affiliate marketing Famous Urdu Poetry: January 2020

Wednesday 29 January 2020

Aangan by Shagufta Shah

میرے گھر کے کچے آنگن میں۔۔۔۔
تیری یادیں رقص کرتی ہیں۔۔۔۔ 

Mujhe reh reh ke ata hay ghareebo ka khayal by A R Wafa

مجھے رہ رہ کے آتا ہے غریبوں کا خیال
پر کیا کروں میری زبان کو عادت ہے چٹخاروں کی
ہاے یہ غریبی کہ آٹے کے ہیں
 لالے
میں کیا کروں مجھے چائے کے ساتھ عادت ہے نمک پاروں کی
کچھ دے بھی دوں پر کس کس کو دوں
مجھے عادت ہے زر جواہروں کی
اس ملک میں سارے ہی منگتے ہیں
میں کیا کروں؟ یہ عادت ہے ہمارے رہبروں کی
ہر بات بتانے کی نہیں ہوتی
میں کیا کروں مجھے عادت ہے اشاروں کی 
ہاے یہ غلامی اس سے غربت ہی بھلی
 ہماری روح میں پل رہی ہے غلامی گوروں کی
(وفا)

Zarooryat e zindgi ne by A R Wafa

ضروریات زندگی نے بنا دیا ہے پیٹ کاغلام
اب کوئی سمجھتا ہے جو، سمجھے میری بلا سے
(وفا)

Noha e Musalman by A R Wafa

💘نوحہ مسلمان 💘
اے قلم خونِ جگر سے لکھ نوحہ مسلماں
کٹ رہے ہیں لختِ جگر  اُجڑ گیا آفغاں
کہیں جلا گلشن، کہیں جل رہے ہیں مسلماں
کشمیر جلا، فلسطین جلا، کسی کا جل گیا سارا جہاں
کچل رہے ہیں غنچے، مسل رہیں ہیں کلیاں
کس راہ پر چل پڑے، اے وطن تیرے جواں!
شرم و حیا مر گئ، دل ہو گئے سیاہ
بنتِ حوّا ناچ رہی ہے دیکھ رہے ہیں مسلماں
وہ رہزن تھے جو لُوٹ گئے، اے وطن!
تیرا ورثہ، تیری آبرو، تیرے جواں
دولت کی ہوس نے ضمیر ہے سلا دیا تیرا
اب جاگ جا اے خوابیدہ مسلماں!
کون ہے وہ، کہاں ہے وہ، کون کرے گا رکھوالی
عافیہ جیسی بیٹیوں کے بیوپاری ہیں یہاں
اُ ٹھ جا کہ اس سے پہلے، لُٹ جائے تیراآشیاں
اپنا لےقرآن کو، اے غافل مسلماں
خلفائے راشدین کو پڑھ، اے میرے روشن ستارے
اب تُو  بھی بن جا اک اچھا انساں
اٹھا لے تلوار کچل دے سر کفر کا
ہر سو ہو کلمے کی پکار، ہر جگہ ہو آئین قرآں
حق و باطل کو پہچان، چپ نہ رہ اے جواں!
اسلام کا بول بالا کر، اےمسلماں
(وفا)

Sabab by A R Wafa

مجھے معلوم ہی نہیں ہوا تیری بےرخی کا سبب
تجھے تو عادت تھی راستہ بدلنے کی
(وفا)

Aa ja ke mere dil ko by A R Wafa

آ جا کہ میرے دل کو قرار نہیں ہے
لوٹ آ کہ اب انتظار نہیں ہے
جدائی کا درد تو کیا جانے
 تیرے انداز سے لگتا ہے، اب پیار نہیں ہے
(وفا)

Woh muyassar he nahe by A R Wafa

وہ میسر ہی نہیں کہ جی بھر کے دیکھ لوں
یہ اجازت نہیں کہ آہ بھی کر کے دیکھ لوں
(وفا)

Neend by A R Wafa

نیند مجھے اچھی نہیں لگتی جاناں
کھلی آنکھوں سے میں اپنی مرضی کے خواب دیکھتا ہوں
(وفا)

Boht khas thy kabhi hum by A R Wafa

بہت خاص تھے کبھی ہم بھی تیرے لیے کبھی یہ جان نہ پاے
 پر اس دل کا کیا کریں صاحب، اس میں کوئی نہیں تیرے سوا
(وفا)

Woh janta hay mere hal e dil ko by A R Wafa

وہ جانتا ہےمیرے حال دل کو 
 وہ پهر بھی اکثر رولاتا ہے مجھے  
(وفا )

Khushi Muhammad ke leay by A R Wafa

اپنی ایک محترم ہستی(خوشی محمد) کیلئے
وہ جس کی انگلی پکڑ کر چلنا سیکھا میں نے
وہ جس کے کندھوں پہ بیٹھ کے سفر کیا میں  نے
وہ تنہا تھا اس دنیا میں
کہاں سے آیا کہاں گیا وہ
تاریخ پاکستان میں لہو تھا شامل اس کے پیاروں کا
وہ درد کا مارا تھا
وہ ہجر کی رات کا تارا تھا
لوگوں تم کیا جانو
مجھے وہ کتنا پیارا تھا
گود میں مجھے  سلاتا تھا
خود بھوکا رہ کےمجھے  کھلاتا تھا
کندھوں پر بٹھا کر سیر کراتا تھا
اپنوں سے بڑھ کر مجھے پیار دیا اس نے
ہمیشہ کےلیے چھوڑ کر چلا گیا وہ
کسی نے بتایا کہ مر گیا وہ
(وفا)

Qisa mukhtasir yeh ke by Fatima Jawaid


Gila by Fatima Jawaid

تجھ کو گلہ یہ کہ ہمیں الفت سے مسکرانا نہیں آتا 
مجھ  کو  دکھ یہ کہ تمہیں چاہ سے دیکھنا نہیں آتا

Anjam e manzil by Fatima Jawaid

ہماری محبت کے انجامِ منزل ہر کسی کو تھی راس 
پس ہمیں حسد نہیں،لوگوں کی رشک کی ادا کھا گئی

Jo ronaqien thi by Fatima Jawaid

جو رونقیں تھی محفل میں انہی کے دم سے تھی
اب کہ میرا صرف مسکرانا،آپ غنیمت ہی سمجھئے

ہم نے بھی کہیں دکھ چھپائیں ہیں مسکراہٹ کی آہٹ میں
آپ ہی سے آنا کا سبق لیا، ہم خود سے کبھی اظہار نہیں کرے گے

وہ تعلق کس قدر ادھورا تھا جن کو ہم نے سمجھا تھا پورا
وہ مسکرا کر چل اٹھے ،میری رسمی مسکراہٹ کو دیکھ کر

موسمِ گل کی خبر تو تم مالی سے لو تو ہی اچھا ہے
ہماری نظروں میں ایک عرصے سے خزاں اتر ہے آیا

ان لفظوں میں گلہ نہیں البتہ کہیں حیرت ضرور ہے
تم نے ہر میری الفت کی نظر کو ہنسی میں لیا ضرور ہے

وہ اگر راستے میں ملے جائے  گے تو گلہ ضرور کرے گے
یہ سوچ کر وہ میرے شہر کی گلیوں سے نہ گزرا کبھی

میرے رقیب میرے ہی اشعار اپنے نام سے سنائیں ان کو
یقیناً وہ میری نام لکھی غزل کبھی بھی نہ پڑھتے ہوگے

Guman by Fatima Jawaid

وقت اس قدر رفتار سے گزرہ کہ کبھی انکے روگ میں روئے ہی نہ
ہاں ایک سرسری آہ کی تھی مگر شاید اسکی بھی خبر انکو ہوئی نہ

ہاں جانتے تھے کہ محبت کے اختتام تک ہو جائیں گے تباہ
مگر دل و دماغ نے انکی  چاہ میں ،کب تھا کیا یہ خیال

سوچا تھا کہ بچھڑ کر ان سے ایک فرضی ملاقات کرے گے
وہ بچھڑنے کے بعد شہر چھوڑ جائیں گئے یہ کب تھا کیا گماں

Monday 20 January 2020

Mere mehboob tum kese ho by mir shafique

میرے محبوب تم کیسے ہو یہ میں کچھ کہہ نہیں سکتا
ہاں یہ سچ ہے!بنا تیرے کہیں اب رہ نہیں سکتا۔

بہت جھیلے ہیں غم میں نے طاقت اب نہیں کچھ بھی
بنا تیرے نہ رہ پاؤں اور نہ ہی غم ہوں سہہ سکتا

جو تیرا ساتھ ھو تو کود سکتا ہوں بحر و بر میں بھی  میں
جو تو بچھڑے اور میں جی پاؤں یہ میں کچھ کہہ نہیں  سکتا
تیرے وصال کے لمحےمجھے جب بھی یاد آتے ہیں
کون ہے جو یہ کہتا ہے ,بحر اشکوں میں بہہ نہیں سکتا

محبت ہو جدائی ہو زمانے کی یہ ریت پرانی ہے
محبت تم سے کر کے میں جدا اب رہ نہیں سکتا
    (شاعر۔میر شفیق سلہریا)

Sunday 5 January 2020

Ibrat by Amjad Rana



Dar by Amjad Rana




tareeki by Amjad Rana




Awaz by Amjad Rana






Zindagi by Amjad Rana





Kuch din by Amjad Rana




Raaz by Amjad Rana




Ranj by Amjad Rana




Tera dar by Amjad Rana




neya sal by Amjad Rana




Koonj by Amjad Rana




Uljhan by Hadia Abdullah

الجھی الجھی سی الجھنیں ہیں
انہیں سلجھاۓ کون؟
اکھڑی اکھڑی سی دھڑکنیں ہیں
انہیں آزماۓ کون!
وقت ہاتھوں سے ریت کی مانند نکل جاتا ہے،
مگر دل کو یہ سمجھاۓ کون!


Dil by Hadia Abdullah


میرے دل میں چبھے یہ کانٹے ہیں
مجھے یہ روز ستاتے ہیں
اندھیرے جب خاموشی ساتھ لاتے ہیں
پھر یہ مجھے رلاتے ہیں
اچھائیوں کو کھا جاتے ہیں
شیطان کو بھا جاتے ہیں
نرمی پہ چھا جاتے ہیں
کڑواہٹ کو لا بٹھا تے ہیں
میرے دل میں چبھے یہ کانٹے ہیں!

Amanat by Hadia Abdullah


حسن کے اس بازار میں
لوگ دل ادھار پہ رکھتے ہیں
مگر امانت میں یہ لوگ
خیانت کمال کی کرتے ہیں۔

Bhar ka mousam by Hadia abdullah

میرے دل میں بہار کے موسم میں
لوگ خزاں کہ پتّے پھینکتے ہیں،
میں اگر کچھ بولوں
تو مجھے ہی الٹا دیکھتے ہیں
اب کیسے آۓ گی بلبل یہاں
لوگ گل کو اکھاڑ پھینکتے ہیں!

Ankah by Hadia abdullah

آنکھ تمہاری نم ہے
کیا تمہیں کوئ غم ہے؟
زمانے میں اچھائ کم ہے،
مگر کیا برائ میں زرا بھی دم ہے؟


Izhar e ulfat by Hadia Abdullah


جو آگ لگی تھی وہ بجھ گئ
مگر جو پودہ کھلا ہے وہ ابھی باقی ہے!
کوئ کہتا ہے وہ بادہ ہے، تو کوئ کہتا ہے وہ ساقی ہے!
ہم جو گر اظہارِ الفت ان سے کردیں، تو لوگ کہیں گے یہ باغی ہے!!

Jazbat by Ulfat Rehmat


میں جو شاعریاں کروں کبھی آپ اسے میرا حال دل کی ترجمان نہ سمجھنا۔!!

 کہ جذبات میرے بہت گہرے ہیں جن کی احاطہ اب تک الفاظ نہ کر سکے۔!!

الفت رحمت

Qaid by Ulfat Rehmat


رکھ لینا تم مجھے اپنے پاس یونہی قیدی بنا کر۔!!
پر وعدہ یہ کرو رہوگے تم ہمیشہ میرے ہی بن کر۔!!

الفت رحمت

Mizaj by Ulfat Rehmat


میں اپنا مزاج بہت ہی آسان____رکھتی ہوں۔!!
اس لئے مشکل لوگوں کو میں بہت مشکل لگتی ہوں۔!!

الفت رحمت

Maslehat by Ulfat Rehmat


کئے فعل کچھ مصلحتوں سے بھری ہوتی ہے۔۔۔
جنکی سمجھ صرف سمجھانے پر ہی آتی ہے۔۔۔

الفت رحمت

Ankhen by Ali Hassan

عصومیت نے تیری ڈال دیئے ہیں گماں دل میں
سمجھ نہیں آتا رکھوں تجھے کہاں دل میں
ترک تعلق کی قسم تجھ سے نبھاتے جاتے
بچ جاتی جو تھوڑی سی بھی جاں دل میں
نازاں ہے محبت کہ ہم سا بھی کوئی ہوگا
مل جائے جو اک بار دیتے ہیں مکاں دل میں
میں نے پوچھا ہے ہر دروازے  پہ دستک دے کے
نہیں ہے اب کہیں تیرا نام ونشاں دل میں
پھوٹ کے روئو گے محبت میں جو صدمہ ملا کوئی
جگہ نہ دیناکسی کو اے ناداں دل میں
ان سے ملنے کی طلب ہے اور طلب بھی کیا
ایک آرزو ہے بس ناتواں دل میں
چہرے کی رونق سے بےخبر وہ کم بخت
ہنسی تو آتی ہے مگر ہوں پریشاں دل میں
محدود ہیں جینے تک یہ باتیں سبھی
رہتے ہیں مر جانے والے کہاں دل میں
مسجود کو سجدہ  ہے گر  مقصد تخلیق تیرا
کیوں لیے پھرتا ہے خواہشں بتاں دل میں
فن بازی کے سیکھے ہیں آداب کہاں سے
لب شیریں اور بٹھا رکھے ہیں شیطاں دل میں
پڑی ہے اس نظر اس انجان آشنا پہ آج
بھڑکے گی آگ پھوٹے گا شعلہ فشاں دل میں
سراپا میخانہ ہے" ساقی" صورت اس کی
آنکھوں ہیں  جام تو ہے پیماں دل میں
آنکھیں


Teri yaad by ali Hassan


اتنا آساں نہیں کہ تیری یاد بھلائی جائے
یہ وہ درد ہے کہ ہر لمحہ کھائی جائے
بڑھ رہا ہے مرض تیزی سے جانب اجل
 میں بچ سکتا ہوں اس کی گر تصویر دکھائی جائے
کر رہے ہیں طبیب اصرار نبض کو دیکھ کے
یہ مریض ہے محبت کا اسے مئے پلائی جائے
بانٹ لو محبت کا ایک دوسرے سے غم،شاید
اس طرح سے عشق کا مزہ آ ہی جائے
ہےاک رات ہجر کی سو رات وصل پہ بھاری
پوچھ ان سے بچھڑ جن کا ماہی جائے
اب میں سمجھا زمانے نے جو سکھایا مجھے
جھوٹے ہیں سب یار خالق سے لو لگائی جائے
کرتا تھا بہت پیار میں نبھاہ کی بات
سرراہ وہ بے وفا آج جان چھڑائی جائے
انتظار میں ہے یاران محفل ساقی تیرے کیوں آج
کہتے ہیں شروعات تیری غزل سے کرائی جائے

Saturday 4 January 2020

Woh chat he mere naseeb me na thi by shagufta shah

وہ چھت ہی میرے نصیب میں نہ تھی۔۔۔
سنگ تیرے جس میں رہناتھا۔۔۔۔۔
for sajid

Friday 3 January 2020

Dil ko yaqeen rehta hai by Faseeha Takalum


دل کو اب بھی اس کے دیدار کا یقین رہتا ہے
اے مکاں بول اب کہاں وہ مکین رہتا ہے

یہ لاغر سا وجود یہاں کس نے دھرا ہے؟
وہ شلال سا حسین بھی یہیں رہتا ہے؟

کبھی رہتا ہو گا ہر مقام پر ایک ہی شخص
اب تو جو دل میں رہے بستر پر نہیں رہتا ہے

تم اڑاؤ گے میرے کردار کی دھجیاں، تم؟
مت بھول کوئی تو اوپر عزتوں کا امیں رہتا ہے

میں اپنے گاؤں کے سرداروں کی بیٹی ہوں
مجھے معلوم ہے انصاف اسی دنیا میں کہیں رہتا ہے

کر تو دوں میں اس بے وفا کی روح تک گھائل
پر خدا کو منہ دکھانا ہے، یہ ذہن نشین رہتا ہے

فصیحہ تکّلم


Husn e yaar by Muhammad Saifullah


Aur kuch nahi by Faseeha Takalum


دل پر بہت بھار بس اور کچھ نہیں
کسی کا انتظار  ہے بس اور کچھ نہیں

کیوں مرتے ہیں ہجر میں رات دن؟
تھوڑا سا تو پیار ہے بس اور کچھ نہیں

مِنت نہیں عزت کرتا ہوں اس کی
بَرسوں کا وہ یار ہے بس اور کچھ نہیں

دِل کا کوئی عمل دخل نہیں اس میں
سَر پہ وہ سوار ہے بس اور کچھ نہیں

ایسے ویسوں سے تجارت پہ پابندی ہے
جو جسم کا خریدار ہے بس اور کچھ نہیں

یہ عشق کیا ہے بھلا بتائے تو سہی
موسمی سا بخار ہے بس اور کچھ نہیں

فصیحہ تکّلم

Meri zindagi mein mout hai by Anabia Noor




میری منزلوں پے شور ہے
میرے راستے خاموش ہیں
میری آنکھ اشکوں سے بھری پڑی
میرے لب ہنسی کی مثال ہیں

میرا قول و قرار صحیح مگر
نظر آتا سب معکوس ہے
جو کہوں رات تو دن ہے
جو کہوں دن تو رات ہے

میری بارشوں میں سوکھا پن
میری دھوپ میں نمی نمی
میری موت میں زندگی
میری زندگی میں موت ہے