affiliate marketing Famous Urdu Poetry: نہیں ہے اب ساتھ تمہارا

Sunday 2 July 2017

نہیں ہے اب ساتھ تمہارا



بھیگی بھیگی سڑکیں
لہلہاتے درخت
ٹھنڈی ہوا
برستی بارش
ساتھ تمہارا
اور یہ چائے
ہاں یہ بھی تو ہے
ساتھ ہماری خاموشی کی
گواہ ہے ہماری
محبّتوں کی
یہ چائے اور یہ بارش
ان دونوں سے ہے گہرا تعلق
چائے سے اٹھتے دھویں میں
اب بھی عکس تمہارا دیکھتا ہے
اور یہ بارش جب بھی اتی ہے
یادیں تمہاری ساتھ لاتی ہے
سب ویسا ہی ہے
یہ چائے اور یہ بارش
بس ایک کمی ہے
نہیں ہے اب ساتھ تمہارا 

تحریر ..
عینی اسد

No comments:

Post a Comment