جانے کسے کہتے ہیں محبت
کسی کے دو لفظ
بار بار پڑھنا
یاد کرکے کسمسانا
پھر دھیرے سے مُسکرانہ
اُسے بھولنے کی تلقین کرکے
پہروں اسی کو ہی گنگنانا
اُسی کے خوابوں کو اوڑھے رکھنا
اُسی کی یادوں میں تھک کے سونا
اُسی کو کھودینے کے غم میں
راتوں کو تھپک کے رونا
اُسی سے دور ہونے کیلٸے
پھر اُسی سے ہی دور رہنا
خدا ہی جانے کیا کہیں ہیں اس کو
سمجھ نہ آٸے
کیا ہے محبت.......!
شاعرہ :ہنی سؔرکش Honey Sarkash
No comments:
Post a Comment