بے بس تھا میں غموں کا دریا جب آیا
چھوڑ گئے سب اپنے وقت برا جب آیا
کرتے تھے ہر وقت جو ساتھ نبھانے کی باتیں
دیکھ کے پھاڑ دیا ورق نام میرا جب آیا
حوصلہ نہ دیا مجھے نہ لگائی مرہم
اس شکستہ دل پر زخم گہراجب آیا
یقین ہے مجھ کو وہ ضرور لوٹ آئے گا
یاد وقت اس کو ساتھ گزرا جب آیا
دل تو اسی وقت دفن ہوگیا تھا میرا
اس کے خط میں لفظ میرا تیرا جب آیا
اک دن ہنستے ہوئے آنکھیں بھیگ گئیں
پیار اپنوں کا یاد بڑا جب آیا
عیاں ہے چھپی کب ہے یہ بات ساقی
پھیریں گے منہ اپنے جنازہ میرا جب آیا
چھوڑ گئے سب اپنے وقت برا جب آیا
کرتے تھے ہر وقت جو ساتھ نبھانے کی باتیں
دیکھ کے پھاڑ دیا ورق نام میرا جب آیا
حوصلہ نہ دیا مجھے نہ لگائی مرہم
اس شکستہ دل پر زخم گہراجب آیا
یقین ہے مجھ کو وہ ضرور لوٹ آئے گا
یاد وقت اس کو ساتھ گزرا جب آیا
دل تو اسی وقت دفن ہوگیا تھا میرا
اس کے خط میں لفظ میرا تیرا جب آیا
اک دن ہنستے ہوئے آنکھیں بھیگ گئیں
پیار اپنوں کا یاد بڑا جب آیا
عیاں ہے چھپی کب ہے یہ بات ساقی
پھیریں گے منہ اپنے جنازہ میرا جب آیا
No comments:
Post a Comment