ہے تو
اے غمِ دوست جاوداں ہے تو
آنسوؤں پر بھی تیرا سایہ ہے
دھوپ کے سر پر سائباں ہے تو
دھوپ کے سر پر سائباں ہے تو
دل تری دسترس میں کیوں نہ رہے
اس زمیں پر تو آسماں ہے تو
شامِ شہر اداس کے والی
اے مرے مہرباں کہاں ہے تو
سایۂ ابرِ رائیگاں ہوں میں
موجِ بحرِ بیکراں ہے تو
میں تہہِ دست و گرد پیرہن
لال و الماس کی دکاں ہے تو
لمحہ بھر مل کے روٹھنے والے
زندگی بھر کی داستاں ہے تو
کفر و ایماں کے فاصلوں کی قسم
اے متاعِ یقین گماں ہے تو
تیرا اقرار ہے نفی میری
میرے اثبات کا جہاں ہے تو
جو مقدر سنوار دیتے ہیں
ان ستاروں کی کہکشاں ہے تو
بے نشاں بے نشاں خیام میرے
کارواں کارواں رواں ہے تو
جلتے رہنا چراغ آخرِ شب
اپنے محسن کا رازداں ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محسن نقوی
اس زمیں پر تو آسماں ہے تو
شامِ شہر اداس کے والی
اے مرے مہرباں کہاں ہے تو
سایۂ ابرِ رائیگاں ہوں میں
موجِ بحرِ بیکراں ہے تو
میں تہہِ دست و گرد پیرہن
لال و الماس کی دکاں ہے تو
لمحہ بھر مل کے روٹھنے والے
زندگی بھر کی داستاں ہے تو
کفر و ایماں کے فاصلوں کی قسم
اے متاعِ یقین گماں ہے تو
تیرا اقرار ہے نفی میری
میرے اثبات کا جہاں ہے تو
جو مقدر سنوار دیتے ہیں
ان ستاروں کی کہکشاں ہے تو
بے نشاں بے نشاں خیام میرے
کارواں کارواں رواں ہے تو
جلتے رہنا چراغ آخرِ شب
اپنے محسن کا رازداں ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محسن نقوی
جسے پہلو میں رہ کر درد حاصل ہو نہیں سکتا
جسے پہلو میں رہ کر درد حاصل ہو نہیں سکتا
اُسے دل کون کہہ سکتا ہے، وہ دل ہو نہیں سکتا
وہ بندہ ، جس کو عرفاں اپنا حاصل ہو نہیں سکتا
کبھی خاصانِ حق کی صف میں شامل ہو نہیں سکتا
زمیں و آسماں کا فرق ہے دونوں کی فطرت میں
کوئی ذرّہ چمک کر ماہِ کامل ہو نہیں سکتا
محبت میں تو بس دیوانگی ہی کام آتی ہے
یہاں جو عقل دوڑائے، وہ عاقل ہو نہیں سکتا
پہنچتے ہیں، پہنچنے والے اُس کوچے میں مر مر کر
کوئی جنّت میں قبل از مرگ داخل ہو نہیں سکتا
نہیں جب اذنِ سجدہ ہی تو یہ تسلیم کیونکر ہو
مرا سر تیرے سنگ ِدر کے قابل ہو نہیں سکتا
مرا دل اور تم کو بھول جائے ، غیر ممکن ہے
تمہاری یاد سے دم بھر یہ غافل ہو نہیں سکتا
مرا ایمان ہے اُن پر ، مجھے اُن سے محبت ہے
مرا جذبہ ، مرا ایمان ، باطل ہو نہیں سکتا
نزاکت کے سبب خنجر اُٹھانا بار ہو جس کو
وہ قاتل بن نہیں سکتا، وہ قاتل ہو نہیں سکتا
مرے داغِ تمنّا کا ذرا سا عکس ہے ، شاید
کسی کے عارضِ دلکش پہ یہ تِل ہو نہیں سکتا
نہ ہو وارفتہ جو اُس جانِ خوبی پر دل و جاں سے
وہ عاشق بن نہیں سکتا ، وہ عاشق ہو نہیں سکتا
ہمیں منظور مر جانا ، اگر اُن کا اِشارہ ہو
یہ کام آسان ہو سکتا ہے، مشکل ہو نہیں سکتا
جو رونق آج ہے ، وہ آج ہے ، کل ہو نہیں سکتی
ہمارے بعد پھر یہ رنگِ محفل ہو نہیں سکتا
اُسے دل کون کہہ سکتا ہے، وہ دل ہو نہیں سکتا
وہ بندہ ، جس کو عرفاں اپنا حاصل ہو نہیں سکتا
کبھی خاصانِ حق کی صف میں شامل ہو نہیں سکتا
زمیں و آسماں کا فرق ہے دونوں کی فطرت میں
کوئی ذرّہ چمک کر ماہِ کامل ہو نہیں سکتا
محبت میں تو بس دیوانگی ہی کام آتی ہے
یہاں جو عقل دوڑائے، وہ عاقل ہو نہیں سکتا
پہنچتے ہیں، پہنچنے والے اُس کوچے میں مر مر کر
کوئی جنّت میں قبل از مرگ داخل ہو نہیں سکتا
نہیں جب اذنِ سجدہ ہی تو یہ تسلیم کیونکر ہو
مرا سر تیرے سنگ ِدر کے قابل ہو نہیں سکتا
مرا دل اور تم کو بھول جائے ، غیر ممکن ہے
تمہاری یاد سے دم بھر یہ غافل ہو نہیں سکتا
مرا ایمان ہے اُن پر ، مجھے اُن سے محبت ہے
مرا جذبہ ، مرا ایمان ، باطل ہو نہیں سکتا
نزاکت کے سبب خنجر اُٹھانا بار ہو جس کو
وہ قاتل بن نہیں سکتا، وہ قاتل ہو نہیں سکتا
مرے داغِ تمنّا کا ذرا سا عکس ہے ، شاید
کسی کے عارضِ دلکش پہ یہ تِل ہو نہیں سکتا
نہ ہو وارفتہ جو اُس جانِ خوبی پر دل و جاں سے
وہ عاشق بن نہیں سکتا ، وہ عاشق ہو نہیں سکتا
ہمیں منظور مر جانا ، اگر اُن کا اِشارہ ہو
یہ کام آسان ہو سکتا ہے، مشکل ہو نہیں سکتا
جو رونق آج ہے ، وہ آج ہے ، کل ہو نہیں سکتی
ہمارے بعد پھر یہ رنگِ محفل ہو نہیں سکتا
پیر سید نصیر الدین نصیر
اوڑھے ہوئے ہیں کب سے ردائے سراب ہم
اوڑھے ہوئے ہیں کب سے ردائے سراب ہم
ذروں میں دیکھتے ہیں ستاروں کے خواب ہم
اک موج تہ نشیں ہیں تہِ بحر جستجو
چلتے ہیں آسمان پہ پا در رکاب ہم
وابستۂ شب غم ہجراں ہوئے تو کیا
کچھ تو لگا ہی لیں گے سحر کا حساب ہم
پھرتے ہیں کوئے دیدہ وراں میں لیے ہوئے
پابستگی دربدری کا عذاب ہم
اس عہد دلفریب میں شاید کہ بھول جائیں
ایام رفتگاں کی شکستہ کتاب ہم
کیا رات تھی کہ دن بھی اندھیروں میں کھو گیا
شاید کہ رہ گئے ہیں پس آفتاب ہم
خالد سواد ہجر سے نکلے تو ہو گئے
آوارۂ دیار شب ماہتاب ہم
ﻭﺣﺸﺘﯿﮟ ﺑﮑﮭﺮﯼ ﭘﮍﯼ ﮨﯿﮟ ـــ ﺟﺲ ﻃﺮﻑ ﺑﮭﯽ ﺟﺎﺅﮞ ﻣَﯿﮟ
ﻭﺣﺸﺘﯿﮟ ﺑﮑﮭﺮﯼ ﭘﮍﯼ ﮨﯿﮟ ـــ ﺟﺲ ﻃﺮﻑ ﺑﮭﯽ ﺟﺎﺅﮞ ﻣَﯿﮟ
ﮔﮭﻮﻡ ﭘﮭﺮ ﺁﯾﺎ ﮨُﻮﮞ ـــ ﺍﭘﻨﺎ ﺷﮩﺮ ، ﺗﯿﺮﺍ ﮔﺎﺅﮞ ﻣَﯿﮟ
ﮐﺲ ﮐﻮ ﺭﺍﺱ ﺁﯾﺎ ﮨﮯ ـ ـ ـ ﺍِﺗﻨﯽ ﺩﯾﺮ ﺗﮏ ﮐﺎ ﺟﺎﮔﻨﺎ ؟
ﻭﮦ ﺟﻮ ﻣﻞ ﺟﺎﺋﮯ ـــ ﺗﻮ ﺍُﺱ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﯾﮩﯽ ﺳﻤﺠﮭﺎﺅٔﮞ ﻣَﯿﮟ
ﺍﺏ ﺗﻮ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍُﺗﺮ ﺁﺋﯽ ﮨﯿﮟ ـ ـ ـ ﺩِﻝ ﮐﯽ ﻭﺣﺸﺘﯿﮟ
ﺁﺋﯿﻨﮧ ﺩﯾﮑﮭﻮﮞ ـــ ﺗﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﺳﮯ ﮈﺭ ﺟﺎﺅﮞ ﻣَﯿﮟ
ﮐﭽﮫ ﺑﺘﺎ ـ ـ ـ ﺍﮮ ﻣﺎﺗﻤﯽ ﺭﺍﺗﻮﮞ ﮐﯽ ﺩُﮬﻨﺪﻟﯽ ﭼﺎﻧﺪﻧﯽ
ﺑُﮭﻮﻟﻨﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ ـــ ﺁﺧﺮ ﮐﺲ ﻃﺮﺡ ﯾﺎﺩ ﺁﺅﮞ ﻣَﯿﮟ؟
ﺍﺏ ﮐﮩﺎﮞ ﻭﮦ ﺩِﻝ ـ ـ ـ ﮐﮧ ﺻﺤﺮﺍ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﻠﺘﺎ ﮨﯽ ﻧﮧ ﺗﮭﺎ
ﺍﺏ ﺗﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﯽ ﺗﻨﮩﺎﺋﯽ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ـــ ﮔﮭﺒﺮﺍﺅﮞ ﻣَﯿﮟ
یاد کر کے تیرے لوٹ آنے کے وعدوں کی گھڑی
خود کو اِک معصوم بچے کی طرح بہلاؤں مَیں
میرے خوابوں نے تراشا تھا تِرا اُجلا بدن
آ تجھے اب فکر کی پوشاک بھی پہناؤں میں
کس لیے "محسن" کسی بے مہر کو اپنا کہوں
دِل کے شیشے کو کسی پتّھر سے کیوں ٹکراؤں میں...؟
Wednesday, 27 April 2016
ضدوں سمیت کبھی دل کو چھوڑنا ہوگا
ضدوں سمیت کبھی دل کو چھوڑنا ہوگا
یہ آئینہ کسی پتھر پہ توڑنا ہوگا
یہی نہیں کہ ہمیں توڑ کر گیا ہے کوئی
اسے بھی خود کو بہت دیر جوڑنا ہوگا
تلی ہوئی بہت سرکشی پہ ہجر کی رت
یہ رت رہی تو کہیں سر ہی پھوڑنا ہوگا
قریب ساحل دریا بچھی ہے پیاس مری
ہوس کو دامن دریا نچوڑنا ہوگا
طلب کو تو نہ ملے گا تو اور لوگ بہت
کسی طرف تو یہ طوفاں بھی موڑنا ہوگا
کبھی متاع سفر تھا جو دلربا محسن
خبر نہ تھی اسے رستے میں چھوڑنا ہوگا
محسن نقوی
جتنے ممکن تھے جتن ہم نے کئے ہیں لیکن
جتنے ممکن تھے جتن ہم نے کئے ہیں لیکن
وہ جدائی پہ مصر ہے تو جدا ہو جائے
ہم نے سوچا تھا تجھے بھول کے جینے کا مگر
دل کی مرضی ہے ترے غم میں فنا ہو جائے
ہم ترے غم سے تعلق کو نبھائیں گے سدا
چاہےاب ہم کو یہ جینا بھی سزا ہو جائے
کچھ تو کلثوم توازن بھی محبت میں رہے
اس کو اتنا بھی نہ چاہو کہ خدا ہو جائے .
کلثوم انور
جب خواب ہی سارے جھوٹے ہوں
جب خواب ہی سارے جھوٹے ہوں ، اور برگِ تمنّا سوکھے ہوں
جب زرد ہو موسم اندر کا ، کیا پھول کھلائیں چہرے پر
محبت "خوبصورت" ھے
سبھی موسم سبھی جزبے
سبھی گلیاں سبھی کوچے
میری آنکھوں نے دیکھے ہیں
ستاروں کے چلن دیکھے
نظاروں کے ملن دیکھے
سفر پاؤں میں گنگھرو تھے
ڈگر سب خار خود رو تھے
چبھے تھے خواب آنکھوں میں
پڑے گرداب سانسوں میں
مگر یہ سب الگ باتیں
یہ سارے دور کے قصے
بکھرنے سے ذرا پہلے
مرے دل نے کہا اتنا
کہ جو کچھ ھے محبت ھے
محبت "خوبصورت" ھے
سنو پیارے
سنو پیارے
مجھے معلوم ہے آسان لگتا ہے
تمہیں راہیں بدل لینا
کوئی بھی موڑ مُڑ جانا
کسی منزل کو ٹھوکر مار کر واپس چلے آنا
یا منزل کو فقط اک جنبش لب سے
بہت نزدیک لے آنا
مجھے معلوم ہے پیارے
بہت آسان ہے تم کو واپس پلٹ جانا
میری تم بے بسی دیکھو
مجھے تم سے محبت کے سوا کچھ نہیں آتا
مگر اس میں بھی کب کوئی قرینہ سیکھ پائی میں
یہ دیکھو آنکھ رونا چاہتی ہے
پھر بھی بنجر ہے
یہ دیکھو ہاتھ کتنے سرد ہیں میرے
یہ دیکھو دل کی دھڑکن کس تیرا ترتیب کھو کر ڈوبنے کو ہے
یہ دیکھو میرا آنچل میرے ہاتھوں سے پھسل کر اُڑ گیا کب سے
یہ دیکھو سانس کی ڈوری بھی مجھ سے چھوٹنے کو ہے
میرے احساس کا ریشم الجھ کر ٹوٹنے کو ہے
مجھے تو یہ ہنر بالکل نہیں آتا
کے کیسے اپنے زخموں کو چھپاتے ہیں
یا کیسے درد کو درمان بناتے ہیں
یا کیسے روٹھتی سانسوں کا دامن
تھام کر واپس بلاتے ہیں
بہت بے خواب اور ویران موسم میں
خفا نیندوں کو کیا کہہ کر مناتے ہیں
مجھے یہ ہنر بالکل نہیں آتا
کے کیسے اپنے مر جانے پہ نوحے آپ کرتے ہیں
یا اپنے ہی گلے لگ کر دلاسا کیسے بانٹتے ہیں
پھر اپنی ہی لاش کو کیسے
کسی پایاب دریا
یا کسی کی ادھ بجھی تازہ چِتا میں جھونک دیتے ہیں
یا پھر آکاش کے نیچے کھلا ہی چھوڑ دیتے ہیں
مجھے تو یہ ہنر بالکل نہیں آتا
کے کیسے زرد موسم میں
کسی بھی سرد اور بے درد موسم میں
خوشی کا ایک بھی غنچہ
بھلا کیسے کھلاتے ہیں
یا کیسے آدھے راستے سے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں
مجھے بالکل نہیں آتا
مجھے تم سے محبت کے سوا
مگر وہ بھی کہاں آئی
کوئی ہنر بالکل نہیں آتا
یہ دل بھُلاتا نہیں ہے محبتیں اُس کی
یہ دل بھُلاتا نہیں ہے محبتیں اُس کی
پڑی ہُوئی تھیں مُجھے کِتنی عادتیں اُس کی
پڑی ہُوئی تھیں مُجھے کِتنی عادتیں اُس کی
یہ میرا سارا سَفر اُس کی خوشبوؤں میں کٹا
مجھے تو راہ دکھاتی تھیں چاہتیں اُس کی
گِھری ہُوئی ہوں میں چہروں کی بھیڑ میں لیکن
کہیں نظر نہیں آتیں شباہتیں اُس کی
مَیں دُور ہونے گلی ہوں تو ایسا لگتا ہے
کہ چھاؤں جیسی تھیں مجھ پر رفاقتیں اُس کی
یہ کِس گلی میں یہ کِس شہر میں نِکل آئے
کہاں پہ رہ گئیں لوگو صداقتیں اُس کی
میں بارشوں میں جُدا ہو گئی ہوں اُس سےمگر
یہ میرا دل، مِری سانسیں امانتیں اُس کی
مجھے تو راہ دکھاتی تھیں چاہتیں اُس کی
گِھری ہُوئی ہوں میں چہروں کی بھیڑ میں لیکن
کہیں نظر نہیں آتیں شباہتیں اُس کی
مَیں دُور ہونے گلی ہوں تو ایسا لگتا ہے
کہ چھاؤں جیسی تھیں مجھ پر رفاقتیں اُس کی
یہ کِس گلی میں یہ کِس شہر میں نِکل آئے
کہاں پہ رہ گئیں لوگو صداقتیں اُس کی
میں بارشوں میں جُدا ہو گئی ہوں اُس سےمگر
یہ میرا دل، مِری سانسیں امانتیں اُس کی
اے میری زندگی کے خواب شام بخیر شب بخیر
اے میری زندگی کے خواب شام بخیر شب بخیر
ڈوب چلا ہے آفتاب، شام بخیر شب بخیر
ایسا نہ ہو کہ دن ڈھلے روح کا زخم کھل اٹھے
کیسے کہوں مرے گلاب، شام بخیر شب بخیر
تیرہ شبی کی وحشتیں اب کوئی دن کی بات ہے
خلوت جاں کے ماہتاب، شام بخیر شب بخیر
میں بھی وفا سرشت ہوں پاس وفا تجھے بھی ہے
دونوں کھلی ہوئی کتاب، شام بخیر شب بخیر
موسم ابر و باد سے اب جو ڈریں تو کس لیئے
کھل کے برس چکا سحاب، شام بخیر شب بخیر
میری نظر، مرا شعور، مری غزل، مرا جنوں
سب کا تجھے سے انتساب، شام بخیر شب بخیر
Subscribe to:
Posts (Atom)