affiliate marketing Famous Urdu Poetry: November 2022

Thursday 17 November 2022

Poetry by Eshaal

وہ میرے بالوں میں کھویا میں اس کے ہاتھوں میں کھو گئی

 

وہ ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا میں زہر کھا کے سو گئی

 

شاعرہ : عیشال

****************

کہ  ہؤے دربدر پھر ایی خبر

جھوم لے گزر گیا ہے تیرا دلبر

 

شاعرہ عیشال

********************

Wednesday 16 November 2022

Marna by Noor Awan

وہ چیخ چیخ کر اپنے ہاتھوں سے مٹی اوکھاڑے گا میری قبر کی....

ہاۓ اور ہم آنکھیں کھول کر بھی نہیں دیکھیں گے.....

وہ چیخ چیخ کر میرا نام پکارے گا نور ایک بار آ جا ...

ہم تیری آواز تک نہیں سنیں گے.....

پھر تو پکارتا پکارتا تھک جاۓ گا ہار جاۓ گا ..میری قبر پر سر رکھہ کر آنسو بہاۓ گا ....

یہ وقت آۓ گا کہ ہم ایسے سوئیں گے...

اور ہمیں جگانے کے لیے لوگ روئیں گے

Zehr by Eshaal

وہ میرے بالوں میں کھویا میں اس کے ہاتھوں میں کھو گئی

 

وہ ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا میں زہر کھا کے سو گئی

 

شاعرہ : عیشال

Wednesday 9 November 2022

Mujhe sab yaad hain by Noor Awan

اے دوست مجھے سب یاد ہیں تیری باتیں ...

وہ حسین قہقے وہ شراتیں وہ روٹھنا وہ منانا .....تیرے ساتھہ گزرے وہ پل  ..وہ خوبصورت زندگی

مجھے سب یاد ہے....

وہ تیری گفتگو ہاۓ وہ تیری مسکراہٹ...

وہ سکول کی یادیں

مجھے سب یاد ہے ...

کاش وہ پل لوٹ آئیں...

نور زندگی  تجھے غموں میں لے آئ....

مجھے چاہیۓ وہ زمانہ ادھار

جو مجھے سب یاد ہے

************

Saturday 5 November 2022

WOh log jo sataye huy hain by Huma Malik

وہ لوگ جو تیری قربت کے ستائے ہوئے ہیں

وہی لوگ میرے ٹھکرائے ہوئے ہیں

تو کس بات پہ اکڑتا ہے

کہ

تو بازی جیت گیا

صاحب

وہ لوگ میرے ترسائے ہوئے ہیں

ہما ملک

٭٭٭٭٭٭٭٭

 

Poetry by Eshaal

سوچا تھا کہ ایک بار انکھ بھر کے دیکھوں گی میں

مگر صرف انگلیاں اٹھتی ہے ان لوگوں کی محفل میں

شاعرہ: عیشال

٭٭٭٭٭

ابن آدم ، بنت ہوا عشق کی قسمیں کھاتے ہیں

کیا تمہیں معلوم ہوا یہ ع ش ق کیا کرواتے

شاعرہ : عیشال

٭٭٭٭٭

دل محفل میں میری محبت کو آکے تو دیکھو

لوٹنے کا من ہو تو میں خود چھوڑ او

شاعرہ : عیشال

*******

 درد کی لہر جب اٹھتی ہے سینے میں

یاد محبوب کی اتی ہے سونے میں

شاعرہ : عیشال

٭٭٭٭٭٭

کیسے تم نے خوبصورتی میں سفیدی کو شمار کیا

کیسے تمھیں معلوم ہوا یوسف کا رنگ تھا کیا

شاعرہ : عیشال

٭٭٭٭٭٭٭

ملی کفار کو دنیا میں حسنِ حظور

تو ملی آگ جہنم کی قیامت کے دستور

شاعرہ : عیشال

٭٭٭٭٭٭

صبر کا پھل ہے یا وقت کی گھڑی

نہ مل رہا ہے نہ گزر رہا ہیں

شاعرہ : عیشال

٭٭٭٭٭٭

Poetry by Aqsa Ghafoor Writes

 

اے دل تو کیوں سمجھتا نہیں سنبھلتا نہیں

پیاس ہے تجھ کو دیدار یار کی ہر گھڑی

شکوے بھی محبوب سے اور شکایتیں ہیں ہزار

کرتے نہیں شکایتیں محبوب سے عشق میں

'اے گل'

کیا تجھے قانون عشق پتہ نہیں۔

 

اقصیٰ غفور رائٹس

٭٭٭٭٭٭٭

 

 

_میرے ستم گر کی یہ چاہ تھی

کہ ساتھ آ س کا میں چھوڑ دوں

ہم بھی ضد کے تھے کچھ ایسے

کے ساتھ چھوڑ ا تو کفن میں لپٹے

کفن میں لپٹے دیکھ کر مجھے

ستم گر بھی میرا رو پڑا

 

اقصیٰ غفور رائٹس

٭٭٭٭٭

 

Chupa kar dard seeny mein by Aqsa Ghafoor Writes

چھپا کر درد سینے میں لبوں پر مسکراہٹ رکھتی ہے

لگا کر خود پر قفل چپ کا گھر اپنا آباد رکھتی ہے

 

جو ذرا سی چوٹ پر ہزاروں ناز نخرے اٹھواتی تھی باپ بھائیوں سے

اب بڑے سے بڑا زخم بی ہنس کر برداشت کرتی ہے

 

سنی نہ تھی کسی کی بھی غلط بات آج تک جس نے

اب ہر صحیح غلط بات چپ چاپ سننے کی  استطاعت رکھتی ہے

 

کیا قسمت بنائی بیٹی کی یارب

 

اک طرف مسکرا کے کہتی ہے میں خوش ہوں  زندگی میں بہت

'اے گل'

اور دوسری طرف چہرہ چھپا کے آنکھیں صاف کرتی ہے

اقصیٰ غفور رائٹس


Yak tarfa ishq by Mehwish Rani

غزل

یک طرفہ عشق

شاعرہ کا نام:

مہوش رانی

 

تھوڑی راز داری کی بات ہے

تم کہو تو ہم بیاں کریں؟

 

یک طرفہ عشق نہ ہو کرے

بس آؤ مل کر دعا کریں!!

 

اک رات کی ہو تو بیاں کر وں،

میری ہر اک رات کی بات ہے!!

 

اک چہرہ میری آنکھوں میں

ہر لمحہ میرے ساتھ ہے!!

 

ہر لمحے کو سمیٹ کر ،

اب چند لفظوں میں بیاں کریں!

 

یک طرفہ عشق نہ ہوا کرے

بس آؤ مل کر دعا کریں!

 

اب اسکے دل کی رب جانے!!

کچھ ہم سے بھی تو کہا کرے

 

میرا دل ہے کہ اس سے پوچھ ہی لوں ،

کیا اس کے دل میں رہا کریں؟

 

پھر سوچ کے ہم ڈر جاتے ہیں

کہ پھر نہ وہ ہم سے خفا رہے

 

اب بات کی بات بتاؤں میں!

اک راز کی بات بتاؤں میں!

 

یہ بات بڑی دم دار ہے

یہ عشق کے سب آثار ہیں!

 

اس عشق میں " میں " کا کام نہیں

اور " آنا " کا نام و نشان نہیں

 

"توں" اور " تم" گستاخی ہے

یہ بس " آپ " " جناب " کی بات ہے

 

سوال جو تھا اک محسن کا!

کہ یک طرفہ عشق کیا ہوتا ہے؟

 

جو ہو بے خبر وہ سوتا ہے!

جو ہو مبتلا وہ روتا ہے!

 

کیوں ،وجہہ،کیسے اور کب؟

نہ یہ سب عشق میں ہوتا ہے!

 

عشق پاک٫ عشق صاف٫

عشق بے داغ سا ہوتا ہے!!

 

محبوب بھلا بے خبر رہے ،

بس عاشق مست ملنگ رہے!!

 

پھر اس محسن سے ہم نے کہا،

کہ اس بات کو اب بس ختم کریں۔

 

یک طرفہ عشق نہ ہوا کرے

بس آؤ مل کر دعا کریں !!

 

_________________.......________________

Mujhy fana hona hai teri zaat mein by Sunbal Boota

مجھے فنا ہونا ہے تیری ذات میں

تو الودود بھی ہے اور الجبار بھی

صرف تیری رضا میری چاہت ہو

میری چاہتوں کی کیا اوقات ہے

تو سمجھتاہے مجھے میری چاہت کو

میری منزلوں کا تو پاسبان ہے

عطاکردے مجھے وہ جو میری چاہت ہے نہیں  ہوں میں غافل اس سے جو تیری چاہت ہے

تو کہتا ہے اپنے بندوں سے پوری کرو جو میری چاہت ہے تجھے بخش دوں گا وہ جو تیری چاہت ہے

چھوڑ دی میں دنیا کی ہر چاہت تیری چاہت کی خاطر

اب عطا کر مجھے وہ جو میری چاہت ہے

تو سنتا ہے مجھےتو سمجھتا ہے مجھے

مجھے نہیں اس دنیا کا اعتبار یہ  تو بس تیرے نافرمان بندوں کی چاہت ہے

نا کرنامجھے ان نافرمانوں

جیسا عطا کردے وہی جو تیری چاہت ہے

نہیں چاہتی میں یہ دنیابس ہے یہ کھیل تماشا

عطا کر مجھے وہ جو میری چاہت ہے

میری التجا ہے تجھ سے

تو ڈھال دے میری چاہت کو اس میں جو تیری چاہت ہے

آمین تم آمین

🖋️سنبل بوٹا