شہدائے پشاور سکول کے نام
کتنی مائوں کے پیارے بیٹے
کتنی بہنوں کے پیارے بھیا
ارے ظالم ! تو نے چھن لیے
سیکنڑوں جگر کے پیارے ٹکڑے
ذرا بھی ترس نہ آیا تمکو
گولیوں میں چھل دیے نہنہاتے پیارے
وہ اجڑی منزل ، ویران کرسیاں
لگا رہی ہیں صدائیں حق کی
تھی کیا خطا ہماری جان کی
جو لال رنگ میں تو نے نہلا دی
کیا نہیں ہے باپ تو، نہ کسی کا بیٹا
کی کیا خطا ، جو ماں نے تجھے جنا
اسلام نے ہم کو یہ سکھایا نہ تھا
معصوم جاں پہ ظلم کا سبق پڑھایا نی تھا
کس جرم کی پاداش میں ہم کو مارا گیا
کس ظالم کےزیر تجھے یہ پڑھایا گیا
چلو اب خاکسار مل کر کریں یہ دعا
کیا ظلم جس نے، کرے خدا اسکو تباہ
" حافظ ملک جمشید خاکسار"
No comments:
Post a Comment