affiliate marketing Famous Urdu Poetry: December 2018

Sunday 30 December 2018

Suno sun bhi lo ab by Honey Sarkash


سنو سن بھی لو اب
عبداللہ تم کیوں نہیں آجاتے
میری زندگی میں
آخر کب تک دَر دَر بھٹکوں
آکر میرا ہاتھ کیوں تھام نہیں لیتے
لوح قلم پر تم کو میرا لکھا ہے
پھر دیر کیوں
اور انتظار بھی کب تک
ہر چہرے میں تمھیں ڈھونڈتی ہوں
کیا چاہتے ہو
تہہ داماں ہوجاٶ
کاسٸہ دل تمھارے قدموں میں رکھ دوں
اور تم اک بادشاہ کی طرح
فتح کا جشن مناتے ہوٸے
میری زندگی پر براجمان ہوجاٶ



Log by Honey Sarkash


کشمکش اب تو عجب ہے دل کی

ہر قدم پر منزل دیکھاتے ہیں لوگ


Wiladat by Honey Sarkash


🌹🌷حَضرت خُواجہ صُوفِی دُوست محمّد شَاہ صَاحَب کے ولادت پر 🌹🌷
🍃میرے مرشد کا سایہ تادیر سلامت رکھنا💕
🍃ربّ ہم پر اُن کے فیض کی عنایت رکھنا💕
🍃رہے عشقِ مرشد کا دل میں صدا پوست💕
🍃یوں دل میں رَاسخ یونہی الفت رکھنا💕
🍃نظر اس طرح رکھنا مجھ پر بھی مرشد💕
🍃صبح و شام میں میری اک ہداہت رکھنا💕
🍃موت بھی آٸے تو مرشد پاک کے آستانے پر💕
🍃میرےنصیب میں شامل یہ سعادت رکھنا💕

Umeeden by Honey Sarkash


دل میں اُمیدیں کونپل کی طرح پھوٹھی ہیں
جڑی ساری ہیں جو خواہشیں جو لوٹی ہیں
ہوگی اب ساری ہی پوری وہ سب حسرتیں
جو بھی وقت کے ساٸے میں آکر روٹھی ہیں
مل کر رہیں گی وہ ساری کی ساری منزلیں
جو بھی زمانے کے ان رہزنوں نے آکے لوٹی ہیں
اَب لے جاٸیں گی سب ہی سرکش کو ساحل پر
لہریں جتنی بھی سمندر میں ہم سے چھوٹی ہیں
شاعرہ : ہنی سؔرکش Honey Sarkash

Mere moula by Honey Sarkash


لگاتے ہیں تجھ ہی سے سب اُمیدیں        
کون ہے تیرے سِوا میرا وَالی مُولا   
شاعرہ : ہنی سؔرکش Honey Sarkash

Tashweesh by Honey Sarkash


تشویش اس قدر تھی تیرے خوابوں کی
نیند بھی ہوئی اوجھل ساری آنکھوں سے
شاعرہ : ہنی سؔرکش Honey Sarkash

Han hum mohabbat se dartay hain by Honey Sarkash


ہاں ہم محبت سے ڈرتے ہیں
خود کو کسی کے حوالے کردیں
اور کوٸی ہمیں توڑ پھوڑ دے
اپنی عادت ڈال کے پھر
بے آسرا چھوڑ دے
پھر ہم بکھرے تو
ہمیں کون سمیٹے گا
بس یہی خوف
کسی کی محبت کو
خود پر مسلط نہیں ہونے دیتا
کسی کا ہونے نہیں دیتا......!

Yaden by Honey Sarkash


صورت تو شاید ہوجاتی ہے یوں دھندلی              
   
پر اِس دھواں میں یادیں نظر آتی ہیں صاف  

Tera dard by Honey Sarkash


تیرا درد تو سے کہیں عیاں نہیں ہوتا
لوگوں کے ہجوم میں اِن نینوں میں

Tera naam by Honey Sarkash


صبح کے آنچل پر تیرا نام رکّھ کر            
کرنوں کے ساحل کو ہم چومتے ہیں

Nayab tohfa by Honey Sarkash


ایک یہی تو نایاب تحفہ تھا
سُو سنبھال کے رکھ لیتے ہیں

Shukar e rabbi by Honey Sarkash


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُه💞ُ     
ایمان بخیر زندگی💕            
💐نعمتیں پھر تو برستی ہیں کئی ہزار                   
💐شکرِ ربّی ادا جب زباں سے ہوتا ہے    

Mein uski sari sajan by Honey Sarkash


یہ دل جس پرمیں ہوں ہاری سجن
وہ میری زات پر رہے طاری سجن
وہ جو میرے لٸے ہے بھی نہیں بھی
میں اسکی ساری کی ساری سجن
ہیں اُسکے قصیدے میری ہرسوچ پر
ہے زباں اُس کی ہی قاری سجن
وہ رہے مجھ سے زرا خفا خفا سا
میں اُس پر واری ہی واری سجن
آج اگر تڑپے ہیں ہم پل پل جناب
کل ہوگی آپ کی بھی باری سجن
کون روک پایا دل کے ٹوٹنے کو
یہ کام صدیوں سے جاری سجن
کچھ اور تو خواہش نہیں سرکش
ایک گھر دوسری گھرداری سجن
شاعرہ: ہنی سؔرکش Honey Sarkash

Maa by Sofia Arslan











Wekh ni maye badal gayi aan
Hun na baba nu tang kardi
Na hi bhaiyyan naal mai lardi
Wekh ni maye badal gayi aan
Sukhi roti kha lendi aan
Dil dy zakhm luka lendi aan
Kalyan beh k ro lendi aan
wekh ni maye badal gayi aan
Ek wari mur k aa ja maye
Seeny naal e laa ja maye
Dil dy dard muka ja maye
Teri c mai guriya rani
bairi jagg ton bacha ni maye
Tery baad mera koi na maye
Baba bhai hoye paraye
Kon hun aa k dard wandaye
Ek wari mur k aa ni maye
Seeny naal ty la ni maye
(Sofia Arslan Khan)

Saturday 29 December 2018

Jany kitny teer by Honey Sarkash


جانے تیر کتنے اے زندگی تیرے ترکش میں ہیں
اُترنے کتنے زخم ابھی اِس نادان سرکش میں ہیں
جانے کتنے دل رونڈیں گے جانے کتنی بار ٹوٹیں گے
ریزہ ریزہ سوچیں ہماری بڑی کشمکش میں ہیں
کرلو اے زیست اپنے سارے تمام تر ستم ہم پر
کچھ ہی دیر کو آٸے ہم اِس حیات کے سرکس میں ہیں
گرتے ہیں اٹھتے ہیں سنبھلتے ہیں پھر گرادیتے ہیں لوگ
شامل اِس طرح ہم بھی شاید محنت کش میں ہیں
آٸیے آپ بھی آزماٸیے نہ کچھ ہنر اپنا بھی ہم پر
حسرت نہ رہے کہ شامل نہیں کمان کش میں ہیں

Tu bta by Honey Sarkash


میری تو خیر خود سے ہی دشمنی تھی           
تو بتا اب کیوں کیسے محبت کر بیھٹا   

Yeh anna yeh gharoor by Honey Sarkash


یہ انّا یہ غُرور
یہ سرکشی
سب جب تک ہیں
جب تک
یہ سانسوں کا تسلسل ہے
یہ زمانے کی رنجش
خود پرستی
شکوے گِلے سب
سانسوں کے غلام ہیں
جب یہ خاک کا پتلا
خاک کی نظر ہوجاٸے گا
تو صرف پچھتاٶے
رہ جاٸیں گے
جانے والوں کے لٸے بھی اور
رہ جانے والوں کے لٸے بھی
یہ ضّد انّا غُرور سب
خاک کی
ملکیت ہوجاٸے گا.....!

شاعرہ :ہنی سؔرکش Honey Sarkash

Mubarak by Honey Sarkash


جانےکس جیت کی مبارک ہے           
جانے کیا اب ہار بیٹھا ہے وہ      

Dard by Honey Sarkash


بہت سنبھال کے رکّھا ہے قیمتی جان کے                
یہ جو درد تمھارے نام کا ہے اِس دل میں         

Waseela by Honey Sarkash


حاضری کا زرا بھی سلیقہ نہیں کوٸی اور آتا بھی تو طریقہ نہیں
بھیج دے اک بار مُحبوب مُحَمَّد ﷺ کے در پہ کوٸی میرا وسیلہ نہیں


Jumma mubarak by Honey Sarkash


🌹🌿 جمعہ مُبارک 🌿🌹
🍃مجھے میرے اعمال پر مَلال دے
پہچانے دل تجھے وہ کمال دے🍃
🍃جو ہوخرچ صرف تیری راہ میں
یاربّ مجھے ایسا ہی مال دے🍃
🍃دمِ مرگ دوں تیری میں شہادت
کلمہء حق پر مجھے زوال دے🍃
🍃بھٹکوں نہ میں دنیا داری میں
زیست کےمجھے نہ جنجال دے🍃
🍃نہ سوچوں پھر کوٸی بُری بات
نیک مجھے اِیسے ہی خیال دے🍃
🍃ظَاہر و بَاطن ہوجاٸے میرا پاکیزہ
شخصیت کوایساحُسن وجمال دے🍃
🍃رہوں راغب نیکیوں کیطرف میں
عادت میری اِیسی ہی ڈھال دے🍃
🍃اَب کیا کہیں تجھ سے کیاچاہیے
جو بہتر ہو وہی دے کر ٹال دے🍃

Shab bakher by Honey Sarkash


شب بخیر🌙

خالی ہیں کب سے خوابوں کے جزیرے  
اک قحط سا طاری ہے دل کی زمیں پر