affiliate marketing Famous Urdu Poetry: February 2020

Thursday 27 February 2020

Muskrahat by Hira Sajal

Ak bar tum muskura do
Mjy phir sy jeena sikha do
Meri ankhain tarsi hn Teri deed ko
Ak bar deedar apna kra do
Ma akali hn tanha hn safar ma
Ak bar hath tham kr do gaaam chla do
Meri needon ma mery khawabon ma basy ho tm
Ak bar mery sapne sach kra do
Ashkon sy bhari ankhain liye rehti hn be qarar
Ak bar chahat sy es.nami ko sukha do

Wednesday 26 February 2020

Dayer e muhabbat by Toheed Alvi


دیار محبت میں یوں آنا تیرا
گماں سا لگے چھوڑ جانا تیرا
میری سوچ کے ہر دریچے میں تم
میرے دل کا آنگن ٹھکانہ تیرا
میری جان لے گا بھری بزم میں
وہ پلکیں جھکا کر بلانا تیرا
میرے شوق کی انتہا تمہی سے
میرے عشق کا ہے فسانہ تیرا
توحید علوی

Guman by Toheed Alvi


مجھے یہ گماں کہ اسے پیار تھا
اسے یہ وہم بے وفا ہوں میں...
توحید علوی

Mery Bekhaber by Toheed Alvi


میرے بے خبر
تجھے کیا خبر
تجھے چاہ کے بھی نہ پا سکوں
تیرے اختیار میں
تیرے حصار میں
میں چاہ کے بھی نہ آ سکوں
میرے بے خبر
تجھے کیا خبر
یہ جو رات
یوں تھمی سی ہے
یہ جو وقت ہے یوں رکا ہوا
یہ اڑتے پنچھی
جو ٹھہر گئے
یہ ہوا چلتے چلتے
جو رک گئی
عیاں ہے ان پہ میرا حال دل
میرے بے خبر
تجھے کیا خبر
کہاں مجھ میں اتنا حوصلہ
کہ حال دل بتا سکوں
یوں بس گیا تو
میرے وجود میں
کہ میں چاہ کے بھی نہ چھپا سکوں
میرے بے خبر
تجھے کیا خبر 
تو چھایا ہے یوں حواس پہ
بے کل ہیں میرے قلب و جاں
تیری جستجو نے کیا در بدر
نہ زمیں ملی نہ آسماں
میرے بے خبر تجھے کیا خبر
توحید علوی

Rasta by. Zoha Saleem chuahan


یہ جو پگڈنڈی جاتی ہے تیرے گھر کو 
ہر راستہ سے عزیز تر ہے مجھے

Tuesday 25 February 2020

Be rukhi by M B Jutt


دامن بچانے والوں یہ بے رُخی کیسی؟
جب وقت اپنا نہ رہا تو یہ وفا کیسی؟
یوں تو لیتے ہے ہزاروں کے نام صاحب مگر کچھ لوگ سانسوں میں بس جاتے ہےخوشبو کی طرح۔ میری زندگی کا لا حاصل حاصل ہو جائے کوئی معجزہ ہو یوں قیامت برپا ہو جائے۔
اےزندگی تومیرا امتحان لیتی ہے
 یا سب کو آزماتی ہے۔

Shaam by M.B Jutt


اک روز شام زندگی سے بیگانی لگی۔ 
شام کے اس پہر میں لمحوں کی اس فرصت میں۔ 
جب جینے کی تمنا جب فقط لفظوں میں تھی۔ 
جب اُسے شام ڈھلتے سورج کی کرنوں میں دیکھا۔ جب اس ڈھلتی کرنوں کی روشنی میں میں نے خود کوکمزورپایا۔ 
تو اسی لمحے مجھے خیال آیا۔ تو کئ سال پہلے مر چکی تھی۔ 
تو پھر تجھے جینے کا خیال کیسے آیا۔ 
تیرے پاس سوالوں کے ڈھیر تھے۔ 
فقط کوئی جواب نہ تھا۔ 
تیری سانس تو چل رہی تھی مگر تیرے جسم میں روح نہ تھی۔  
تیری روح کو تیرے جسم کی پروا نہ تھی۔ 
تو چاہتی تو جی لیتی اپنی زندگی۔ 
 مگر تجھے دوسروں کو روندنے کی عادت نہ تھی۔ 
 تونے زمانے میں قدم تو رکھا تھا مگر زمانے سے بیگانی تھی۔ 
 تجھے زمانے کو پڑھنے کا ڈھنگ نہ تھا اسی لیے۔ 
 اک روز وہ شام تجھے زندگی سے بیگانی لگی۔
شام کے اس پہر میں لمحوں کی اس فرصت میں۔

Friday 21 February 2020

Lahnti samaj by Awais Aslam

(لعنتی سماج)  

* تم پے لعنت مجھ پے لعنت ہم سب پے لعنت۔

* شہریوں کی بے نور آنکھوں پے لعنت جو سارے ظلم دیکھ کے بی بند رہتی ہیں۔

* تیرے بد ہمت جوانوں پے لعنت جن کی جوانی اور طاقت بے سہارا لوگوں کا ساتھ نہیں دیتی۔ 

* تیرے سوۓ ہوے لوگوں پے لعنت ۔

*تیرے  رہنے والے زندہ مرے لوگوں پے لعنت ۔۔ 

* تیرے ممبروں پے بیٹھے کچھ  منافقوں پے لعنت۔

* تیرے ماتھے کے جلکتے محرابوں میں چھپے مکاروں پے لعنت۔ 

* ان عدل و انصاف کے سربراہوں پے لعنت جن سے گنہگار اور بے گناہ کا فیصلہ ہی نہیں ہو پاتا۔ 

* ان وکیلوں پے لعنت جو پیسے لے کے مخالف وکیل سے مل جاتے ہیں۔

* ان پولیس والوں پے لعنت جو کسی منسٹر کے جاننے والے مجرم  کو تو چھوڑ دیتے ہیں اور کسی غریب ملزم کو 1973 کا آین پڑھ پڑھ کے سناتے ہیں۔ 

* ان تاجروں پے لعنت جو ناجائز منافع کماتے ہیں ۔

* ٹیکس چوری کرنے والوں پے لعنت جن کا بوجھ اروں پے پڑتا ہے۔

* ان واپڈا اہلکاروں پے لعنت جو بجلی چوری کرتے ہیں۔

* ان مر غی فروشوں پے لعنت جو 1 کلو گرام کے پیسے لے کر 900 گرام گوشت دیتے ہیں۔

* ان دکانداروں پے لعنت جو duplicate چیز پر اصل ٹیگ لگا کر بیچتے ہیں۔

* ان منافق ڈاکٹروں پے لعنت جو سرکاری ہسپتال میں 1 منٹ میں 20 مریض اور اپنے کلینک میں 20 منٹ میں 1 مریض چیک کرتے ہیں ۔

* ان پارکنگ والوں پے لعنت جو گاڑھی والے سے تو پیسے نہیں لیتے پر ایک مزدور موٹرسائیکل والے سے ہر چکر کے پیسے لیتے ہیں۔

* ان دوائی فروشوں پے لعنت جو ہسپتال کی سرکاری دوائی باہر بیچتے ہیں۔

* ان ریڑھی  والوں پے لعنت جو اچھا فروٹ دکھا کے شاپر میں گلا سڑا پیک کر دیتے ہیں۔

* ان کچہری کے باہر بیٹھے بابوں پے لعنت جو 50 والا اشٹام 100 کا بیچتے ہیں۔

* ان اے سی ۔ڈی سی کے دفتر میں بیٹھے کلرکوں پے لعنت جو صرف ان فائلز کو اگے ریفر کرتے ہیں جن کی ان کو رشوت دی جاتی ہے۔

* ان بینکوں میں بیٹھے مینجرز پے لعنت جو جعلی اکاؤنٹ اوپن کرتے ہیں۔

* ان ٹریفک اہلکاروں پے لعنت جو 1 چاے کے کپ کے لے اپنا فرض بھول جاتے ہیں ۔

* ان سڑک پے جاتے لوگوں پے لعنت جو کسی کو اٹھانے کی بجاے ان کی وڈیو بناتے ہیں ۔

* ان جاہل سیاستدانوں پے لعنت جو خود میٹرک پاس ہوتے ہیں اور اور ایک 20 گریڈ کے افسر سے  اپنی مرضی کا غیر قانونی کام بی  کرواتے ہیں ۔ 

* ان ضمیر فروشوں پے لعنت جو پیسے لے کر عدالت میں جھوٹی گواہی دیتے ہیں ۔

* ان مستریوں پے لعنت جو مالک کی غیر موجودگی میں اس کا جان بھوجھ کے نقصان کرتے ہیں۔

* ان مولویوں پے لعنت جو قرآن حدیث چھوڑ کے فرقوں کو اپس میں لڑاتے ہیں۔ 

* ان ٹیچرز پے لعنت جو اسکول اتے ہیں اور بغیر پڑھاے چلے جاتے ہیں ۔

* ان ٹھکیداروں پے لعنت جو غیر میعاری سڑک بناتے ہیں ۔

* ان یونین کو نسل میں بیٹھے سیکرٹری پے لعنت جن کا سسٹم خراب ہوتا ہے اور 100 کا نوٹ دیکھتے ہی چلنے لگتا ہے۔ 

* گورنمنٹ اداروں میں بیٹھے ان  آفسر وں پے لعنت جو ایک سگنیچر  کے 5 چکر لگواتے ہیں تا کے ان کی value کا پتا  چل سکے ۔

* ان میڈیا والوں پے لعنت جو جھوٹھی نیوز پھیلاتے ہیں۔

* ان نادرا والوں پے لعنت جو جعلی id card بناتے رہے ہیں ۔

* تجھ میں سانس لیتے خاموش تماشایوں پے لعنت ۔

* تیرے اندھے لوگوں کے دلوں پے لعنت جو ظلم کو دل میں ظلم کہنے سے بی ڈرتے ہیں۔۔۔

غریب سے لے کر امیر تک ان پڑھ سے لے کر پڑھے لکھے تک اور افسر سے لے کر مزدور تک جس کو موقع مل رہا وہ دھوکھ دے رہا ہے ۔آخر میں ہمیں ایک دن میں مدینہ کی ریاست چاہیے وہ بھی اکیلے عمران خان سے۔اگر کسی کو میری کوئی بات بری لگی ہو تو soory🙏 پر سچ یہ ہی ہے  ۔۔۔

جو دیکھتا ہوں وہ لکھتا ہوں ۔۔۔
میں اپنے شہر کا سب سے بڑھا فسادی ہوں۔۔۔

رائیٹر ۔۔۔
 اویس علی

Sunday 16 February 2020

Dastan e ishq by Fatima jawaid





Duniya by Fatima jawaid



Lout aao by Fatima jawaid




Zindagi kay dukh by Fatima jawaid




Zum Zum by Amjad Rana



Waqt k gardish by Amjad Rana




Sura Yaseen by Amjad Rana


Khawab by Amjad Rana




Uljhan by amjad Rana



Lafz ibadat hain by Jia Abbas Kazmi


لکھے ہوئے حرفوں کو
بولے ہوئے لفظوں کو
بے مول نہ سمجھا کرو
قرطاس پہ بکھرے ہوئے
انمول یہ موتی ہیں
ٹوٹے ہوئے خوابوں کی
کئ اڑتے خیالوں کی
بے انت وفاؤں کی
بے سمت صداؤں کی
لکھی ہوئی یارو
بے مثل کہانی ہیں
یہ لفظ امانت ہیں
یہ درس محبت ہیں
نایاب سے لوگوں کی
یہ لفظ ریاضت ہیں
افکارِ کی تختی پر
یہ جو لفظ عبارت ہیں
اللہ کی عنایت ہیں
گر سمجھو انھیں تم تو
یہ لفظ عبادت ہیں
 
سیدہ جیا عباس کاظمی

Tum kya jano by Jia Abbas Kazmi


تم کیا جانو؟

تم کیا جانو؟
جب خواب ادھورے رہ جائیں
خیالوں کے
برسوں سے بنے تانے بانے
اک پل میں ٹوٹ جائیں
جب دل میں پلتے ارمانوں کا
سر عام تماشا بن جائے
کیسا لگتا ہے؟
تم کیا جانو؟
جب عشق کو گالی دی جائے
جب پیار سزا کہلائے تو
جب یار بیگانہ ہو جائے
احساس کہیں پہ سو جاءے
ہر سمت اندھیرا دکھتا ہو
ہر رشتہ جب جب بکتا ہو
کیسا لگتا ہے؟
تم کیا جانو؟
Jia Abbas kazmi

Mout by Ulfat Rehmat


مر تو میں بچپن میں ہی گئی تھی💔
مگر دفنایا مجھے اب جا رہا ہے🔥

الفت رحمت

Soch by Ulfat Rehmat


بہت ڈری ڈری سی رہتی ہوں میں
جیسے کچھ کھو سی رہی ہوں میں
جب سوچتی ہوں میں اس باری میں
تو خالی ہاتھ رہ جاتی ہوں اس سوچ سے بھی میں۔!!

الفت رحمت

Adat by Ulfat Rehmat


عادت کچھ یوں سی ہو گئی ہے میری!!
کہ تجھے سوچے بنا لگوں میں ادھوری!!

الفت رحمت

Aag by Ulfat Rehmat


میرے دل میں ایک ایسی آگ سلگ رہی ہے۔🔥
جو اب دھواں ہونے میں تجربہ کر رہی ہے۔🖤

الفت رحمت

Ehsas by Ulfat Rehmat


میں اپنے جذباتوں کو ترتیب دے کر لکھتی ہوں احساسوں کو🔥

مگر لوگ لطف و اندوز ہو کر  پڑھتے ہیں صرف الفاظوں کو💔

الفت رحمت

Dil kay gham by Ulfat Rehmat


ان شعر و شاعری سے نہیں ہو سکتا اب میرے دکھوں کا علم۔

کہ ان سے بھی بہت پرے ہے میرے دل کا غم۔🔥🔥

الفت رحمت

Taluq by A R Wafa


تو کیسامسیحا ہے کہ میرے زخموں پر کھرنڈ آنے ہی نہیں دیتا
 تجھ سے تعلق توڑنا مشکل ہے بہت، مگر رکھنا اس سے بھی زیادہ
(وفا)

Dil by A R Wafa


ڈھونڈنے چلے تھے خوشیوں کے شہر، شہر یار کو چھوڑنے کے بعد جانا
 کتنا مشکل ہے دل کو اجاڑنا، دوسروں کی خوشی کےلیے
(وفا)

Yaad by A R Wafa



جب پڑتی ہے کوئی مشکل، تو یاد خدا آتی ہے
ورنہ کبھی یاد بھی نہیں رہا کہ ایک خدا ہم بھی ہیں رکھتے
(وفا)
 

Naseeb by A R Wafa


دوسروں کو کر کے نصیحت اک تسکین سی ملتی ہے
مصروفیت اتنی ہے کہ، اپنے اندر جھانکنے کا خیال ہی نہیں آیا کبھی
(وفا)

Adab e zindagi by A R Wafa

میں تجھے کیا سکھاؤں آے میرے لختِ جگر
اس نفسانفسی میں مئیں خود بھول گئ ہوں آدابِ زندگی
(وفا)

 

Rehaye by A R Wafa

مرشد تو پکڑا تھا رہائی کیلئے
مریدی لے ڈوبے گی، کیا پتہ تھا
(وفا)


Teacher Ghazala Yasmeen (R.I.P) kay naam by A R Wafa


اپنی محرومہ استانی غزالہ یاسمین کے لیے) 
جہاں ہم ملا کرتے تھے
وہاں جانا میں نے چھوڑ دیا
جس بے تابی سے تو دیکھ کے گلے لگتی تھی
اور خوشی تیری باتوں سے چھلکتی تھی
اب ان آنکھوں میں وہ تاب نہیں
کہ
تجھے وہاں نہ پا کر جو میرے دل پہ بیتے گی
وہ بیان نہیں میرے پاس
تجھے یاد کرتے ہوئے ان آنکھوں سے آنسو گرتے ہیں
اور اس رات خواب میں تو مجھے گلے لگا کے ملتی ہے
مجھکو وہ پل حقیقت لگنے لگتے ہیں
(وفا)

Dua by A R Wafa


بن مانگے تو ملتا کچھ بھی نہیں
اللہ بھی کہتا ہے مجھ سے مانگو دعا
(وفا)


Izaat by A R Wafa


پیٹ کا دوزخ اور یہ مفلسی
مل کے لوٹتے ہیں غریب کی عزت
(وفا)

Darbar e dil by A R Wafa


کروں میں کیا عرض تیرے دربارِ دل میں
 تو بھی اُداس ہو جائے شاید حالت میری جان کر
(وفا)


Dil by A R Wafa


میں اس سے کچھ بھی مخفی نہیں رکھ پاتا
وہ ہر پل رہتا ہے میرے دل کے اندر
(وفا)

Nasha By A.R Wafa



یہ شہرت کا نشہ یا واہ واہ کی چاہ
کیا یہی ہے ہمارے جینے کی چاہ
(وفا)

 

Mubbat & zindagi by Umme Habiba


جو ہمارا تھا ہی نہیں کبھی زندگی میں۔
ہم ساری زندگی کی محبت اسی سے کر بیٹھے۔ ❤

Muhabbat by Umme Habiba


محبت کا ایسا نشہ چڑا فراز
کہ خودکشی کو حلال سمجھ بیٹھے




Zindagi by Umme Habiba




محبت کے ہاتھوں ایسے برباد ہوئے صنم۔
کہ اب زندگی جینے کا دل نہیں کرتا۔





Muhabbat by Umme Habiba


ہم نے محبت صرف اسی سے کی جانم
ہمیں کیا پتا تھا کہ اس بے وفا کو کسی اور کی تلاش ہے

Main by Sadaf Batool


Saturday 8 February 2020

Han yad hay woh aakhri mulaqat by Haya Gul

ہاں یاد ہے وہ آخری ملاقات مجھے
حال احوال کیا پوچھنا تھا سلام بھی نہ کہا
نظر میرے سوا ہر ایک سے ٹکرائی اُسکی
دنیا دکھاوے کو بھی اُس نے اپنا نہ کہا
پہلے کی طرح نظر بھر کے بھی نہ دیکھا اُس نے
تعریف تو دور یک لفظی "ماشاءاللہ" بھی نہ کہا
رخ پھیرا جو اُس نے تو لڑکھرائی تھی میں
اُس نے رسماً بھی "حسبی اللہ" نہ کہا
گونگے بہروں کی طرح دیکھا یہ تماشا میں نے
مگر پلٹ کے اُسے اُف تک نہ کہا
سردرد کا بہانہ کر کہ اُٹھا وہ شخص
جاتے جاتے بھی اُس نے ایک لفظ نہ کہا
چلو مانتی ہوں لب ہلانے میں رسوائی تھی مگر،،،،
اُس نے تو آنکھوں سے بھی "فی امان اللہ" نہ کہا
بس اُسی لمحے دل کی سلطنت سے یوں اُترا وہ شخص
پھر "دغاباز" تو کہا پر کبھی "محبوب" نہ کہا.....
از قلم:
حیا گل

Teri nigahen hmen rasta dikhati hain by Hajira Aqeel


تیری نگاہیں ہمیں رستہ دکھاتی ہیں
تیرا دامن تھامے اپنے شہر کے پار چلے آئے
یہ پازیب فقط تیری گلیوں میں بولتی ہے
ہم تو بن بلائے بھی کئی بار چلے آئے
سب کچھ لٹا دیا خواہش یار کے آگے
پھر بھی آخری داؤ لگانے سر بازار چلے آئے
جب نم آنکھوں نے اپنی گواہی دینا چاہی
ہم پر فتوے لگانے اس کے طرفدار چلے آئے
قسم کی پاسداری تو کوئی ہم سے سیکھے
جو قتل ہونے کے بعد بھی کوچہ یار چلے آئے
(ہاجرہ عقیل)

Thursday 6 February 2020

Koi hal nahe hay sahib by shagufta shah

کوئی حل نہیں ہے صاحب اس والہانہ محبت کا۔۔۔۔
اک شخص گھر کر گیا ہے دل میں دھیرے دھیرے۔۔۔
for sajid

Bhooka banda dana ho ga by mubashar abbas

بھوکا بندہ دانا ہوگا
اُس کا قول خزانہ ہوگا

اس کیمپس میں تھوڑے دن ہیں
 پھر۔۔۔۔ قسمت سے آنا ہو گا

اُس کو منزل مل جائے گی
جس کا عشق توانا ہو گا 

تم بھی کان کے اندھے نکلے
یعنی لفظ دکھانا ہوگا

آدم نیچے آتے لمحے
مشکل سے ہی مانا ہو گا

مبشر عباس

Door by Sahaghsha


بس اتنا دور رہوں گا کہ تجھ کو دیکھ سکوں ۔۔
کچھ اتنا دور کہ میرا گزارا ہو جاۓ
صہاغشہہ

Haqeeqat by Sahaghsha


حقیقت دیکھ کر پارساؤں کی
اپنے گنہگار ہونے پر غرور آتا ہے
صہاغشہہ

Shaair by Sahaghsha


میں اک پراثر شاعر نہیں
میرا ہر لفظ بے سہارا ہے
تم مجھے شاعر کہتے ہو
یہ حسن نظر تمھارا ہے

Dhoop by Sahaghsha


دھوپ بھی وہاں دی جہاں چھاؤں نہیں تھی
زمانے نے ایسے بھی کھیل ہم سے کھیلے ہیں
صہاغشہہ

Chehra by Sahaghsha


چہرہ تو مل جائے گا ہم سے خوبصورت
مگر
جب بات دل کی آئے گی پھر تم ہار جاؤ گے
صہاغشہہ

Dikhai dene laga by Sahaghsha


وہ سامنے تھا تو کم کم دکھائی دیتا تھا
چلا گیا تو برابر دکھائی دینے لگا
زمیں کا آخری منظر دکھائی دینے لگا
 مجھے دیکھتا ہوا پتھر دکھائی دینے لگا
صہاغشہہ

Roshni by Sahaghsha


مجھے کچھ دکھائی نہیں دے رہا اور
اسے روشنی میں بٹھایا گیا ہے ۔۔
صہاغشہہ

Tere jany ke baad by Sahaghsha


تیرے جانے کے بعد لوگوں نے
ذہن میں تیرے نقش دوہراے
صہاغشہہ

Baqi bachta kya hai by Sahaghsha


بات یوں تم جو کرتے ہؤ لاحاصل کی
بتاؤ کچھ تم یہ مجھے تمہارا اپنا کیا ہے
تمہیں جو نکالوں خود سے تو
میرے پاس باقی بچتا کیا ہے
صہاغشہہ

Monday 3 February 2020

Sare bazm jo chir jaey zikar by Haya Gul

سربزم جو چھڑ جائے ذکر بےوفائی کا
 تمہیں پتا ہے میں اکثر چونک جاتی ہوں
جب کوئی کہتا ہے اپنا خیال رکھنا
میں تلخ مسکراہٹ لئے رخ موڑ جاتی ہوں
جب کوئی دلاتا ہے محبت کا یقین
لب بھینچتی ہوں چپ اوڑھ جاتی ہوں...
 خوشگفتار تھی تھا بڑا ہی دھیما مزاج
اب غصے میں ہر لحاظ بھول جاتی ہوں
یہ تیری عنائتیں ہیں ہاں تیری مہربانیاں
میں بولتے بولتے کہیں کھو جاتی ہوں 
میں کسی سے نہیں کہتی اب درد اپنا
تنہائیوں میں تکیے بھگو جاتی ہوں
اب کیسے دلائل کیسی بحث و تکرار
میں غلط بات پہ بھی خاموش ہو جاتی ہوں
بڑی کاری ضربیں ہیں بڑے گہرے گھاو
نمک چھڑک کے بےدردی سے نوچ جاتی ہوں...
از قلم:
حیا گل.....