کبھی تم سے کروں شکوہ کبھی تم سے ہی شکایت کروں
پھر بےخود سی ہو کہ تیری چاہت کرو
کبھی تم سے جو لڑوں
کبھی تم سے جھگڑا کروں
پھر سب بھول کہ تم پہ مروں
کبھی جو تم سے روٹھ جاؤں
دیکھ کے تجھے اک نظر سب بھول جاؤں
کبھی ضد میں تو کبھی بے خودی میں
اک تیری ہی طلب کروں
کبھی تم سے اٹھواؤں اپنے لاڈ کبھی تجھے اپنے ناز نخرے دیکھاؤں
اک تیری ہی پناہوں میں راحت ڈھونڈوں
کبھی تم سے کوئ خواہش کروں کبھی تیری ہی خواہش بنوں
بناؤں محبت کا ایسا حصار تجھے بس اپنی عادت کرو
چھوڑ دوں اس دنیا کو تیری خاطر اور بس تیری چاہت کروں
Find latest poetry collection of different categories like Sad Poetry, Love Poetry, Urdu Hindi Poetry, Images Poetry Check here Urdu Poetry 2 Lines
ReplyDelete