affiliate marketing Famous Urdu Poetry: October 2021

Wednesday 27 October 2021

Han mujhy acha lagta hai by Khansa Anwar

عنوان:

ہاں مجھے اچھا لگتا ہے

خنساء انور

بادلوں کی اوٹ میں

چھپے چاند کو تکنا

اور تکتے تکتے

بے خودی کے عالم میں

تمھیں سوچنا

ہاں مجھے اچھا لگتا ہے!!

 

ستاروں بھری رات میں

چاند کی چاندنی کو

حسرت بھری نگاہوں سے  تکتے ہوۓ

تمھیں سوچنا

ہاں مجھے اچھا لگتا ہے!!

 

قوسِ قزاح کے بکھرتے رنگوں

کو دیکھنا اور

ان رنگوں میں کھو کے

تمھیں سوچنا

ہاں مجھے اچھا لگتا ہے!!

*************

Woh ek haseen larki by Khansa Anwar

عنوان:

وہ اک حسین لڑکی

خنساء انور

 

جھیل کنارے بیٹھی ہوئی

رب سے شکوہ کرتی ہوئی

نم آنکھوں سے مسکراتی ہوئی

وہ اک حسین لڑکی

 

چوریاں ٹوٹنے پے واویلا مچاتی

خواب ٹوٹنے پے خاموش رہتی

وہ اک حسین لڑکی

 

سیاہ آنکھوں میں شکوہ لیے، خاموش رہتی

دل میں جذبات رکھتی، مگر عیاں کرنے سے ڈرتی

وہ اک حسین لڑکی

 

کسی کی عزیزِِ جان تو

کسی کی وبالِ جان

مگر خاموش رہتی

وہ اک حسین لڑکی

 

رات کے پہر، خلاوں میں دیکھتی

چاند سے باتیں کرتی

وہ ایک حسین لڑکی

 

اپنی دنیا میں مگن

خوابوں میں جیتی

سیاہ دل والی

وہ اک حسین لڑکی

 **************** 

Tuesday 26 October 2021

Khyal hai koi by Umar Khan

تجھ کو میرا خیال ہے کیا

یہ بھی کوئ سوال ہے کیا

مجھ کو بس تجھ سے ہے محبت

"تو وہ بولی" کمال ہے کیا

 

جام پینا حرام ہے گر

خون پینا حلال ہے کیا

ہر شکاری ہے تاک میں کیوں

ہرن سی تیری چال ہے کیا

 

مانا گردن میں  ہے جو سریہ

سونے کی تیری کھال ہے کیا

آج غم ہے خوشی سے جیتا

عید ہے! غم کا سال ہے کیا

 

جستجو ہر سو مال کی ہے

لوگوں کا کوئ حال ہے کیا

اپنے رب کی مثال کیا دوں

میرے رب سی مثال ہے کیا

 

اصل سرمایہ دین کھونا

دنیا کھو دی! زوال ہے کیا

مر گیا ہے ضمیر اُمّیٓ

دل کا یہ انتقال ہے کیا

 

از قلم: عمر خان اُمّیٓ

 

 

خفیف مسدس سالم مخبون محجوف

فاعِلاتن مفاعِلن فِع


Ishq by Haseeb Naz

وہ بولی عشق کیسا ہے مجھے یہ تم بتاؤ نا!

میں بولا عشق لفظوں میں بیاں تو ہو نہیں سکتا!!

 

وہ بولی عشق میں تم کو کیا محسوس ہوتا ہے!

میں بولا عشق تو جذبات کا بھنڈار ہوتا ہے!!

 

وہ بولی عشق میں تو درد ہے غم ہے جدائی ہے!

میں بولا عشق والے تو یہ ہنس کر جھیل جاتے ہیں!!

 

وہ بولی ناز! گر یہ عشق تم کو ہو گیا تو کیا؟

میں بولا عشق ہو جائے تو سمجھوں گا غنیمت ہے!!

 

وہ بولی عشق جب ہو گا پتا کیسے چلے گا یہ!

میں بولا عشق ہو گا جب وہ اپنا رنگ لائے گا!!

 

 حسیب ناز

Khayal by Rubab Asghar,

مجسم کر گیا مجھ کو تیرا خیال

پھر تیری یاد نے ہی مجھ میں روح بھر دی

 

رباب اصغر

Saturday 23 October 2021

Alvida by Aabi Ahmed

الوداع

"تم دنوں کی بات کرتے ہو۔۔

یہاں سالوں ایسے گزر گئے۔۔

وہ جو پہلے دن ملے تھے

ہنسی،غصہ،قہقے،باتیں

سب یادوں میں بدل گئے

بند مٹھی میں بند

جگنوں جیسی سب،

ست رنگی یادیں ہماری

کبھی و قت ملا تو سوچو گے

کچھ دوست ملےتھے پاگل مجھ جسیے ۔۔

ہنستے ہنستے

نم آنکھ سے تم بھی کہہ دینا

کچھ مجھ سے پاگل زیادہ تھے

رب خیر کرے تیرے ہر کل کی

یونہی ہنستے آگے بڑ ھتے جاؤ

گر ملا موقع دو پل کا

تم ٹھہر نا اور ۔۔

آنکھوں کو بند کرکے

پھر یاد ہمیں ہنس کے کر لینا۔۔

اب ہم بھی محو انتظار ہوئے

دوستوں کے اس قبیلے کے

جو پلٹ کر اب نجانے کب لوٹے گے

جن کی ہر بات ہی اب

اک پیاری سی آس ہے

لودوستو! اب وقت الوداع ہے

تم یادوں میں بھی ہمیں یاد رکھنا ۔۔۔

ہنستے ہوئے کچھ لمحوں کے لئے

پلٹ کر پیچھے دیکھ لینا۔۔

وفائے زیست ہوئی تو عابی

ہم ہنس کر اک بار پھر ملیں گے۔۔

(عابی احمد)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Wednesday 20 October 2021

Poetry by Aliza Aulakh






















Hiko by Haseeb Naz

اردو شاعری کی صنف "ہائیکو" میں پہلی کوشش۔

 

دیکھو میرا حال

روٹھے ہو تم جب سے یار

جیون ہے سنسان

 

ناچ رہے ہیں مور

پھول کھلے ہیں چارو اور

ساجن گائے گیت

 

چودھویں چاند کی رات

کر لیتے ہیں پیار کی بات

رک جاؤ کچھ دیر

 

پریوں کا ہے دیس

بادل برسیں چاروں اور

آ جا تو بھی دیکھ

 

دیکھ کے تجھ کو یار

چاند ستارے کرتے ہیں

بس تیری ہی بات

 

پکڑو میرا ہاتھ

لے چلتا ہوں میں تم کو

سات سمندر پار

 

حسیب ناز

Tanhai by Mafia Aslam

تنہائی بھی

کسی عزاب سے کم نہیں ہے

میں سب کے ساتھ ہوں

میرے ساتھ کوئی نہیں ہے

زندگی میں بھیڑ سی بہت ہے

بے  نام۔دوستوں کی

لیکن دوست کی دوستی تک  سے واقف یہاں کوئی نہیں ہے

مطلب کی دنیا ہے مطلب سے ہی ہیں رشتے

بنا مطلب کے تو یہاں رشتے داری کوئی نہیں ہے

دعوے دار تو بہت ہے محبت ،دوستی کے

لیکن ان کے نام کے مفہوم تک سے واقف کوئی نہیں ہے

آف ! تھک گی ہوں میں اب اس دنیا سے

برداشت کا پیمانہ اب باقی کوئی نہیں ہے

************

کسی کی طرف مدر کے لیے دیکھنے سے بہتر ہے آپ اک بار اپنی طرف دیکھ لیں۔ یقین کریں! آپ کو آپ سے بہتر کوئی نہیں سدھار سکتا ۔

اور ہمشہ یاد رکھے ! آپ سے زیادہ آپ کے سا تھ کو ئی مخلص نہیں ہوتا۔

شکریہ😊🖤

Tuesday 19 October 2021

Thora sa muskuraen by Sadia Zafar

او تھوڑا  سا مسکرائیں

چھوڑو میں اونچا تو نیچا

تیرا  status میرا status

تیرا برانڈ میرا برانڈ

تیرا گھر میرا گھر

تیری گاڑی میری گاڑی

آو پل بھر کو

چھوڑیں اس جھگڑےکو

گلے ملیں اور

تھوڑا سا مسکرائیں

تو نے کہا میں نے کہا

تیری آنا میری آنا

تیرا بچہ آگے میرا بچہ آگے

تو نے فون نہیں کیا!!!

میں نے کیا

تو نے کہا میں نے نہیں کہا

اسے بلایا مجھے نہیں بلایا

وہ آیا تو میں نہیں آؤں گا

او پل بھر کے لیے

چھوڑیں اس جھگڑے کو

گلے ملیں اور

تھوڑاسا مسکرائیں

چھوٹی سی زندگی میں

کب کون آنکھ موند لے

ہاتھ چھوڑ ے ابدی سفر باند لے

نہ ڈھونڈ پاو گے

کچھ نہ سنا پاو گے

کچھ نہ کہہ پاو گے

آ یارا پل بھر کی اس زندگی کو جی لیں

تھوڑا ہنس لیں مسکرا لیں تھوڑا جی لیں

چھوڑیں اس جھگڑےکو

گلے ملیں اور

تھوڑا سا مسکرائیں

 

سعدیہ ظفر

Corona by Muhammad Ayaz