affiliate marketing Famous Urdu Poetry: November 2018

Wednesday 28 November 2018

Barish by Moon SHah


تو بارش کی سوندھی سی خوشبو ھے اے صنم     
 مگر خوشبو کی طرح مجھ سے کھو نہ جانا

Thursday 22 November 2018

Ik shaks ki hum ne by Zainab Wahid

Ik shks ki hmny jo kbhi chahat ki thi
Bara dil nay phir uspe malamt ki thi
Khaab tou khaab hain bkhr jatay hain
Raaz e dil ki mgr khoob hfazat ki thi
Wo jo ek shkhs muhabat me sitam kaat rha tha
Fqt chnd ek nay usk janazay me shrkt ki th
Waadi e ishq me qadam dharty huy socha nahi hum nay
Bay dhrk hmny is aag me jlnay ki jurrat ki th
Kbhi socha nahi ksi aankh me ansu bhrny ka
Zndgi bhr yhi ek hmaqat ki th
Raaz e hsti hme mlta agr wo mlta
Bin dekhy jsy chaha or ibadat ki thi
Kal shb meri baat pe ta dair hnsa wo
Meri ankho ny bht der tk uski zyarat ki thi
Jo mjhy bay wfa jaan k chor gya tha
Mene us sy..fqat us se muhabt ki thi

kisi ke chor jany pr by Salman Sahir


Firaq e yar by Salman Sahir


DHalti sham by Salman Sahir


Har pal apno ka by Salman Sahir


Khuda parast hen par hum by Salman Sahir


Hal e dil by Salman Sahir



zindgi me sab kuch ek sath nahe milta by Sehar Chaudhary


Yaden by Sehar Chaudhary


Zindgi by Sehar Chaudhary


کہیں تنہا کٹتی نہیں ہے زندگی
کہیں محفل میں بھی تنہا ہے زندگی

کہیں محبت کا دوسرا نام ہے زندگی
کہیں موت کے متضاد ہے زندگی

کہیں چاہتوں کی دیوانی ہے زندگی
کہیں نفرتوں کی کہانی ہے زندگی

کہیں چھاوں جیسی سایے دار ہے زندگی
کہیں تپش سے جُھلسی ہوئ ہے زندگی

کہیں سمندر کی لہروں کے جیسی ہے زندگی
کہیں ہاتھ سے پھسلتی ریت ہے زندگی

کہیں لفظوں کا معیار ہے زندگی
کہیں لہجوں کی دلدار ہے زندگی

کہیں چہروں پہ مہکتی ہے زندگی
کہیں اشکوں سے بہتی ہے زندگی

یوہی دردمندی سے ہم نے سہی ہے زندگی
جو لبوں پہ لائے نہ شکوہ  وہی ہے زندگی

خود کے لیے نہیں اوروں کےلیے جینا ہے زندگی
بس اسی بھرم میں ہم نےبھی گزاری ہے زندگی!!

November by Sehar Chaudhary


پہلی نومبر کی پہلی رم جھم برس رہی ہے
چلو اس سے لطف اٹھاتے ہیں۔
کچھ وقت ساتھ بتاتے ہیں۔
آؤ اوڑھے کندھے پہ شال
لیے ہاتھ میں چاۓ کی پیالی
کچھ وقت بتائیں ایک دوجے کے ساتھ
موسم کی روانی ہے، چلو اظہار الفت کرتے ہیں۔
چھوڑ کے سب مصروفیات ایک دوسرے کی بات کرتے ہیں!!
دھیرے دھیرے سے کچھ تم کہنا، کچھ سرگوشی ہم کرتے ہیں۔
کچھ لمحے بیچ خاموشی کے چلو وہ بھی ہم سنتے ہیں۔
کچھ وقت خود کو دیتے ہیں، کچھ وقت موسم سے لیتے ہیں۔
تھوڑی بات اپنی کرتے ہیں، تھوڑا موسم کو سراہتے ہیں۔
جو کہنا ہے ہمیں کہو، ہم دل سے تمہاری سنتے ہیں۔
پہلی نومبر کی پہلی رم جھم چلو یادگار اسے بناتے ہیں۔
اپنی یادوں کی ڈائری میں ایک نیا نومبر سجاتے ہیں۔
کچھ وعدے اس کو دیتے ہیں، کچھ لمحے اس سے لیتے ہیں۔
نومبر تم یوہی آتے جاتے رہنا ، ہم یاد تجھے رکھتے ہیں۔
اپنی شام ترے نام کرتے ہیں۔۔۔۔
تجھے خاص خوش آمدید ہیں کہتے !!!

Ilham by Arooj Ahmed


الفاظ کے سہارے سے
ارشاد کے اشارے سے
بات کے بہانے سے
روح کے بلانے سے
کلام کے تقاضے سے
پیار کے بہکاوے سے
کہہ تو رہا ہے شاعر
اور کیا تجھے الہام لکھے

عروج احمد

Thursday 15 November 2018

Ankhon ko itna ragra me ne by Dania Shakir


آنکھوں کو اتنا رگڑا میں نے
کہ ایک دریا بہادیا میں نے
طوفان کو میں نے کنارے لگایا
یاد سے اپنا دامن چھڑایا
بہا دیئے غم سارے دنیا کے
امید کا ایک دیا جلایا میں نے
خوشی کو روشن کیا میں نے
شبنم کو پلکوں پر بسایا میں نے
بھلا دیا دنیا کی ستم ظرفی کو
اپنا دامن چھڑایا میں نے
چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں میں نے
اپنی پیشی کرائی میں نے
سب بھلا دیا آخر میں نے
منتظر ہے ایک نیا سفر میرے
دنیا کو اپنی سنوار میں نے
جہاں میں دیا جلایا میں نے
از قلم دانیہ شاکر

Tuesday 13 November 2018

Mohabbat ke rung by Saba Mehraj


محبت کے رنگ
میرے آنگن کے پودوں میں سرسراتی دھوپ
اور اس دھوپ میں
تمہاری یاد کے گہرے سائے
اور ان سایوں میں بھٹکتی
میری خاموش مسکراہٹ
اور
میرے بستر پر بکھری کتابیں
کچھ پرانے رسالے، کچھ ادھورے خواب
تمہاری یاد میں جل تھل میری آنکھیں
ان آنکھوں میں ٹوٹے خوابوں
کی کرچیاں
سب مجھ پر ہنس رہے ہیں
سنو جاناں
لوٹ آو
پرانے سارے وعدے ایفا کر دو
میری خاموش آنکھوں کو
اپنے وصل کی راحت سے
پرنور کر دو،
میری سب بے رنگ شاعری
میں
اپنی محبت کے رنگ بھر دو
شاعرہ صباء معراج


Monday 12 November 2018

Matti hoon mein by Sehr e Dua


مٹی ہوں میں
مٹی سے بنا مٹی میں ملا ہوں میں۔۔۔۔۔
خود کی تخلیق پہ غور کروں تو کیا ہوں میں۔۔۔؟
میرا غرور دیکھو،میری انا دیکھو مخمل کے بستر پہ پڑا ہوں میں۔
یوں کبھی قبرستان سے گزروں تو سوچتا ہوں کتنا لاپرواہ ہوں میں۔۔
آج اس سوچ کو جو لے کر چلا ہوں میں۔۔۔۔!
اپنے بھی ساتھ چھوڑ گۓ تنہا کھڑا ہوں میں۔۔۔
وہ غرور، وہ انا، وہ مخملی بستر کہاں۔۔؟؟
اب جو دیکھو تو فقیری میں ڈھلا ہوں میں ۔۔۔۔۔۔
وہ جو بےچینی تھی ، وہ جو ا ضطراب تھا امیری میں۔۔۔
سب ختم ہواجب سے رب سے ملا ہوں میں۔۔۔۔۔ ۔
اس عظیم رب کی راہ میں جو نکلا ہوں میں۔۔۔۔۔!
مت پوچھو بےشمار نعمتوں کے درمیاں ہوں میں۔۔
جن محلوں میں محفلیں سجا کرتیں تھیں۔۔۔۔۔۔!
سب جہاں سے چلے گۓ آج ان ویران کھنڈروں سے ملا ہوں میں۔۔
اے غافل سنی!میں بھی کبھی محفل کی جان ہوا کرتا تھا۔۔۔۔
جوں ہی سانس ر کی آج تنہا ویران پڑا ہوں میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔٭
سحردعا

Dhola by Sehr e Dua


ڈھولا ۔۔۔!
میں کچی مٹی اور توں کمھار ڈھولا
یوں چھو کر توں کچھ بنا ڈھولا
نین نقش بنا ڈھولا۔۔۔۔۔!
پھر رنگ اپنا انڈیل کر مجھ پہ توں روپ چڑھا ڈھولا
جب سوکھ جاؤں تو اپنی بانہوں میں سجا ڈھولا
تھام کر مجھ کو توں سینے سے لگا ڈھولا
بیٹھ کر سامنے میرے توں باتیں کر اور مسکرا ڈھولا
چوم کر اپنی مہارت کو توں پیار کر بےانتہا ڈھولا
جوکبھی تیرے ہاتھ سے چھوٹ کر ٹوٹ جاوں تو نہ گھبرا ڈھولا
دفنا کہ میرے ٹوٹے وجود کو مجھے بس یادوں میں بسا ڈھولا۔۔٭
سحر دعا

Tuesday 6 November 2018

Mein sigret kion peta hon by Fakhar e Sabri


میں سگریٹ کیوں پیتا ہوں

میں سگریٹ تب پیتا ہوں۔
جب بہت اداس ہوتا ہوں
جب تنہا ہوتا ہوں
جب پریشان ہوتا ہوں
جب اسکی یاد آتی ہے
تنہائی غالب آتی ہے
مایوسی چھانے لگتی ہے
پتہ نہیں کیوں۔۔۔۔۔۔۔
اتنا بے بس ہوتا ہوں
سگریٹ پینے لگتا ہوں
معلوم ہے مجھے نقصان اسکا
برائی بھی جانتا ہوں میں
پھر بھی اسکا انتخاب کرتا ہوں
اس کو ہی اپناتا ہوں
لبوں پہ سجاتا ہوں
دل کو جلاتا ہوں
یادوں کو بھلاتا ہوں
لیکن یہ ناکام کوشش ہے
یہ بربادی ہے
تباہی ہے
بچنا چاہتا ہوں میں
چھوڑنا چاھتا ہوں میں
جسے زندگی سمجھا تھا میں
موت بن رہی ہے یہ
زندگی توڑ رہی ہے یہ
بس اب نہیں ہو گی
یہ بربادی اب نہیں ہوگی
سگریٹ چھوڑ دوں گا میں
ناطہ توڑ لوں گا میں۔

فخر صابری

ab to saza bhi suna di gae hay vt Salman Sahir


dhond lo lakh by Salman Sahir



Ik aag ke darya ko by Salman Sahir


aisa lagta hay mohabbat ki ada chin gae hay by Salman Sahir


Barson ki mohabbat ka sila hay yeh by Salman Sahir


Mein rait ban kar bikhar rahi by Dua Mughal


میں ریت بن بکھر رھی!!😢
مجھے مٹھیوں میں سمیٹ لے.،😏😓
دعا مغل ۔

Socha Tha k tjh syyy mily gy by Areej Malik


Socha Tha k tjh syyy mily gy
kch Teri suny gy kch apni kahyy gy.
pr jb daikha jasyyy hi tjh Ko hum ny.
 jasyy tjhhy jantyy hi Na ho sadiuo syy.
lga uoo jasyy moo m rahii Na ho zuba marry.
kch daiiir k liiya ho gy ho hum saaakat jasyy
tuoo ny bat Ki haal pocha acha lga hum Ko.
phr tuoo lga hum Ko achanak apna Apna Sa hi.
kch dukho ka soch k Thi Teri bhii ankh purnum.
phr tuoo chala gya hum Ko ik aaaas dy Kr wapis any ki
(areej Malik)

Teri khariyat ka sun ky by Areej Malik


Ik Teri khariyat k sun k is kadar hamain khushi hoi.
k jasyyy achank bhaar a gai ho jasyyy mil gya ho hmyyy Sara jahan
daikh k tjh Ko tasweero m daityyy haaiin tjh Ko kitni duain
a marry mahbob kash k Tara dil bhiiii humy Isi kadar chahy.
majbor haaain hum k izhar NH Kr sktty tjh syy. kashhh k tuoo maryyy dil or ankhoo Ki zuban smjh sakyy.
kasyy btao tjh Ko apna haal bss itna sun lo
tmhy soch k hoti hy sbha Mari tjh hi p hoti hy raat khtam apni.
ik tjh Sy bat krnyyy k liya kiyaa kch Na kia hum ny
lgta hy shayad khuda hi Ko mnzor NH hy yeh bat
(areej Malik)

Thursday 1 November 2018

Sar e sham he ghar gea mahi by Subas Fatima


سرِ شام ہی  گھر گیا ماہی
نشہِ آوارگی آخراتر گیاماہی
اک  شخص  تھا  سرِآ ئینہ
میں خود سے ڈر گیا ماہی
میں نے سچ بولا تھا ابھی
اس کےدل سےاترگیاماہی
زندگی کی  دوڑسےاب  کہ
جی ہی اپنا ، بھرگیا   ماہی
کوئی رشتہ  ٹوٹنےنہیں  دیتا
میں اندرسےچاہےمرگیاماہی
جو صدیوں سےمحوِسفر تھا
اس کی دہلیز پہ گر گیا ماہی
آنکھ کوزمانہ ہوااسےدیکھے
چہرہ جونظرمیں ٹھہرگیاماہی

                   شاعرہ: سباس فاطمہ بٹ

Bichra humsafar by Subas Fatima


"بچھڑا ہمسفر"
اک منظر سا رکا ہے آنکھوں میں
وہ دل سے اترا ہے نہ نظروں سے
دل کی شوریدہ ہلچل میں
سوچ کے بہتے تسلسل میں
وہ چھلکتا ہے میری ذات  کے رنگوں سے
ماضی ہو کہ بھی حال ہے یوں
وہ گزرا ہے میرے سنگ ہر لمحوں میں
وہ کتابوں میں پھول رکھنے والا
وہ آنکھوں میں خواب بننے والا
سنا ہے ہنس کے گزرا ہے یار کی گلیوں سے۔۔۔ 
          شاعرہ:سباس فاطمہ بٹ