affiliate marketing Famous Urdu Poetry: September 2018

Saturday 29 September 2018

Tamanna by Shahzadi Hifsa


تمنا تو تمہاری بھی یہی ہے شہزادی
محبت میں مشہور ہونے کی
جیسے تھے شیریں اور فرہاد
ہم نے تو یہی سنا ہے
بقلم: شہزادی حفصہ

Friday 28 September 2018

Le aty hen her bar by Shahzadi Hifsa


لے آتے ہیں ہر بار تیری جانب
یہ تو محض قصور ہے ان راستوں کا
اس کو محفل نہ سمجھا جاۓ شہزادی
یہ تو محض حالِ دل ہے ان عاشقوں کا
بقلم: شہزادی حفصہ

Dhoka by Shahzadi Hifsa


حالتِ ناساز , تڑپِ دیدار اور بےقرارئ دل
یہ عشق کی سوغات ہیں اسے برا نہ کہو
یہ دنیا محض دھوکے کی بناوٹ ہے
سنبھل جاؤ شہزادی ہر کسی کو اپنا نہ کہو
بقلم: شہزادی حفصہ

Thursday 27 September 2018

Dil k basti by arooj Ahmad


میرے دل کی بستی میں بسنے پھر سے آئے ہیں
 ہنستے چہرے والے اداس آنکھوں والے لوگ
ان کی باتوں میں جادو ہے آنکھوں میں شکوے
 ہیں کون دیکھو یہ مشکوک آنکھوں والے لوگ
رابطہ نہیں ان سے بات پھر بھی ہوتی رہتی ہے
سلسلے بڑھانے آئے ہیں بیتاب آنکھوں والے لوگ
وہ سنائے جاتے ہیں ہم لکھتے جاتے ہیں
شعر کہنے آئے ہیں شاعر آنکھوں والے لوگ
روکا نہیں پھر بھی وہ ڈر سے جاتے ہیں
خاموش رہنے آئے ہیں پراسرار آنکھوں والے لوگ
بھول جانے کا خوف ہے گرچہ بلا کے وہ ذہین ہیں
ہمیں یاد کرنے آئے ہیں سنگین آنکھوں والے لوگ
بارش ہو یا آگ ہو برستے رہنا ان کا انداز ہے
رحمت بن کر آئے ہیں غضبناک آنکھوں والے لوگ
زنجیروں میں جکڑے گئے یہ بین نہ کرنے والے
آزاد جینا چاہتے ہیں قیدی آنکھوں والے لوگ
موت کے طلبگار ہیں کیوں زندگی ہے حسرت ان کی
بلا کے دھوکے باز ہیں یہ اجڑی آنکھوں والے لوگ
دریا دریا ڈوب کر سمندر سمندر بہتے ہیں
کیسے بھلے لگتے ہیں یہ گہری آنکھوں والے لوگ
عروج سے انکا شاید رشتہ پرانا ہے
یہ اجنبی چہرے والے ہیں شناسا آنکھوں والے لوگ

عروج احمد

Zarori nahi by Arooj Ahmad


ضروری نہیں
دو ساتھ بیٹھنے والے دوست ہوں
دو ساتھ ہنسنے والے خوش ہوں
دو ساتھ رونے والے غمگین ہوں
دو ساتھ رہنے والے رازداں ہوں
دو ساتھ کھیلنے والے شناسا ہوں
دو ساتھ پڑھنے والے طالبعلم ہوں
دو ساتھ دیکھنے والے متلاشی ہوں
دو ساتھ چلنے والے مسافر ہوں
دو ساتھ جینے والے ہم خیال ہوں
دو ساتھ لڑنے والے دشمن ہوں
دو ساتھ مرنے والے مریض ہوں
دو ساتھ اٹھنے والے ہم منزل ہوں
ضروری نہیں

عروج

Wednesday 26 September 2018

Ashk by warda Makkawai









Dil by Warda Makkawai

اس نے جاتے ہوئے فقط ایک نگاہ ڈالی تھی ہم پر
ہم کچھ کہنا چاہتے تو تھے
پر وہ جو سینے میں ڈھڑکتا ہے
بند ہو گیا وہ دل
از وردہ مکاوی

Woh khush hai by Warda Makkawai

وہ خوش ہے
تو اسے خوش رہنے دیا جاۓ
اسکی خوشی خراب کیوں کی جاۓ
پر آخر وہ کب تک خوشیاں منائیں گے
آخر ایک دن
اس نے میرے ان آنسوؤں کا حساب بھی تو دینا ہے
جو میں نے بہائے اسکی وجہ سے۔۔
اور جو میں نے نہیں بہائے
اس لیے کہ اسکی عزت میں کوئی فرق نہ آئے۔۔۔
اس لئے کہ دنیا کیا کہے گی اسکے بارے میں۔۔۔
حساب تو بہت ہے
پر ابھی وہ خوش ہے تو اسے
خوش رہنے دیا جاۓ
پر آخر کب تک خوشیاں منائیں گے۔۔۔۔۔
از وردہ مکاوی

Khamosh by Warda Makkawi

میں تیرے روٹھنے پے راضی نہیں
میرے لہجے پہ مت جا
بس تیری خوشی کا خیال تھا
بس اس لئے خاموش ہوں۔۔۔۔
وردہ مکاوی

Woh by Warda Makkawai

سب کچھ تو سکھایا تھا اسنے۔۔۔
محبت کرنا بھی تو سکھایا تھا اسنے
ہنسنا بھی تو سکھایا تھا اسنے
دل لگانا بھی تو سکھایا تھا اسنے
مجھے جینا بھی تو سکھایا تھا اسنے
سانس لینا بھی تو سکھایا تھا اسنے
خوشیاں بانٹنا بھی تو سکھایا تھا اسنے
محبت کہا ہوتی ہے یہ بھی تو سکھایا تھا اسنے
تو وہ دکھی رہنا کیسے نہ سکھاتا
آنسو بہانا کیسے نہ سکھاتا
درد سہنا کیسے نہ سکھاتا
جدائی سہنا کیسے نہ سکھاتا
بےوفائی سہنا کیسے نہ سکھاتا
تڑپنا کیسے نہ سکھاتا
آخر سب کچھ تو سکھایا تھا اسنے۔۔۔۔
وردہ مکاوی

Meri Muhabbat by Warda Makkawi



میری محبت
اسکی آنکھوں میں محبت دیکھی
تو ہم نے شرما کے نظریں جھکا لیں۔۔۔
اس نے محبت کا اظہار کیا
تو انکار ہم سے بھی نہ ہوا۔۔۔۔
وہ خوش تھا اپنی محبت پہ
ہم نے بھی خوشی منا لی اسکی محبت پہ۔۔۔۔۔
زمانہ خلاف ہوگیا ہماری محبت کے
ہم نے بھی پرواہ نہ کی زمانے کی۔۔۔
اپنوں کی نظروں سے بھی گر گئے
پر محبت تو ہو چکی تھی اب کیا کرتے۔۔۔
وہ خفا ہوا ہم نے منا لیا
ہم خفا ہوئے اس نے سر کو جھکا لیا۔۔۔
پھر وقت بدلہ حالات بدلے
زمانہ بدلہ لوگ بدلے
زمانے نے کر لی ہماری محبت قبول
اپنوں نے بھی دیا ساتھ
ہم نے تھاما ایک دوسرے کا ہاتھ
زندگی کی مشکلیں ہوئیں دور۔۔۔۔
ہم ساتھ تھے ہم ساتھ ہیں۔۔۔
بس ایک بات یاد رہی۔۔۔
محبت کو کبھی نہ چھوڑیں گے۔۔
وعدے قسمیں کبھی نہ توڑیں گے۔۔۔۔
وردہ مکاوی


Rat by Warda Makkawi

رات گزرتی ہی نہیں
میں تجھے بھول پاتی ہی نہیں
رات گزرتی ہی نہیں
تیری یاد جاتی ہی نہیں
رات گزرتی ہی نہیں
تیری محبت دل سے جاتی ہی نہیں
رات گزرتی ہی نہیں
دن ابھرتا ہی نہیں۔
وردہ مکاوی

Samjhota by Warda Makkawi


سمجھوتا کرتے کرتے
ہم اس حد تک آ گئے
سمجھوتا کرتے کرتے
ہم سرِبازار نیلام ہونے آگئے
سمجھوتا کرتے کرتے
ہم دنیا کی نظروں سے گر گئے
سمجھوتا کرتے کرتے
ہم خد سے ہار گئے
سمجھوتا کرتے کرتے
ہم تھک کے چور ہوگئے
سمجھوتا کرتے کرتے
ہم مگر تجھے کبھی نہ پسند آئے
سمجھوتا کرتے کرتے
ہم محبت سے محبت دور ہو گئے
سمجھوتا کرتے کرتے
ہم تجھ کو بھی کھو بیٹھے
سمجھوتا کرتے کرتے
وردہ مکاوی

Tera ana ik qymat hai by Sadia Naz

Tera ana or muskura k chly jan
Mujh p giri aik qayamt ha qayamt ha
Zulfo p atki shbnum ka mujh p girana qayamt ha qayamt ha
Meri zindgi ko ha Teri justajo
Meri zindgi ki to aik haseen hakikt ha
Mujhsy mil kar tera tarp Jana machl Jana qayamt ha qayamt ha
Tera husan aik Angara ha
Tera muskurana khilta hwa sitara ha
Meri hakikt ha to mera khwab ha
Tu qayamt ha tu qayamt ha
Writer name sadia NaZ


Dedicate Naeem NaZ

Tum by Sadia Naz

Tumhy sochna ibadat ha meri
Tumhy dekhna chat ha meri
Kesy guzry gay mery shabo roz tumhry bager
Ya soch kr rukti hen sansy meriii
Mujh ma ha tumhari yadon ka basera
Phir hota Q? Nhe meri zindgi ka sawera
Ya jism ya jan name ha tumhary
Kash mil jao sary am mujhy
Write name sadia NaZ
Dedicate Naeem NaZ

Khushi by Iqra Malik

روٹھ گئی میری خوشی بھی مجھ سے
ساتھ جو تیرا یوں مجھ سے نہ رہا
اقراء ملک

Rang by Iqra Malik

تیرے دیے رنگ میں رنگی
دیکھ کر خود کو میں
خود کو بھی نہ بائی میں
اقراء ملک

Awaz by Iqra Malik

تیری آواز میں کھنکتی
ہنسی کی آواز اور تو
 بھاتے تھے کھبی جو
نہ چھیڑے آج یہ
دل کہ تاروں کو
اقراء ملک


Tuesday 25 September 2018

Meri shairi by Shahzadi Hifsa


عاشق کو معشوق کی سنگدلی بھی سہنی پڑتی ہے
ہو جاۓ گر محبت تو پھانسی بھی چڑھنی پڑتی ہے
عرضِ حال,  عقیدۂ تمنا اور عشقِ بےرحم
ملتے ہیں جب یہ تین "ع" تو میری زندگی بنتی ہے
ہیں اس کے دیدار کے کرامات بھی عجب
کسی کو شفاء تو کسی کو موت ملتی ہے
اس کے نام پر سانس تو کیا
آج کل دھڑکن بھی آہستہ چلتی ہے
اس کے نام کی لکیر کا ہاتھ سے مٹنا کیسا؟
پڑی ہو گر پتھر پر تو وہ بھلا کب مٹتی ہے؟
اس کے ذکر کو چھوڑ دوں بھلا میں کیسے شہزادی
اس کے نام سے ہی تو میری شاعری سلغتی ہے
از قلم: شہزادی حفصہ

Monday 24 September 2018

Dil or Dharkan by Iqra Malik


عرصہ بیت گیا دل کو ڈھرکے ہوئے
تیری آہٹوں پہ محبت مر گئی
یا یہ ابتدا عشق ہے
اقراء ملک

Sath by Iqra Malik


وہ تیرا یوں ساتھ ہو کہ بھی ساتھ نہ چلنا
وہ تیرا یوں ساتھ نہ ہو کہ بھی ساتھ چلنا
اقراء ملک

Ilzam by Iqra Malik


الزام محبت بھی ہمارے زمرے
الزام بے وفائی بھی ہمارے زمرے
اقراء ملک

Mohabbat by Shahzadi Hifsa


غزل
نہ کھیل و تماشا ہوتی ہے,  نہ قدروقیمت ہوتی ہے
ہو جاۓ گر محبت تو بس پھر قیامت ہوتی ہے
نہ جستتجوۓوصل کرنا نہ حال دل بیان کرنا
یہ تو بس محبت میں ایک شرافت ہوتی ہے
مرنے کی آرزو میں جینے کی کھلواڑ میں
اسے دیکھ لینے کی ذرا سی حسرت ہوتی ہے
غصے میں دو کڑوے بول مسکراہٹ میں دو میٹھے بول
محبت میں چھیڑنے کی یہ تو شرارت ہوتی ہے
کمال سے ملال تک,  جمال سے مجال تک
کسی کو سوچتے رہنے کی محض عادت ہوتی ہے
محبت کی پنکھڑیوں میں فرق نہیں شہزادی
خوبصورت گلاب جیسی ایک شناخت ہوتی ہے
از قلم : شہزادی حفصہ

Sunday 23 September 2018

Izhar e mohabbat mushkil hai by Shahzadi Hifsa


پہلے تم کرو
پھر میں کروں
آخر
اظہارِ محبت مشکل ہے
سو الفاظ جڑتے ہیں
سو الفاظ بنتے ہیں
اس دل کو سمجھاۓ کون
اس روح کو چین دلاۓ کون
کچھ تم کہو
کچھ میں کہوں
آخر
اظہارِ محبت مشکل ہے
کچھ میٹھی سہانی بات ہو
کچھ مستانی سی رات ہو
چاند بھی پورا پورا ہو
تارے بھی تکنے آۓ ہو
کچھ الفاظِ اظہارے تمہارے ہو
کچھ الفاظِ اظہار میرے ہو
پھر بھی مکمل نہ ہو پاۓ
آخر
اظہارِ محبت مشکل ہے
بقلم
شہزادی حفصہ

Kiyun woh stana nahi chorta by Shahzadi Hifsa


رنگ گلاب بھی اور خوشبوۓ گلاب بھی انہیں چھونا نہیں چھوڑتا
تر ہو کر ہر خوبیوں سے وہ سب کو پاگل بنانا نہیں چھوڑتا
بال سنوار کر,  خوشبو لگا کر,  ہر ایک انداز تھوڑا بدل کر
محبوب میرا اپنے جمال کے ساتھ کبھی اترانا نہیں چھوڑتا
سر محفل نہ ذکر کیجۓ جو ذکر ہے ان کا رہنے دیجۓ
بس جان لیجۓ کہ نام تک ان کا آگ لگانا نہیں چھوڑتا
دن تو دن ہیں نکل ہی جاتے ہیں کام کاج میں
لیکن رات میں یاد کا مرحلہ بے چینی سے گزرنا نہیں چھوڑتا
دوسروں کا جو فن ہے داد حاضر ہے ان کی
فقط اس لۓ کہ جل جاؤ شہزادی کیوں وہ ستانا نہیں چھوڑتا
شہزادی حفصہ

Ek rat chand ne sabaq sikhaya by Urwa tu Ayesha




ایک رات چاند نے سبق سکھایا 🌜
جو کچھ یوں تھا                ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جیسا کے چاند کے اوپر آنے والے بادل کچھ دیر کے لیے ہوتے ہیں ان بادلوں کے ہوتے ہوئے بھی وہ چمکنا نہیں چھوڑتا ۔۔۔بادل تو آتے جا تے رہتے ہیں کیوں کے ان کام آنا جا نا ھوتا🌕🌗🌘🌔🌓🌒🌑🌕
ہے    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔   اسی طرح انسان کی زندگی ہے اس میں دکھ تکلیف  پریشانیاں اور غم آتے رہتے ہیں پھر یہ سا را کچھ تو میراث بشر  ہیں تو پھر انسان مسکرانا کیوں چھوڑے 🙂
   عروتہ العا ئشہ
 🙂

Mujh me bas jao is tarah by Arriha


مجھ میں بس جاؤ اسطر ح
خون رگوں میں دوڑے جسطر ح
#ا ر یحہ

Meri rooh jo sanwar gaey by Mahasin Abdullah


میری روحانی پرورش کرنے والے اساتذہ کے نام۔۔

مری روح جو سنوار گئے۔۔
مقام اونچا جو دلا گئے۔۔
مرے والدین کے بعد مرے والدین بنے۔۔
مجھے فرش سے عرش جو پہنچا گئے۔۔
کیا بات کروں ان کے مرتبے کی۔۔
وہ جو دنیا میں رہنا سکھا گئے۔۔
غلام بنے داماد رسول بھی جن کے۔۔
وہ بادشاہ نہیں ہںے پر بادشاہ بنا گئے۔۔
ستاروں کو جنم دیتے ہیں خود ڈوب کر۔۔۔
لطف علم سے زندگی میں وہ ملا گئے۔۔
نبی پاکﷺ کا راستہ اختیار کرکہ۔۔
وہ زیست کا حاصل ہمیں سمجھا گئے۔۔
شمعے روشن وہ ایسے رھے۔۔
ہر قوم کو پڑھا گئے۔۔
ہر دور میں نہ مٹی۔۔
نہ مٹنے والی کردار رہی۔۔
وہ الفاظ کے نور سے زمانوں کو منور کر گئے۔۔
مری روح کا زیور ھے کیا۔۔
یہ چیز ہم پر آشکار کرکہ۔۔
منزل سے ہم کو ہم کنار کر گئے۔۔
میں حق ادا کرنا چاہںوں۔۔۔
تو بھی نہ کر سکوں۔۔
وہ درس فہم و فراست کا ایسے سکھا گئے۔۔
زوال کا ان پر گزر نہ ہںو۔۔
فرحاں وشاداں رہے وہ ہر لمحہ میں۔۔
انسانیت کا مقصد جو بتا گئے۔۔
دعا مالک کائنات سے ھے بندی ناچیز کی۔۔
شاد رہںے آبادرھے استاد مرے۔۔
دل کے قریب جو ھیں۔۔
صدا  قائم رھے۔۔ دائم رھے۔۔
وہ روشن کلیاں ہمیں جو بنا گئے۔۔

محـــاسن عبـــداللــه

aey bint e hawa by Iqra Malik


اے بنت حوا عشق کی بازی میں عزت کی بازی نہ لگانا کبھی
عشق اور عزت کی بازی میں دونوں کو مات ہو گی
پچھتاوے تمہارے مقدر میں ٹھہرائے جائیں  گے
درد، قرب، بے چینی، بے سکونی میں روۓ گی روح

اقراء ملک


Mar dalti hen khawahishat by Iqra Malik


مار  ڈالتی ہیں
خواہشات وبے بسی
صرف تو ہی میسر رہا
ہمیں مارنے کیلیے
اقراء ملک

Mang mang teri khushyan by Iqra Malik


مانگ مانگ تیری خوشیاں دعاؤں میں
ہم تجھی کو دعاؤں میں مانگنا بھول گئے
اقراء ملک

Ashak by Iqra Malik


آنکھوں سے چھلک دہے ہیں
بنا شکوہ و شکایت کے
خاموش اشک
اقراءملک

Khawahishat bhi dam tor gae by Iqra Malik


خواہشات بھی دم توڑ گئی
تجھے خودسے الگ ہوتا دیکھ کر
سانسوں کا دم ٹوٹنا رہ گیا بس
دم تو توڈ ہی چکے ہیں ہم

Jazby har gaey by Iqra Malik


جذبے ہار گئے،لمحے ہار گئے،
تجھے ہار گئے،خود کوہار گئے،
تو پھر بھی ہو نہ پایا میرا
ہم کھو رہےہیں خود میں
اقراء ملک

Saturday 22 September 2018

Mere sanam ka naam by Shahzadi Hifsa


میرے صنم کا نام موجود ہر طرف کون و مکاں میں ہے
ہجر کی ہر صبح وشام کا حساب اس بیاباں میں ہے
یوں ستمگر نہ بن ہماری محبت کا اے ظالم
ہم بھی جانتے ہیں کہ تیرا جواب ہاں میں ہے
دل کے چپے چپے کے حال احوال سے واقف ہیں وہ
پھر بھی کہتے ہیں کہ کچھ خالی وہاں میں ہے
وہ کہتے ہیں ہمیں لفظوں سے نہیں کوئ مطلب
جا کر کوئ بتاؤ انھیں کہ ان کی محبت دل و جاں میں ہے
اس عشق کو نہ سمجھو بددماغ , کم عقل فلاں فلاں
موجود یہ بلا ہر کسی کے داستانِ بیاں میں ہے
نہیں ہیں ہم قبول دیکھ لو ٹھیک ہے نہ ہی سہی
اوپر تمہارے اور میرے نام کا جوڑ آسماں میں ہے
نہیں قدر اگر ہمارے جذبات اور احساسات کی تمہیں
منتظر تمہارا شہزادی ہر کوئ جہاں میں ہے
شہزادی حفصہ


Friday 21 September 2018

Muhabbat by Haya Noor

ﻣﺤﺒﺖ ﻣﺮ ﭼﮑﯽ ﻣﺠﮫ ﻣﯿﮟ...
ﺟﻨﺎﺯﮦ ﺑﮭﯽ ﭘﮍﮬﺎ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ...
ﺷﺎﻣﻞ ﺗﮭﮯ ﺳﺒﮭﯽ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ...
ﺗﯿﺮﮮ ﻭﻋﺪﮮ...
ﺗﯿﺮﯼ ﻗﺴﻤﯿﮟ...
ﻭﮦ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﮐﯽ ﺑﺎﺗﯿﮟ..
ﺗﯿﺮﮮ ﺍﻗﺮﺍﺭ ﮐﯽ ﺑﺎﺗﯿﮟ...
ﺑﮩﺖ ﺗﮍﭘا ﺑﮩﺖ ﺭﻭیا...
ﺗﺴﻠﯽ ﺑﮭﯽ ﻣﻠﯽ ﺍﻥ ﺳﮯ....
ﮐﮩﺎ ﻣﺖ ﺭﻭ ﺍﮮ ﭘاگل...
ﯾﮩﺎﮞ ﺳﺐ ﺩﻝ ﻟﮕﯽ ﮐﺮﺗﮯ!!! ...
ﻣﺤﺒﺖ ﮐﻮﻥ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ؟؟؟
ﺟﻨﺎﺯﮦ ﭘﮍﮪ ﭼﮑﮯ ﺗﮭﮯ ﺳﺐ ﭘﮭﺮ ﻭﻗﺖ ﺟﺪﺍﺋﯽ ﺗﮭﺎ...
ﺑﮯﻭﻓﺎﺋﯽ ﺳﮯ ﺭﮨﺎﺋﯽ ﺗﮭﺎ...
ﺩﻓﻨﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﻮ..
ﻣﻘﺎﻡ ﺑﮭﯽ ﻣﯿﺮﺍ ﺩﻝ ﺗﮭﺎ...
ﺍﺏ ﮐﺒﮭﯽ ﺟﻮ ﺁﺗﯽ ﮨﮯ ﯾﺎﺩ ﻣﺤﺒﺖ!!!...
ﻭﮦ ﮔﺰﺭﯼ ﯾﺎﺩﯾﮟ ...
ﺗﯿﺮﮮ ﻭﻋﺪﮮ ﺗﯿﺮﮮ ﻗﺼﮯ...
ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺩ ﮐﮯ ﮔﻠﮯ ﺳﮯ ﻟﮓ ﮐﮯ ﺭﻭﺗا ﮨﻮﮞ...
ﺍﻭﺭ ﮐﮩﺘا ﮨﻮﮞ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﮨﻮ ﺟﺎ ﺍﮮ دلبر...
ﯾﮩﺎﮞ ﺳﺐ ﺩﻝ ﻟﮕﯽ ﮐﺮﺗﮯ...
ﻣﺤﺒﺖ ﮐﻮﻥ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ؟؟؟

Arzo by Mahasan Abdullah

نظــــم

اک آرزو مِری۔۔
عمر بھر رہںوں وہی۔۔
وہ جگہ منزل مِری۔۔
زیست ہںے کامل وہی۔۔۔

تو لیجا مجھے وہی اے خدا۔۔۔۔

عشق مِرا وہی۔۔
ہںے گھر بھی تِرا وہی۔۔
مجھے محبوب ہیں۔۔
عرض پاک وہی۔۔

تو لیجا مجھے وہی اے خدا۔۔۔

روضة آقاء کا ہںے وہی۔۔
ساتھ یاران چار بھی۔۔
مِری جستجو جنت البقیع۔۔
مری جنوں مرا حاصل وہی۔۔

تو لیجا مجھے وہی اے خدا۔۔۔

تو لے جائے مجھے وہی۔۔
بہہ جائے گناہ مرے اشک میں سبھی۔۔
سما جائے محبت تری دل میں بھی۔۔
تو مل جائے وہی۔۔

تو لیجا مجھے وہی اے خدا۔۔۔

میں خواب میں جاتی وہی۔۔
تجھ سے دعا مانگتی۔۔
روتے ہںوئے تری محبت چاہتی۔۔
ہںوجائے خواب سچ یہی۔۔۔

تو لیجا مجھے وہی اے خدا۔۔۔

تمنا دل کی ہںے یہی۔۔
دید ہںو آنکھوں کو حرمین کی۔۔
لے تشنہ لب بھوسے وہاں کے خاک کی۔۔
پیروں تلے ہںو مدینے کی سرزمیں۔۔۔

تو لیجا مجھے وہی اے خدا۔۔۔

محاسن عبدالله۔۔

Ishq by Muhammad usama arshad



عشق والے تو آنکھوں کی زباں سمجھ لیتے ھیں،
ملتےھیں سپنوں میں  تو ملاقات سمجھ لیتے ھیں،
ارے روتا ھے آسماں بھی اپنے پیار کے لیے  

نہ جانے کیوں لوگ اسے برسات سمجھ لیتےہیں..
میرے بعد .   
کس کو .
ستاؤں گے .
Muhammad usama arshad