affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Do din ka pyair by Ali Hassan Saqi

Saturday, 14 December 2019

Do din ka pyair by Ali Hassan Saqi



وہ دو دن کا پیار تجھے یاد آئے گا
آئے گا میرے یار تجھے یاد آئے گا
وہ تیرے لبوں کی سرخی وہ تیری آنکھوں کا کاجل
ہاں دیکھ کر اپنا رخسار تجھے یاد آئے گا
وہ جو کہتے تھے اک دوسرے سے بات بات پر
تیرے بن جینا ہے دشوار تجھے یاد آئے گا
اک بار تو سوچا ہوتا یوں چھوڑنے سے پہلے
کیا کرے گا تیرا طلبگار تجھے یاد آئے گا
کوئی آیا تھا تیری زندگی میں یہ سوچ کر
توں روئے گی بار بار تجھے یاد آئے گا
میری عاشقی کو دعائیں دوگی مجھے رو رو کر صدائیں دوگی
تم جان کر میرا معیار تجھے یاد آئے گا
ہنسو گی رووء گی کسی سے کچھ نہ کہوگی
ہو جاو گی بے قرار تجھے یاد آئے گا
ترسو گی کبھی میرا سایہ تک دیکھنے کو
نہ ملے گا  تجھ کو دیدار تجھے یاد آئے گا
چل چھوڑ ساقی جو ہوا اچھا ہوا
کیسے گزرے تھے دن چار تجھے یاد آئے گا

No comments:

Post a Comment