affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Muhabbat k kmal by Iqra Tariq

Tuesday 24 September 2019

Muhabbat k kmal by Iqra Tariq


جہاں بھی دیکھے ہیں غورو فکر کے سنگ دیکھے ہیں
ہم نے محبت کے کمال رنگ دیکھے ہیں
وہ جو عشق سےپہلے رہتی تھیں حجاب میں
آج ان انکھوں میں بٙجتے جلترنگ دیکھے ہیں
نگاہیں شور گُل کرتی ہیں یار کو دیکھ کر
دل دھڑکتے ہم نے چہرے دنگ دیکھے ہیں
وہ بیتے ماضی کا ہی حصہ تھے اجنبی
مگر اب کہاں وہ پہلے سے جگنو جلترنگ دیکھے ہیں
ہر عکس اب پرایا سا لگتا ھے
ہزاروں چہرے جو اک دوسرے سے تنگ دیکھے ہیں
کہتا ہے ہر فردِ قوم کے محبت وہ نہیں رہی
پھر مزاروں پہ کیوں تشنہ لب ملنگ دیکھے ہیں
سکونِ جان بھی کوی چیز ہے اقرا
محبت کے ٹھکراے لوگ ہم نے آمادہ جنگ دیکھے ہیں
 
شاعرا اقرا طارق

2 comments: