affiliate marketing Famous Urdu Poetry: October 2019

Monday 28 October 2019

kya chahat reh gei usko husan ki by Hajira Aqeel



کیا چاہت رہ گئی  اس کو حسن  کی
جس کی نظر تجھ سے چار ہوئی
ہم پر یقین تو اٹل تھا اس کو
پھر بھی ہماری آزمائش ہر بارہوئ
محبت نے ہماراخیرمقدم نہ کیا
دوستی کی سرحد جب پار ہوئی
تجھ سے کوئی غلطی نہ ہوئی محبت میں
ہماری ہی کمی ہر بار ہم پر آشکار ہوئی
سب حیران رہ گئے محبت کے راستوں سے
ہر رہ گزر  جب خاردار ہوئی
لا اعتنائی کا دکھ نہیں  اس وجود کو
یہ روح جب  محبت سے سرشار ہوئی
 (ہاجرہ عقیل)

Monday 21 October 2019

Koi tadbeer kya karty by Maryam Gul



نہیں ملنا تھا قسمت میں کوئی تدبیر کیا کرتے
سجا کر دل کے شیشے میں تیری تصویر کیا کرتے
تری یادوں کے صحرا میں بھٹکتے پھر رہے ہیں ہم
فسانہ دل کا اپنا ہم بھلا تحریر کیا کرتے
خوشی تیرا مقدر ہے تو کرتے ہو بیاں اسکو
جو غم ہو زیست کا حاصل بتا تشہیر کیا کرتے
زبردستی محبت کی کہاں فطرت میں شامل ہے
جسے خواہش تھی جانے کی اسے زنجیر کیا کرتے
جب اپنے ہی بنے رہزن'جب اپنوں نے کیا ہے وار
کسی دشمن کی گل"لیکر بھلا شمشیر کیا کرتے
مریم گل

Dard by Gulshan Shoukat

درد دینے والے کو درد نہیں ہوتا 
اگر اسے درد ہوتا تو مجھے وہ درد نہ دیتا

Mausam by Gulshan Shoukat

بہار کے آ نے سے خزاں کا ہجر ختم نہیں ہو تا
موسم کے بدل جانے سے کسی کا درد کم نہیں ہوتا

Dua by Gulshan Shoukat

غزل
میری دعا ہے تجھے عشق ہو
وہ تکلیف دے تجھے احساس ہو
میں نے چاہا تھاتمھیں دل سے
میری چاہت کو ہی تم نے روند دیا
کیا صلا دیا مجھے پیار کا
مجھے جیتے جی ہی مار دیا

Nam by Gulshan Shoukat

زندگی بھر ایک ہی آرزو کےلیے ترستے رہے 
کاش تیرا نام ہو میرے نام کے سا تھ

Sham by Gulshan Shoukat

عجیب سی شام تھی جب بچھڑا تھا وہ ہم سے
جب بھی یاد آتی یے انکھیں بھیگ جاتی ہے

Woh mohabbat kr ke bhool gaya by Gulshan Shoukat

وہ محبت کر کے بھول گیا 
میرا نام تک اسے یاد نہیں 
ارے ہم بھی کتنے پاگل ہیں 
اپنے ہونٹوں پے تیرا نام سجاے رکھتے ہیں

Saza by Gulshan Shoukat

محبت کرنا اگر جرم نہیں تو تم 
اتنی دورجا کے سزا کیوں دے رہے ہو

Zikar un ka rehta hay zuban pe by Qamar ul nisa qamar

ذکر ان کا رہتا ہے زباں پہ  تو محو تسبیح دل بھی ہے

چھین  لی گویائی حادثوں نے ورنہ کرتے  بیاں دل برباد کا موسم۔


انہیں یہ  شکوہ ہے خوشی ان کی اہم نہیں ہمارے لئے۔

جن کی خوشیوں کی تمنا میں ٹھہرا ہے زباں پہ فریاد کا موسم۔


نکہت گل محسوس کرتا نہیں خزاوں  میں گھرا  وجود

بڑی مدت سے اترا نہیں میرے آنگن  دل میں بہار کا موسم


پیمانہ ہے  محبت کا  نہ   یاد   ہیں  اب لذت اے  ہجر و  وصال

مجھ سے بچھڑا ہے کب وہ  میرے گھر  میں تو رہا ہمیشہ میرے یار کا موسم۔


محبت ہے متاع حیات اہل محبت کا شیوہ نہیں فقط غرض وفا۔

سر شام جلاتا ھوں ہر قبر پہ دیا صدیوں سے میرے اندر ہے دربار کا موسم۔


مرض   موت   کی   دوا  ہے " قمر "   فقط  دیدار  یار۔

روح پھڑپھڑاتی ہے قفس میں اور انکھوں میں ٹھہرا ہے انتظار  کا موسم

Rae.qamarkhan@gmail.com

Ehtijaj by Sehar Dua


احتجاج۔۔۔!
ملی ہیں جو اذیتیں تم سے، ہم احتجاج کریں گے۔۔۔
نہ تمھارے خلاف آواز اُٹھائیں گے،نہ تم سے بات کریں گے۔۔۔۔
تو لاکھ کوشش کر لے ہمیں ورغلانے کی۔۔۔۔
نہ ہم بدلہ لیں گے،نہ ہی تمہیں معاف کریں گے۔۔۔
بھلے تو پھر پکڑ کر ہاتھ چوکھٹ سے باہر نکال دے ہمیں۔۔۔
بیٹھ کر تیرے در کے آگے پھر صبح سے شام کریں گے۔۔۔۔۔۔
بھلے تو تپتی دھوپ میں یا سخت سردی میں گھنٹوں کھڑا رکھ۔۔
یاد رکھ۔۔!
 نہ ہم تم سے شکایت کریں گے،نہ سوال اور نہ ہی رحم کی فریاد کریں گے۔۔۔
بڑے شوق سے تو ہماری جگہ کسی اور کو دے دے۔۔۔
پھر بھی تیرے ظلم کو ہم برداشت کریں گے۔۔۔۔۔
سنی! دیکھنا ایک دن وقت احتساب بھی آۓ گا۔۔۔۔
تم مجرموں کی طرح لاۓ جاؤ گے،
تب ہم بھی تم سے سخت سوال کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔

Barasti sham em tanha by Sabha Sehar

برستی شام میں تنہا یونہی بے سبب رونا
تمھاری یاد میں آنسو مجھے اچھا نہیں لگتا
سلگتی آگ میں تنہا کبھی جلنا کبھی بجھا
محبت انتہا نہ ہو مجھے اچھا نہیں لگتا
پریشان کیوں کیا تم نے جدائی مانگ کر ہم سے
محبت میں جدائی ہو مجھے اچھا نہیں لگتا
کیا وعدہ تھا تم نے یہ ہمیشہ ساتھ چلنے کا
کھڑا ہوں راہ میں تنہا مجھے اچھا نہیں لگتا
کوئی پوچھے اگر مجھ سے محبت فلسفہ کیا ہے
کہوں میں بے وفائی ہے مجھے اچھا نہیں لگتا
کی تھی دعا میں نے خدا سے یہی اول
جسے تم ٹوٹ کر چاہو ملے تم کو وہی صبحا
شکستہ تم کو دیکھوں میں مجھے اچھا نہیں لگتا
            صبحا سحر

Sunday 20 October 2019

Dil by Rahet Syed


ہزاروں باتیں حلق پہ اٹکی
تمہاری نسبت سے جان میری
میں نے نگاہ کی حدود ساری
تیری ہی راہ میں بکھیر ڈالی
یوں کسی کے عکس سے باتیں کرنا
میری تو عادت یہ نہ تھی پہلے
یوں ہی کچھ پلوں کا جو وقت دے کر
پھر مجھ کو مجھ سے خرید لینا
ہے تیرے حسن کو سلام سچ میں
میرا دل ہے تیرا غلام سچ میں
میں وقت تمہارا خرید ڈالوں
ہر دام سہہ لوں جو دام کہ دو
مجھے تیرے ساتھ ہر پل ہے رہنا
تیرے ہاتھ میں دے کر ہے ہاتھ چلنا
ہاں اک ہے تم سے سوال کرنا
میرے دل کی بنجر کھیتی پہ
ساون کی طرح کب برسو گے
پھر ہاتھ میرا کب پکڑو گے
پھر ہاتھ میرا کب پکڑو گے؟
شاعرہ ۔ راحت سیّد

Nagri by Abida Hussain

کسی ایسی نگری لے جاٶ نا بابا!
کہاں ہے میرا گھر بتلاو نا بابا!
جہاں سکوں ملے اور راحت بھی
ٹھنڈی چھاٶں اور چاہت بھی
ان رواجوں کی گرم ہواٶں سی بچاو نا بابا!
کسی ایسی نگری لے جاٶنا بابا!
جہاں میری ہنسی کی آواز سے بد تہذیبی نا ہو .
جہاں مجھ سے رحمت ہو ..بد نصیبی نا ہو .
ایسی کو ٸی پیار کی نگری دکھلاو نا بابا!
کہاں ہے میرا گھر بتلاو نا بابا!
میرے دم سے جہاں مہکے آنگن
تیرے پیارسے چہکے میرا من
کوٸی مجھ کو کہے نہ پرایا دھن
کسی ایسی نگری لے جاٶنا بابا!
کہاں ہے میرا گھر بتلاٶنا بابا!
معصوم سی ہوں خا موش سی ہوں.
اس ظا لم دنیا میں رو پوش سی ہوں.
نہیں ہے میرا کو ٸی نشیمن
جل گیا ہے اب ان سختیوں سے میرا تن
کو ٸی پیار کی لوری سناٶ نا بابا!
کہاں ہے میرا گھر بتلاو نا بابا!

Thursday 17 October 2019

Muhabbat by Gulshan Shoukat




وہ محبت میں میرے ہم قدم تھا 
پر افسوس کسی اور کے سا تھ



Milna Bichrna by Gulshan Shoukat

تیرا یوں ہم سے ملنا پھر بچھڑ جانا
  میری روح تک کو چھلنی کر گیا تیرا یوں ہم سے دور جا نا

Barish by Gulshan Shoukat

وہ بادل کا گر جنا یہ بارش کا برسنا. 
تیری یا دیں ہم پر یو ں بجلیاں گراتی ہیں

Nened by Rahat Pari Jan



گُزرگئی یہ شب بھی
نیند مگر کوسوں دور رہی
بڑھا سورج،ہوا اُجالا
روشنی میری زندگی سے مگر دور رہی
عادی ہو گئی میں اندھیرے میں رہنے کی
رات کی تاریکی مگر ڈستی رہی
تھک گئی آنکھیں راہ تکتےتکتے
میں مگر انتظار کرتی رہی
بند ہو گئے ہِلتے ہِلتے میرے یہ لب
مگر میں فریاد کرتی رہی
سُنا ہے بہت سکون ملتا ہے
%راحت%
فقط اسی لئے میں دعا کرتی رہی

Rothi hai Zindagi by Rahat Pari Jan

کیوں خفا خفا سی ہے؟
روٹھی ہے زندگی
*تڑپاتی ہے،چھوڑتی نہیں
ساتھ یہ زندگی
*اُداسیاں ہیں ،تنہایاں ہیں
اکیلی ہے زندگی
*بے چینیاں ہیں ہے،سکوں نہیں کچھ
بد مزہ ہے زندگی
*ناساز ہیں حالات،خاموش ہے طبعیت
بے کیف ہے زندگی
*کتنے ہیں خواب آنکھوں میں،مگر
بے خواب ہے زندگی
*کیا بتاؤں ہم نشیں!
کیسی ہے زندگی؟
*دُکھیار ہے زندگی
بےکار ہے زندگی

Mujhy ilzam na do by Rahat Pari Jan


مجھے الزام نہ دو
میں نے دلی محبت کی ہے
مجھے الزام نہ دو
میرے اندر وفا ہی وفا ہے
مجھے الزام نہ دو
مجھے دولت سے سروکار نہیں کچھ
مجھے الزام نہ دو
میں نے صورت کو ترجیح نہ دی
مجھے الزام نہ دو
میں نے مطلب کچھ سوچا نہیں ہے
مجھے الزام نہ دو
میں بس اظہارِ محبت نہ کر پائی
مجھے الزام نہ دو
کہ میں نے بے وفائی کی ہے
کیوں کہ یارا۔۔۔
میں نے دلی محبت کی ہے
مجھے الزام نہ دو
مجھے الزام نہ دو


Barsat by Rahat Pari Jan


اب آئی ہے برسات
سنگ لائی تیری یاد
* کروں تجھ سے باتیں ڈھیر
دل میں ہے خواہش عجیب
*تجھ سے ملنے کی ہے آس
دکھ ہے سب میرے پاس
*رو رو کر بُرا ہے میرا حال
ہر وقت ہے تیرا خیال
*تجھے بتانی ہے ہر بات
تنہائی کے گزر رہے ہیں لمحات
*اداسیاں ہیں چاروں اطراف
مجھکو بس تیرے ہی خیالات
*چین مجھکو آتا نہیں
کوئی دل بہلاتا نہیں
*کاش!تو سمجھ پاتا میرا پیار
بس تجھ کو ہی مانا تھا اپنا یار
*اب آئی ہے برسات
سنگ لائی تیری یاد
*آنکھوں میں آنسو
ہونٹوں پہ فریاد
اب آئی ہے برسات
سنگ لائی تیری یاد

Monday 14 October 2019

Tujhy pata hay by Ahsan Iftikhar

تجھے پتا ہے تیری کتنی جستجو ہے؟
میرے خیال میں تو میری آخری آرزو ہے

اس نے کہا کہ وفا نہیں کر سکتے تم
اسے بتاؤ میرے جسم میں کس کا لہو ہے

سانس ، ہاتھ ، پاؤں جسم ہوا ہے ساکن
آج صدیوں بعد وہ میرے روبرو ہے

بندہ گھائل کرنے میں جو مدد دیتے ہیں خوب
ان میں شامل تیری آنکھیں اور گفتگو ہے

تجھے پتا ہے اس نے خط میں کیا لکھا تھا
"احسن میری محبت فقط تو ہے تو ہے تو ہے"

ازقلم : احسن افتخار

Teri baton se koi bat nikali jaey by Ahsan Iftikhar

تیری باتوں سے کوئی بات نکالی جائے
تیرے لہجے کی اذیت چھپالی جائے

تیرے در پہ بیٹھا تھا رویا تھا
یہ اچھا نہیں کہ منہ پھیر کے سوالی جائے

ہوجائے سچ اسکے منہ سے  نکلی ہر بات
میرے تو خوابوں کی تعبیر بھی خالی جائے

اس نے خواہش کی ہے ستاروں کی مجھ سے
سو میرے خیال سے آسماں پر کمند ڈالی جائے

محبت تو جلا دی تھی کب کی میں نے
تیری یاد کی گٹھری تو سنبھالی جائے

احسن لگتا ہے یہاں رہنے نہیں دیں گے لوگ
اپنے حصے کی مٹی اب اٹھالی جائے

ازقلم : احسن افتخار

Hum pe musalsal imtehan hoty hen by Ahsan Iftikhar

ہم پہ مسلسل امتحاں  ہوتے ہیں
اگلے لمحے نئے جہاں  ہوتے ہیں

میری سانس یونہی ساکن ہوجاتی ہے
آپ ہر وقت میرے سامنے کہاں ہوتے ہیں

جب ہوتا ہے سرکار کو غربت کا اندیشہ
سب سے پہلے ہم جیسے لامکاں ہوتے ہیں

اسے بھی تو مجھ سے محبت ہے
کم سنی میں ایسے گماں ہوتے ہیں

احسن انسانوں کی اصلیت ہے فقط اتنی
ابھی یہاں ، ابھی داستاں ہوتے ہیں

ازقلم : احسن افتخار

Friday 11 October 2019

Ishq by Abida hussain



درِیارکا ہی فقیر رہوں اے عشق ۔۔۔
ایسا منقبت سکھا مجھے




Taswer e yar by Abida hussain

تصور یار میں کچھ اسطرح کھو جاٶں...
میراانگ انگ مہک اٹھے اور خوشبوخوشبو ہو جاٶں..
مجسم کر کے عکسِ یار کو ...
انکھ کھلی ہو یا بند دیدار میں ہو جاٶں...
پاکیزگیِ محبت کو سمو لوں میں ہر سانس میں ....دیار یار میں یوں فنا میں ہو جاٶں....
تھام کر یوں ہاتھ میں اُس کا  انجانے راستوں میں ....پھر   بھٹک جاٶں یا کہیں دور کھو جاٶں ۔۔۔
محو ہو کر اُسی کے رنگ میں ...ہر رنگ بھول جاٶں بے نشاں ہو جاٶں....
روح یار کو مقید کرکے روح  میں ...
میرا انگ انگ مہک اٹھے اور خوشبو خوشبو ہو جاٶں


Nisab e zindagi y Abida hussain


یہ نصابِ زندگی ہے نصابِ حساب نہیں....
گر ہو جاۓ غلط ایک ہندسہ تو ہوتا غلط پورا سوال نہیں ۔۔
یہاں قدم قدم پر ہیں ضرب کے کلیے
مگر ضروری نہیں تفریق و تقسیم ہی کیا جاے.
برابری کا معیار رکھ  اور شامل کر ،،
ذندگیِ حساب میں ایسے کلیے ،،،جو نہ ضرب ہوں نہ  تقسیم...
جمع ہوں اور سوالِ زندگی حل ہو جاۓ

Thursday 3 October 2019

Mitti or hum by Abida Hussain



ہم تو مٹی ہیں مٹی ہی رہنے دو....
ملاوٹ کرو گے تو بکھر جاٸیں گے





Lafz by Abida Hussain


وہ لوگ تو کب کہ مر چکے لفظوں سے.....
تم ابھی تک ہتھیار لیے پھرتے ہو





Tum or zindagi by Abida Hussain

تم نہیں ہوتے تو ذندگی ویران سی لگتی ہے ۔۔۔۔
سنو !
یاد رکھنا ویرانہ تو پرندے بھی چھوڑ جاتے ہیں

Dair kr deti hon by Sana Khan

Hemsha dair kr deti hon main
Jahan Kuch kahna ho
Jahan Kuch Krna ho
Kisi ko apna banana ho
Kisi ko Kuch batana ho
Hemsha dair kr deti hon main
Kisi ko yad rakhna ho
Kisi ko bhool Jana ho
Kisi sa izhar Krna ho
Kisi ko Sirf satana ho
Hemsha dair kr deti hon main
Buht hi dair kr deti hon main
By Sana Khan...

Neened by Sana Khan

Neend Ankhon main hai
Par soya nahi jata
Itna Roy Han us ki Yadon main
K ab hum sa or roya nahi jata
Jisy paya ho lakh duaon k bad
Us shakhs ko Kisi qemit pa bi khoya nahi jata
Dil Jo a Jay Aik bar Kisi pa
Us k bina Kisi or ka hoya ni jata
Neend Ankhon main hai
Par soya nahi jata
By Sana Khan

Intezar by Mohiuddin



وجود خار کو گل تر تمہیں بنانا ہے۔۔۔
بدن تراش کہ پیکر تمہیں بنانا ہے۔۔۔
مری نمی کو ضرورت ہے تیری حدت کی۔۔۔
میں تشنگی ہوں سمندر تمہیں بنانا ہے۔۔۔

اگر میں خاک ہوں کاجل مجھے بناٸو تم۔۔۔
اگر میں سنگ ہوں گوہر تمہیں بنانا ہے۔۔۔

درو دیوار میں اب جان پھونکنی ہے تمہیں۔۔۔
مرے مکان کو اب گھر تمہیں بنانا ہے۔۔۔

مرے تو بس میں تھا جتنا بنا دیا میں نے۔۔۔
اسے سنوار کے بہتر تمہیں بنانا ہے۔۔۔

ہمارے شہر میں تم نے قیام کرنا ہے۔۔۔
ہمارے شہر کو اطہر تمہیں بنانا ہے۔۔۔

یہ انتظار کے کلمے جو پھونکتے ہو مجھے۔۔۔
کیا مجھ غریب کو پتھر تمہیں بنانا ہے۔۔۔

محی الد ین صاحب۔۔۔

Wednesday 2 October 2019

Andheri shaam by Showing Flower


اندھیری شام"

از قلم : شوئنگ فلاور ۔۔۔۔!!

میں  وہ  اندھیری  شام   ہوں
جسے سحر کی کوئی چاہ نہیں
میرے راستے سبھی خاردار
ہر  قدم کے آگے  کرچیاں
خواب  بند کسی  قید   میں
اب تو گھاؤ کی بھی پرواہ نہیں
اک   آس   خضر  کی   تھی
جو  شوق دوائے  شافی  تھا
ہر  آرزو  کہیں  بہہ   گئی
تو دل میں   بھی  آہ   نہیں
جو  یقیں کروں لکیروں  پر
تو  وہ  بھی ٹوٹی   بکھریاں
کہیں  کہیں ہیں  مدھم بہت
کہیں  بختِ سیدھ  کی راہ نہیں
ہر بات میری  بے مزہ  سی ہے
کیا  درد میں  مزہ  نہیں ۔۔۔؟؟
میں وہ  اندھیری   شام ہوں
جسے  سحر  کی کوئی چاہ نہیں