affiliate marketing Famous Urdu Poetry: September 2021

Wednesday 29 September 2021

Ishq ki kahani by Ahsan Khan

 

کہانی میرے عشق کی ناکام تو ہوئی لیکن۔

مُجھے یاد اُس میں شامل سبھی کردار رہیں گے۔

 

یہ جُرم مُجھے تختہ دار تک لے جائے گا

ہم مر کر بھی اس عشق میں گرفتار رہیں گے۔

 

صبر ہی   اچھا ہے سو کر لیتا ہوں

اب کب تک یوہی اشکبار رہیں گے۔

 

اور یہ غلط فہمی کے مُجھ سے میرا تخت چھینو احسن۔

ہم عمر بھر تمہارے قبیلے کے سردار رہیں گے۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Dil kahen aur lgana tha by Ahsan Khan

 

تمہارے پاس تو ہر وقت کوئی نہ کوئی بہانہ تھا

مُجھے پھر دل بھی تو کہیں اور لگانا تھا۔

 

سنا تھا دو کشتیوں کے سوار ڈوب جاتے ہیں ۔

مُجھے پہلی فُرصت میں تمہیں دل سے نکالنا تھا۔

 

تمہارے تحفے رکھ کر کیا کرتا میں۔

مُجھے اُن کو بھی دریا میں بہانا تھا۔

 

تمہارے ساتھ تھا تو اُلجھا ہوا تھا میں۔

مُجھے آخر خود کو بھی تو سنوارنا تھا۔

 

کب تک يوں چُپ رہ کر تیرا ہی دُکھ مناتا رہتا احسن۔

مجھے اُس کی خاطر کُچھ تو گنگنانا تھا۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Mazi ki yaden by Khansa Anwar

 

تمھاری آنکھیں کلام کرتی ہیں

جس پل تمہارے پاس لفظ نہ ہوں گیں

میں اِن آنکھوں کو پڑھوں گا

آہ...

ماضی کی یادیں

نا جانے کیوں جاتے ہوۓ وہ میرے الفاظ کا منتظر تھا

میری آنکھیں تو اُس دن بھی ہم کلام تھی

کیوں وہ اپنی کہی گئی بات کا مان نہیں رکھ سکا۔۔۔۔

کیا میری آنکھوں نے اسے جانے کی اجازت دی تھی؟؟!!

 

خنساء انور

Tere ishq ne gumnam kar dea warna by Ahsan Khan

تیرے عشق نے گمنام کر دیا ورنہ

ہر نام سے پہلے میرا نام تھا ورنہ

 

اب تو ہر شخص نگاہوں سے نگاہیں ملاتا ھے۔

کتنا زمانے کو میرا احترام تھا ورنہ۔

 

تجھ سے ہوا تو معلوم ہوا مجھے بھی۔

میرے لیے یہ عشق تو بدنام تھا ورنہ۔

 

مھبت کا بھی ایک مذھب ہوتا ہے احسن۔

تجھ سے پہلے تو دل میں بس اسلام تھا ورنہ۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

 

Tuesday 28 September 2021

Meri kami ne kash by Nosheen Malik

Ghazal.   

..mere kmii ny kash tujhy b odas Kiya hota..

..Q gila krta main Khuda sy tu ny agr whdoon ka pass Kiya hota..

😭.....

..na tha qasoor mera k khuda nh tere mhbt main pagal mjhy Kiya..

Ay phttrr dil Insan tu ny kanch ka b ehsas Kiya hota...

😭.....

..tasawr k haseen lmkhy tery naam krta hoon..

..ik bar Jo keeh diya hota ma Ab tk is aas py jiya hota...

😭.....

..Na har pal mdhosh hota nh har lamkha tarrpta main..

..apny wahm o gumaan main tu ny agr Mjhy khaas Kiya hota..

😭.......

..tu ny hi mohabht sikhai thi tu ny hi jeena seekhaya tha...jan_e_Ghazal..


..mery hamsafr kash tu ny bhool jana b sekhaya hota..

😭.... ...

..kisi tor nhi tum Mery ho molaqatain faqt mjboori hain..

..Ay kash rah e mohabht k aaghaz main hi tu Ny mjhy btaya hota..

😭😭😭😭😭😭😭😭


WRITTEN BY...
"""Nosheen Malik"""

Jahan se ishq ki inteha hoti hay by Eman Amber

ایک لمحے میں کتنے انداز بدل جاتے ہیں
لوگ بدل جاتے ہیں خیالات بدل جاتے ہیں
زندگی بھی عجیب فلسفہ ہے جو سمجھ سے باہر ہے
کبھی جواب نہیں ملتے کبھی سوال بدل جاتے ہیں

****** 

میں تیرا شہر چھوڑ کر جاؤں گا تو کہا جاؤں گا 
حال اپنے دل کا تجھے نہ سناؤں گا تو کہا جاؤں گا
دعا فقط واحد ذریعہ ہے تجھے رب سے مانگنے کا
اگر میں نماز ہی بھول جاوں گا تو کہا جاؤں گا

*****

جہاں سے عشق کی انتہا ہوئی ہے
وہیں سے میری محبت کی ابتدا ہوئی ہے
میں نے تو اسے تہجد کی نمازوں میں بھی مانگا تھا 
پر شاہد کسی کی قبول عیشاء ہوئی ہے 
اک شور پھیلا ہے چار سو اس فضا میں
محبت میں بھی کبھی کسی سے وفا ہوئی ہے 
اک دن دیر تک دیکھا تھا میں نے اسے 
اس دن سے میرے اندر کی ہستی فنا ہوئی ہے

*****

Monday 27 September 2021

Na maloom by Amna Shaheen Iqbal

نہ  معلوم تھا کیا ؟ زندگی کا عنوان ہوگا

کبھی آنکھ نم ،کبھی دل  پریشان ہو گا

چُنیں   گے  ہم !    جن    راہوں   کو

کیا ؟ ان  پہ  ۔۔۔ چلنا   آسان  ہو گا

نشانِ  منزل۔۔۔  ۔۔  سراب  ما نند

یوں  قدم ۔۔۔قدم  ،  پہ امتحان  ہوگا

فریب، الفت کو سمجھا خلوص ہم نے

لگامطلب سے  ہر شخص انجان  ہوگا

نکلے  نہ  باہر   ،کبھی !  اپنی  ہی  دنیا  سے

کیا پتہ تھا ہر شخص  ،مانند حیوان ہو گا

کھاکےٹھوکر ، بھی  دیا ۔۔تھا موقع

کچھ، تو کسی  میں  ۔۔۔۔ایمان  ہو گا

لکیروں سےہٹ کےجو چلناتھاسیکھا

کبھی تھک کے ،گرنے   کاامکان ہوگا

 ہو  چکے۔۔۔  بیزار  !  دنیا  سے  اتنا

اب ہم  سے  نہ ،  جینے  کا سامان  ہوگا

جب ہم گئےتو سب کچھ ویران ہوگا

وسطِ آفاق میں ہمارا ۔۔ایوان ہوگا

*************

Saturday 18 September 2021

Sabab mehz tum by Khansa Anwar

عنوان:

 سبب محض تم

خنساء انور

 

اُجڑے، ویران درختوں کو دیکھتی ہوں اور محض مسکرا دیتی ہوں

 

درختوں کی ویرانی کا سبب موسم ہے اور میری ویرانی کا سبب محض تم

 

جگنو، رنگ برنگی تتلیوں کو دیکھتی ہوں اور محض مسکرا دیتی ہوں

 

جگنو بھرنے کی خوائش میں میری زندگی میں ویرانی بھرنے کا سبب محض تم

 

بدلتے موسموں کو دیکھتی ہوں اور محض مسکرا دیتی ہوں

 

میری زندگی کے موسموں کو اجاڑنے کا سبب محض تم

 

درختوں میں موجود پرندوں کے آشیانوں کو دیکھتی ہوں اور محض مسکرا دیتی ہوں

 

میرے آشیانے کو ویران کرنے کا سبب محض تم

******************

 

Hasrat by Umme Hani

حسرت

تحریر اُم ہانی

یہ دل دھڑکتا تو ہے پر

تیری حسرت کے بوجھ تلے

تم کو پانا ہے ہاں تمہی کو پانا ہے

کچھ خواہشیں بھی بےلگام ہوتی ہیں

تم حسرت ہو تو حسرت ہی سہی ہنی

کچھ لوگ دل میں ہی نایاب ہوتے ہیں

تم حسرت ہو تو حسرت ہی سہی ہنی

ان حسرتوں  کا بھی اپنا ہی مزہ  ہے

حسرت تو حسرت ہی ہے

اِک حسرت کے لیے کیا زندگی برباد کریں

خدا نہ کرے تم حسرت بنو

کچھ حسرتیں بھی عذاب ہوتی ہیں

*****************

Azad by Umme Hani

آزاد

تحریر اُم ہانی

سنو!جن سے محبت ہو

انھیں آزاد  رکھتے ہیں

انھیں روکا نہیں کرتے

کہ جن کو ہم سے محبت ہو

وہ آزاد رہ کر بھی

بس ہمارے ہی ہوتے ہیں

واپس لوٹ آنے کا

ان سے وعدہ نہیں لیتے

کہ وعدے ٹوٹ جاتے ہیں

یہ جو من کے پنچھی ہوں

یہ جہاں بھی چلے جائیں

انھیں آنا ہی ہوتا ہے

سنو!جن سے محبت ہو

انھیں آزاد  رکھتے ہیں

******************

Mein apny pyar ka youhi izhar nahi karti by Bint e Ghazanfar

میں اپنے پیار کا یوں ہی اظہار نہیں کرتی

تجھ سے برملا عشق کا اقرار نہیں کرتی

تو ہی میری زندگی کا سہارا ہے

تو ہی میرے دکھوں کا مداوا ہے

تجھ سے اک ہی آرزو ہے میری

تو ہو امام میرا نماذ فجر ہو

اور مل کر کریں اس رب کی بندگی

تو میرا جائز عشق ہو رب سے ہے یہ دعا

میں رہوں تیری، تو رہے میرا صدا

جوں ہی ہوگا تو محرم میرا

میں پڑھوں نفل شکرانہ

نماذ فجر ہو تو میرا امام ہو

مل کر کرینگے رب سے یہ دعا

صدا رکھنا اے اللہ ساتھ ہمیں یوں ہی

بنت غضنفر

****************

Friday 17 September 2021

Sab bhool jati hoon by Khansa Anwar

عنوان:

سب بھول جاتی ہوں

خنساء انور


یوں تو شکوے ہیں بہت

مگر

جب اُن آنکھوں کو تکتی ہوں

بے خودی کے عالم میں

سب بھول جاتی ہوں

 

یوں تو درد ہے بہت

مگر

ہاتھوں پے پڑے چھالوں پے

جب نگاہ پڑتی ہے

سب بھول جاتی ہوں

 

آنکھوں میں حسرت لیے

جب اُسے تکتی ہوں

اور

جب وہ میری حسرت کو بھانپ لیتا ہے

تب

اُسکی مسکراہٹ کو تکتی

سب بھول جاتی ہوں

******************8

Poetry by Zuni


























Wednesday 15 September 2021

Ik sacha sathi tha woh by Khansa Anwar

عنوان:

اک سچا ساتھی تھا وہ

خنساء انور

دوستوں کی بھیڑ میں

اک سچا ساتھی تھا وہ

لوٹ آنے کا وعدہ کر کے

دنیا میں کھو گیا تھا وہ

کر کے پورے خواب سارے

وعدے ادھورے چھوڑ گیا تھا

آیا تھا خوشیوں کی نوید دینے

پر پہاڑِ غم توڑ گیا تھا

میرے قدموں میں ڈھیر کرنی تھی دنیا

مجھے ہی ڈھیر کر گیا تھا

یوں تو بھاتی تھی نازکی تتلی کی

پٙر میرے ہی کچل گیا تھا

دوستوں کی بھیڑ میں

اک سچا ساتھی تھا وہ

*************