affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Tery baad by Ali Hassan Saqi

Saturday, 14 December 2019

Tery baad by Ali Hassan Saqi






جس نے رلایا مجھےوہ کیا بچانے آئے گا
میرے جگر پہ لگے درد کیسے مٹانے آئے گا
میں کسی سے بھلا کیسے روٹھ سکتا ہوں
میرا کون ہے جو مجھے منانے آئے گا
بیٹھا ہے مجنوں یہ آس لگائے ہوئے
میری لیلی سے کوئی تو مجھ کو ملانے آئے گا
بیٹھے ہیں سبھی اپنےاپنے محبوب کے پاس
بھری محفل میں کون مجھے گلے لگانے آئے گا
اک پتھر ہے جو برسوں سے کٹتا نہیں
کوئی ہے جو اپنی طاقت آزمانے آئے گا
کہنے کو تو سبھی اپنے تھے مگر دم رخصت
کون تھا اپنا جو میرا جنازہ اٹھانے آئے گا
انجان بستی،اجنبی لوگ اور معصومیت میری
دل حوصلہ رکھ تجھے کوئی راہ دکھانے آئے گا
اس لمحے کا انتظار ہے جانے کب سے مجھے
جو کبھی تمہیں مجھ سے ملانے آئے گا
ساقی پلا اتنی کہ عمر بھر کی پیاس بجھ جائے
تیرے بعد کون ایسی پلانے آئے گا

No comments:

Post a Comment