affiliate marketing Famous Urdu Poetry: January 2023

Tuesday 31 January 2023

Poetry by Aliza Aulakh
















Shadi by Rimsha Ghazal

شادی

 

شادی ہے بھٸ اچھا سا سٹیج سجاٶ

ہر سو اس خوشی کا بھرپور شور مچاٶ

 

میز بھی رکھو،صوفے  بھی رکھو

ہر اک کے سامنے تحفے بھی رکھو

 

فیشن ہے  دیکھو کہ انتہا کو چھوتا

پاٶں میں ہر لڑکی کے ہیل کا جوتا

 

دوپٹے کی فکر نہیں سیلفی پہ غور سب کی

لڑکوں کی تو ہاۓ!  آج موج ہے عجب کی

 

وہ نکاح کی سادگی بھول گیا ہر آدمی

مذاق بناۓ سارا جہاں گر رخصتی ہو عام سی

 

قرض لے کر لاکھوں کا  پھر جہیز بنایا

سمدھن ہوٸ خفا مرے ہاتھ کچھ نہ آیا

 

کھانا کھلایا  سب کو طرح طرح کا

پھر بات نکلی اس میں گھی تھا زیادہ

 

جتنا بھی کرلو راضی مایوس ہی رہو گے

یہ دنیا ہے دوست کبھی خوش نہ کرسکو گے

 

گر سب چھوڑ صرف خدا کا حکم نبھاتے

اس جڑتے بندھن میں اک خاص مٹھاس پاتے

 

خدا بچاۓ ہمیں اس دکھاوے سے غزل

کہ ملتا نہیں پھر کسی چیز کا نعم البدل

 

رمشاغزل

**************

Friday 27 January 2023

December ki sard shamen by muhammad kumail sagar


دسمبر کی سرد شامیں
تنہائی تھی،میں تھا اور درد ناک عذاب تھے 
اس کے بِنا ساحلوں پہ سُوکھے ہوئے گلاب تھے
نہ دسمبر کی سرد شامیں نہ ساون کی رِم جھِم
موسم بھی گُم سُم، ساگر بھی بے تاب تھے
ستاروں کے رنگ پھیکے، تھیں چاند کی کرنیں مدھم
سب کچھ سُونا سُونا سا تھا
بےشک قدرت کے رنگ بے حساب تھے
کل شام سے اسکی یادوں نے یُوں ستم گراٸے"ساگر"
اک میں تھا،تنہائی تھی اور درد ناک عذاب تھے
                                محمد کمیل ساگر

Thursday 26 January 2023

Tujhy tasawur mein laya by Urooj Fatima

مدت کے بعد تجھے تصور میں لایا

مدت بعد آنکھوں کےروبرو لایا

تجھے لا کے آنکھوں کے سامنے دل کو حوصلہ دیا

پھر کیا میں نے رب سے محبت کا اظہار

ہاں! میں نے آج مجازی محبت پہ"انا للّٰہ" پڑھ دیا

کر کے یقین حقیقی محبت پہ یقین 🙃🙃

میں نے آج مجازی محبت کو سپرد خاک کر دیا

تحریر :::عروج فاطمہ

**************

Poetry by Aroojy

میرا ظرف مجھے بے وفا ہونے نہیں دیتا

مرشد

وہ شخص مجھے جینے نہیں دیتا

Aroojy 🥀

***************

جب میں سہ نہیں پاتی آنسوؤں کو

تو نظروں سے گرا دیتی ہو قہقوں میں اڑا دیتی ہو

Aroojy 🥀

***********

وہ شخص کرنا چاہتا گفتگو ہم سے

مرشد گزارش یہ ہے

آج بات اس کے لہجے میں ہو ممکن ہے کہ احترام نہ ہو

Aroojy

*********

وہ جو تھا ہاتھ تیرا میرے ہاتھوں میں

وہ نہ رہا میرے ہاتھوں میں وہ ہاتھ تیرا

مجھے نہیں شکوہ رب سے

مگر کیا نہیں تھا بہتر تو میرے حق میں

Aroojy

*********

وہ جناب آۓ تھے ہماری طاقت کو آزمانے

مرشد

ہم پیروں پہ کھڑے ہوۓ دشمنوں نے اپنے ٹھکانے بدل لیے

Aroojy

**********

عرصے سے چل رہی تھی محبت

عرصہ گزرا تو عشق ہو گی

Aroojy

************

Monday 23 January 2023

Main ishq usi se karta tha by Sania Hussain

میں عشق اسی سے کرتا تھا

 

اک لڑکی کو میں چاہتا تھا

وہ بھی تو مجھ کو چاہتی تھی

سب کی ہی لاڈلی تھی وہ

سب کو وہ ہنسنا سکھاتی تھی

وہ نازک سی معصوم سی تھی

وہ کانچ کی گڑیا لگتی تھی

میں ہنستا تھا وہ کھلتی تھی

وہ پھول گلاب کا لگتی تھی

جب آنگن میں وہ آتی تھی

خوشیوں کی بہاریں لاتی تھی

نہ قسمیں تھیں نہ وعدے تھے

نہ منزل تھی نہ راستے تھے

میرے سنگ وہ خواب سجاتی تھی

مقدر پر یقین وہ رکھتی تھی

مجھے ہر رنگ میں وہ بھاتی تھی

بارش کے موسم میں

میرے سنگ وہ گیت گاتی تھی

ہاں یاد ہے مجھ کو وہ منظر

خزاں کی رت جب چھائی تھی

وقت نے کروٹ بدلی تھی تو

مقدر نے چوٹ لگائی تھی

میرا دل ٹوٹا ،خواب بکھر گئے

جب روتی ہوئی وہ آئی تھی

والدین مے مجھ کو پالا ہے

مجھ اٹھ کر چلنا سکھایا

بدلے میں اب میں نے ان کا مان رکھنا ہے

میں کیسے باغی ہو جاؤں

میں تم کو بھول جاتی ہوں

ساتھ مل پھر ہم دونوں نے ان سپنوں کو جلا دیا

ان رسموں اور رواجوں نے دل دونوں کا ہی توڑ دیا

کبھی آنکھوں میں نمی بن کر

کبھی ہونٹوں پر ہنسی بن کر

مجھے یاد وہ اب بھی آتی ہے

میری محبت کی اک حسیں غزل

میری روح کی وہ شاعری ہے

میں کیسے بتاؤں دنیا کو

میرے یاد وہ اب بھی آتی ہے

اک شام کو برسات کی

میں بیٹھا اس کی یادوں میں

اچانک پھر مجھ کو یوں لگا

بہاریں پھر لوٹ آئی ہیں

سنگ اپنے ہمسفر کے وہ

میرے سامنے سے گزری تھی

میرے دل صدا لگائی جب

اس نے مڑ کر مجھ کو دیکھا

اس کے ہونٹوں کی ہنسی

اس بات کی گواہ تھی کہ

محبت وہ مجھ سے نہ سہی

پر یاد وہ آج بھی کرتی ہے

میری آنکھوں میں نمی آئی

میرے ہونٹوں پر ہنسی آئی

وہ لمحہ جیسے رک گیا

برسات بھی جیسے تھم گئی

اس اک لمحے کو میں جی لیتا

کاش کہ ایسا ہو جاتا

وقت کا تھا مجھ سے سدا کا بیر

وہ پیٹھ دکھا کا چل نکلا

وہ اس کو بھی سنگ لے گیا

میں کیسے بتاؤں دنیا کو

میرا سب کچھ ہی وہ لے گیا

اس کی یادوں کو قلم سے میں

کاغذ پر اب لکھتا ہوں

دنیا یہ جب بھی پڑھتی ہے

مجھے شاعر کمال کہتی ہے

میں کیسے بتاؤں دنیا کو

یہ یادیں ہیں اس،لڑکی کی

جس لڑکی پر میں مرتا تھا

میری چاہت تھی ، محبت تھی

میرا پیار تھی میرا عشق تھی وہ

وہ لڑکی جس پر مرتا تھا

میں عشق اسی سے کرتا تھا

میں عشق اسی سے کرتا تھا

*************

Thursday 12 January 2023

Main gana chahti hoon by Noor Awan

میں اک راگ گانا چاہتی ہوں ...

میں سب کو ہنسانا چاہتی ہوں ...

سب کے دل بھلانا چاہتی ہوں ...

خود ہوں میں درد کی کتاب ...

اپنا دکھہ چھپانا چاہتی ہوں...

یہ عشق ،محبت ،یہ یادیں بس کتابی کہانیاں ہیں ..

اےناز.. مجھہ پے جو گزا

وہ برا وقت بتانا چاہتی ہوں.....

سنو مجھے ذرا غور سے ..

میں کیا بتانا چاہتی ہوں..

*****************

Tujhe kya likhun by Noor Awan

اے اسامہ تجھے دن لکھوں یا رات لکھوں..

تو خود بتا تجھے کیا لکھوں؟

جو کبھی مٹ نہ سکے ...تیری محبت کا ایسا نصاب لکھوں...

تیری آنکھوں کو شراب لکھوں .. تیرے ہونٹوں کو گلاب لکھوں...تیرے وجود پے پوری کتاب لکھوں ... اسامہ تو خود بتا تجھے اور کیا لکھوں؟

نور تو لکھہ اس کے دل کا افسانہ ...

خیالی سے پوچھہ اسے اور کیا لکھوں.؟

******

Mere ehsas se pooch by Noor Awan

میرے احساس سے پوچھہ ..

میرے جذبات سے پوچھہ..

میرے حسین گزرے لمحات سے پوچھہ...

عبیرہ تو کیا جانے ..

تو کیا ہے!!

یہ میرے الجھے خیالات سے پوچھہ...

تیرا ساتھہ تھا یا سمندر کی روانی..

جو گزر گیا اک جپھک میں...

تجھے ٹوٹ کے یاد کرتی ہوں

تو میرے دل کے حالات سے پوچھہ...

عبیرہ تو حسین ہے

حسن کی شہکار ہے..

اپنے وجود کی مہک کا  ..

گلوں  کے باغات سے پوچھہ..

عبیرہ تیری کیا اہمیت ہے..

نور کے احساسات سے پوچھہ..

Dedicated to Veeru💓.

With lots of love🥰

************

Hmari ghazal hai tasawur tumhara by Hira Altaf

غزل

(ہماری غزل ہے تصور تمہارا)

تمہاری محبت میں ہے وقت گزارا

ہماری غزل ہے تصور تمہارا

تم ہی نے تو ہے ہم کو یوں سنوارا

ہماری غزل ہے تصور تمہارا

تمہاری محبت کا ہے اب سہارا

ہماری غزل ہے تصور تمہارا

تیرے بنا اب نہ ہو گزارا

ہماری غزل ہے تصور تمہارا

Written by Hira Altaf

*******