affiliate marketing Famous Urdu Poetry: January 2019

Wednesday 23 January 2019

Sawan rut ki pehli bariah by jawahir

 ساون رت کی پہلی بارش میں 
پهر کوئی یاد میری سوچ کے دریچوں 
سے نکل کر میرے دل کے 
آنگن میں رقص کرتی هے 
کوئی چہره میری آنکھوں کے 
سامنے مسکراتا هے
اک یاد کا جگنو 
میری اندھیری راتوں کو روشن کرتا هے
ساون رت کی پہلی بارش میں 
وه مجھے بہت یاد آتا هے
                                                     جواهر

Kocha e yar se by Muzammal Rizvi

*کوچہءِ یار سے اب کُوچ کیئے جاتے ہیں*
*اپنی یادوں کو بھی ہم ساتھ ِلِیئے جاتے ہیں*

*غٙم زٙدہ لوگ ہیں ہم'ہم جانٙت ہیں*
*پھر بھی خوشیئاں تجھے یار دیئے جاتے ہیں*

*بول سکتے ہیں ظالم کہ تم ظالم ہو* 
*پر! لٙب خاموشاں کو خاموشی سے سِیئے جاتے ہیں*

*چھوڑ کر آپ کو ہم آپ میں باقی ہی نہیں*
*پھر بھی ہمت ہے کہ ہر حال جِیئے جاتے ہیں*


*زہر دیتے ہیں وہ یادوں کا ہمیں رضوی*
*ہم بھی پاگل ہیں بنا شوق پیئے جاتے ہیں*

*شاعر سید مزمل رضوی*

Usasi by hijab mughal

میری آج یوں بے سبب اداسی پہ
تیری یاد کا گماں کیوں ہوتا ہے؟
میری آج اس غمگین مسکراہٹ پہ
تیرے اشک کا گماں کیوں ہوتا ہے؟
میری ذات میں پھیلی اس بے قراری پہ
تیری خاموشی کا گماں کیوں ہوتا ہے؟ 
میری آج اس جینے کی حسرت پہ
تیری زندگی کا گماں کیوں ہوتا ہے؟
میری روانگی کے آخری سفر پہ اے حجاب،
تیری دعا کی قبولیت کا گماں کیوں ہوتا ہے؟
حجاب مغل

Jab chaha apna bana dala by Ifrah Khan

جب چاہا اپنا بنا ڈالا، جب چاہا بے وفا کہ ڈالا
میرے اس دل کو تو نے، کتنا بے وقعت کر ڈالا

Acha lagta hay by Imama Fakhir

وہ جب یوں مسکرائے تو اچھا لگتا ہے
وہ جو دل کو جلائے تو اچھا لگتا ہے

ایسا نہیں کہ وہ میرے بس میں نہیں ہے
مگر وہ خود چل کر آئے تو اچھا لگتا ہے

سوال ہو، جواب ہو اور پھر لا جواب ہو
نظر جمائے،جما کر ہٹائے تو اچھا لگتا ہے

یوں تو ساز سے شغف نہیں ہے مگر
جو گیت وہ گنگنائے تو اچھا لگتا ہے

بھٹکتے ہوئے جب منزل بھی دکھائی نہ دے 
ایسے میں رستہ کوئی دکھائے تو اچھا لگتا ہے

شاعرہ
          امامہ فاخرہ

Tuesday 22 January 2019

Siah rang by Zunaa Usman,






جچتا ہے سیاہ رنگ اسے بھی اور مجھے بھی 
وہ چاند کسی رات کا میں راکھ دیے کی..
 زونا عثمان


Hasil by Zunaa Usman,






وہ مجھے میسر تو ہے مگر ھاصل نہیں..
 
 زونا عثمان
 
 

Muhabbat by Zuna Usman






ھاصل ہے مجھے لاھاصل سی محبت..
 زونا عثمان







Kash by haya lhan


Pagal by haya khan


Humsafar by Honey Sarkash


🎭قبول کررہے ہیں تیرے حکم پر ہم اُسے                   
🎭سفرِ حیات میں ہمسفر بنایا ہے جسے    
شاعرہ : ہنی سؔرکش Honey Sarkash

Ya Allah tera lakh lakh ehsan hai by Honey Sarkash


یااللہ تیرا لاکھ لاکھ
احسان ہے
تو ہمیشہ میری
مدد کرتا ہے
اب بھی تیرے ہی
رحم کی طالب ہوں
نظرِ کرم رکھنا
لوگوں کے دلوں میں
میرے لٸے نرمی پیدا فرما
تو ہی میرے حال اور
حالات سے واقف ہے
دل کو سکون
اور زندگی کو قرار دے
کہ اک تیرے سِوا
کوٸی بہترین نہیں
کرسکتا آمین 


Abr e karam by Honey Sarkash


🍁برسادے نا ابرِ کرم مجھ پر خالق           
🍁روکھی سوکھی نہ رہ جاٸے زندگی    


Haar by Honey Sarkash


یوں جیت گٸے ہیں ہم
لگتی ہے اپنی ہی ہار


Muntazir by Honey Sarkash


💐منتظر ہے دُور کہیں
میری شب کا سویرا💐


Kandha by Honey Sarkash


سچ میں ہم پھر بہت جی لیتے                   
میسر کوٸی کاندھا جو ہوجاتا    


Sung dil by Honey Sarkash

کرو اپنے دل کو ٹھندا ہمیں سنگ دل کہہ کر پیارے                   
ہوتا ہے سُرور حاصل ہمیں بھی اِن ہی لفظوں سے   

Monday 21 January 2019

Jeena by Zunaa Usman






ضروری یہ نہیں کہ کتنے دن جیے
ضروری یہ ہے کے ان دنوں میں کتنا جیے..

.زونا عثمان





Khawish by Zunaa Usman










ہزاروں خواہشیں چمکتے چاند سی
 مگر ھاصل صرف اندھیرا ہے...
 زونا عثمان


Tum se mil kr by Zunaa Usman

 
 
 
 
 
 
 
 
 تم سے مل کر او جاناں
میں نے محبت کو ہے پہچانا

تو اتنا مجھ کو بھا گیا
مجھ میں کچھ ایسے تو سما گیا

تجھ سے ملنا مجھ کو کھلکھلا گیا
تجھ سے بچھڑنا مجھ کو ڈرا گیا

سوچا کے دو پل مل کر جی لیں گے
سارے غموں کو پی لیں گے

پر ہے عالم اب کچھ ایسا
رہا نا ہال اب پہلے جیسا

تو اور بہی یاد آنے لگا ہے
یادوں سے مجھے اپنی اب تو ستانے لگا ہے

نا تجھ کو میں پا سکوں
 نا تجھ کو میں کھو سکوں

یہ کیسا  موڑ آ گیا ہے
سب کچھ اب دھندلا گیا ہے...

زونا عثمان

Saturday 19 January 2019

Yad by khadija Malik

یہ جنوری کی سرد راتیں 
یہ بوندبوند بارشوں کی
صرف وصرف ۔۔۔۔۔۔۔۔
تمہاری یاددلاتیں ہیں۔

            خدیجہ ملک

Thursday 17 January 2019

Mohabbaton ka hisab kon de ga by Imama Fakhira


ان بے ثمر محبتوں کا حساب کون دےگا
میرے ان کہے سوالوں کے جواب کون دے گا
تلخئ ایام کی تپش جلاتی ہے مجھ کو
میرے آنگن میں سایہءسحاب کون دے گا
پھوٹتے ہی کچلے جاتے ہیں،مسلے جاتے ہیں
میرے چمن کے پھولوں کو شباب کون دے گا
عشق ہو،سوز ہو،ہو نہ ہو یہی ہو مگر
خاموش محبت کے نغمہ کو رباب  کون دے گا
جان کر انجان رہے،وہ بدگمان رہے فاخرہ~
ان بے ریا چاہتوں کا حساب کون دے گا

از
امامہ فاخرہ

Hajoom ki zaroorat nahe by Khadija Noor

ہجوم کی ضرورت نہیں دل کو آباد کرنے کے لیے
اک گل ہی کافی ہے زندگی گلزار کرنے کے لیے


از خدیجہ نور

Hame tum se mohabbat hay by Sadia Naz




Wednesday 16 January 2019

Yahan poojta hai har koi by Anam Arrain


یہاں پوجتا ہے ہر اک حسن والوں کو
یہاں روح سے محبت کی صرف بات ہوتی ہے
یہاں کب تک رہے گا حسن کو ثبات  
یہاں ہر صبح کو شام ہوتی ہے    
یہاں کہا نی عروج وزوال  کی ہے   
یہاں حسیں ہونے یا دکھنے کی بات ہوتی ہے
                                                         انعم آرائیں
                                  ................

Hum se bichar kya gay by Anam Arrain


ہم بچھر کیا گئے تم تو بھول ہی گئے
وقتِ ملاقات تمہیں نام ہمارا سوچنا پرا
تم نے پکارا تو میں صدیاں پلٹ آئی اے دوست!
ہم نے پکارہ تو تمہیں سوچنا پرا  
کہاتھادوستی کے عوض تو کچھ بھی لے لینا
مگر ہم نے مانگا تو تمہیں سوچنا پرا
                                                    انعم آرائیں
                        ...............................

Toba by Anam Arrain


شرک کرکے یوں توبہ کرتے ہو 
معاف کر دوں خدا تھوڑی ہوں
حساب پل پل کا یوں دے رہے ہو
میں کیسے جانو خدا تھوڑی ہوں
میری محبت کو دل میں رکھتے ہو
میں کیسے مانو خدا تھوڑی ہوں
بات بدلے کی تم جو کرتے ہو
عذاب تم کو میں کیونکر دے دوں,
               خداتھوڑی ہوں
                             انعم آرائیں
                               ......................

Yeh wada hai mera tum se by Zoni


محبت کی خوش رنگ جھلمل میں
لہروں کی ڈوبتی سرگم میں
یہ وعدہ ہے میرا تم سے
نا چھوڑوں گا ساتھ تیرا کبھی
مانا کے فریب ہے یہ تعلق لیکن
وعدہ ہے میرا تم سے
سینے سے لگا کے ، محبت کی مہر سبط کر کے
یہ کہنا ہے تم سے ، میں صرف تیرا ہوں
مانا کے تقدیر میں ہے جلنا ، جل تو جاؤنگا
مگر یہ وعدہ ہے میرا تم سے
ساتھ نا تیرا چھوڑ کے جاؤنگا
تیری آنکھوں کی مستی سے
تیرے آنچل کی ہستی سے
یہ وعدہ ہے میرا
جو کبھی روٹھ بھی جاؤں تو
طلبگار تیرا ہی ٹہروں گا
یہ وعدہ ہے میرا ان فضاؤں سے ، ان گھٹاؤں سے ان ہواؤں سے
کہ منزل جو بھی ہو رخ تیرا ہی ہوگا
یہ وعدہ ہے میرا تم سے
نا چھوڑوں گا ساتھ تیرا کبھی
~ زونی

Tuesday 15 January 2019

Mujh me tum by Sadia Naz







Zindagi by Honey Sarkash


جینا آتا ہے اور نہ ہی مرنے کا سلیقہ

جم گٸی ہے جیسے زندگی مجھ میں

Nazrandaz by Honey Sarkash


کتنا کریں اب نظر انداز

بہت جی لٸے بس کرو

Gharoor by Honey Sarkash


یہاں تو ایک کو ایک دباٸے ہی جارہا ہے

اپنے غُرور میں زمیں سےملاٸے جارہا ہے

آسانیاں دوسروں  کے لٸے کرتا ہی نہیں

یوں پریشانیاں اپنی ہی بڑھاٸے جارہا ہے

ہر ایک کو ایک یہی زوم ہے کہ اک وہی

پہیہ اِس زندگی کا وہ چلاٸے جارہا ہے

نیکیوں کی کسی کو ضرورت نہیں رہی

جسے دیکھو وہی تو مال بناٸے جارہا ہے

دوسروں کا درد اپنا لگتا نہیں درد زرا

اپنی ہی کہانیاں سب کو سناٸے جارہا ہے

سؔرکش بھی ہو رہا ہے اب تو سنگ دل

کرکے شاعری بس قلم ہلاٸے ہی جارہا ہے