affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Poetry by Iqra Shokat

Saturday 4 September 2021

Poetry by Iqra Shokat

تیرا حسن و شباب کٸ ایسا نہ ہو

زمانے کے یوسفوں کو لادین کر دے

ازقلم:اقراء شوکت

****

کتنی عجیب ہے بدلاؤ کی یہ دنیا اقراء

ہر ایک دوسرے کو بدلنے کی چاہ میں ہے🖋️️🖌️

***

میں نہ فاطمہ ہوں ،نہ زلیخا ہوں

میں نہ رابعہ بصری ہوں،نہ آسیہ ہوں۔

میں تو بس خاکسار اقراء ہوں،

گنہگار ضرور ہوں مگر چال باز نہیں ہوں ۔

لوگوں کی خوشامدی نہیں ہوں،

مگر انکی زندگیوں میں پھر بھی انمول   ہوں

بقلم:اقراء شوکت

****

 ہاتھ میں چراغ لیے میں چلتی ہوں

اپنے حصے کے شمع میں روشن کرتی ہوں۔

لوگوں کو میں احمق  لگتی ہوں،

چونکہ میں بلا غرض  شمع بنتی ہوں۔

ازخود:اقراء شوکت

****

 بے پناہ چپ سادھ لی تھی

لفظوں کو خامشی سے مات دی تھی

یہ نہیں کہ عشق میں ناکام

 ہوٸ تھی

بس لوگوں سے مزید الجھنے کی بساط نہیں تھی

میں چپ چاپ ان کے رویوں کو دماغ  میں مقیدکرتی تھی

انھیں لگتا رہا میں ان سے بے خبر تھی

 انکی دغا بازی سےناآشنا میں   بھی نہ  تھی ،

بس ان کے اور میرے بیچ ایک گہری خامشی ٹھہری تھی!

غالباً ہماری اچھی خاصی  بنتی تھی،

نہ وہ الجھنا چاہتے تھے اور نہ میں انھیں چاہتی تھی

بقلم:اقراء شوکت

*****

1 comment: