affiliate marketing Famous Urdu Poetry: May 2023

Friday 12 May 2023

Raston ke nishan by Anabiya

یہ جو راستوں کے نشان ہے

میری نظر سے کہی چھپے ہوئے

یہی مجھ کو اب گمان ہے

میرا ساتھ اب یہ نہ چھوڑ دیں

کس سمت ہے جانا مجھے

مجھے اس کی بھی خبر نہیں

نہ ہی منزلوں کا پتہ مجھے

وہ جو نکلے مجھ کو ڈھونڈ نے

ان راستوں میں بھٹک گئے

نہ وہ ڈھونڈ پائے میرے نشاں

نہ پلٹ سکے مجھے چھوڑ کر

ہمیں جو اک دوسرے کی تلاش تھی

نہ ہم ملے نہ وہ ملا ہمیں

اور جب ہمیں یہ سمجھ آئی

کہ ہمارے راستے ہیں جدا جدا

اور منزلیں بھی الگ ہی ہیں

یہی جان کر ہم پلٹ گئے

کہ راستے ہی غلط ہیں

جس میں سمت کا ہی پتہ نہیں

تو منزلیں کیسے ملیں

Anabiya

Antal hayat by Sumbal Khan

وہ میرے خوابوں میں آتا ہے

وہ ایک شخص انت الحیات جیسا ہے

سنبل خان

Wednesday 3 May 2023

Woh mere liye ata hai by Sumbal Khan

وہ میرے لیے آتا ہے

میں جو روٹھوں وہ مجھ کو مناتا ہے

میرے لیے وہ دنیا سے لڑ جاتا ہے

میں جو مسکراؤں تو وہ بھی مسکراتا ہے

میں جو روؤں دل اس کا تڑپ جاتا ہے

میں جو پکاروں وہ دوڑا چلا آتا ہے

میں دھوپ میں ہوں وہ سایا بن جاتا ہے

ذرا سا لڑکھڑا جاؤں وہ سہارا بن جاتا ہے

یہ زمانہ لگاتا ہے تہمتیں وہ میری ڈھال بن جاتا یے

اندھیرے میں گھبراؤں تو وہ روشنی بن جاتا یے

میں جو بھٹک جاؤں وہ سیدھا راستہ بن جاتا ہے

اور کیا لکھوں اس کے بارے میں

میرا بھائی کبھی کبھی میری ماں بن جاتا ہے

 

سنبل خان

****************