affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Dard by Ali Hassan

Friday, 20 December 2019

Dard by Ali Hassan


تیرے درد چھپائے کئی سال رکھے ہیں
توں رسوا نہ ہو زمانے میں تبھی پردے ڈال رکھے ہیں
بال سفید ہو گئے جھریاں آگئی بدن میں
ایسے ایسے تیرے ہجر میں ملال رکھے ہیں
آگ لگانے کو جب کچھ نہ ملا مجھے
نکالوں گا تیرے خط جو سنبھال رکھے ہیں
دھوپ میں سایہ نہ رہا مشکل میں آڑ نہ ملی
ہائے! کیسے تونے میرے خیال رکھے ہیں
توں ڈراتا ہے ہمیں شیروں کا نام لے کے
ارے شیر تو ہم نے گھر میں پال رکھے ہیں
کیا کہا ختم ہو گیا الفت کا نشہ ساقی"
جواب تو باقی ہیں ابھی تو صرف سوال رکھے ہیں

No comments:

Post a Comment