affiliate marketing Famous Urdu Poetry: April 2023

Wednesday 26 April 2023

Eid guzar jati hay by ammara majeed

عيد گزر جاتی ہے
اے ایم ۔ راع

ہجر یار میں عید گزر جاتی ہے
وہم و خیال میں عید گزر جاتی ہے

وہ ملیں گے تو کریں گے ہزار شکوے 
اسی گمان میں عید گزر جاتی ہے

سوچا تھا وہ آئیں گے تو منائیں گے عید
اُن کےانتظار میں عید گزر جاتی ہے

تم تو خوش ہو کبھی سوچا ان کا راع
جن کی فقط یاد میں عید گزر جاتی ہے

راع

Aey dil e jana by huma malik





Log husan ko sarahty hen by huma malik

لوگ حسن کو سراہتے ہیں
 میں نے اس کے محراب پہ دل ہارا ہے
ہما ملک

Yeh nain roshan hen by huma malik

یہ نین روشن ہیں تیری دید سے
انھیں پھر سے بجھانے کے لیے آ
اک امید ہے تجھ سے میرے ہمدم
اس امید کو مٹانے کے لیے آ
تو ستمگر ہے تو ستمگر ہی سہی
اک ستم اور کرنے کے لیے آ
یہ جو پھول بچھائے ہیں سرِراہ
انھیں روند جانے کے لیے آ 
زندگی کی آس ہے تو میرے مردہ جسم کے 
اس مردے کو جلانے کے لیے آ
ہما ملک

Alwidah by kumail sagar

الوداع                                
تیرے شہر سے رخصت ہوۓ تجھے الوداع نہ کہہ سکے
   تجھ سے محبت اتنی تھی تجھے بےوفا نہ کہہ سکے
جیون کی ہر خوشی تم ہی سے وابستہ تھی
تیرے دیے درد سے تجھے دلربا نہ کہہ سکے
آنکھوں سے میری خون کے آنسو بہتے رہے
تیرا چہرہ اتنا معصوم تھا تجھے کوئی سزا نہ سنا سکے
جیون کا چین و سکون بے شک تجھ سے تھا 
معاف کرنا تجھے ہم شفاء نہ کہہ سکے
ہم نے محبت کی ہر رسم ادا کی " ساگر "  
بس تجھ کو صرف اک خدا نہ کہہ سکے
             
                        محمد کمیل ساگر.

        (گاؤں گھنگوال)

Friday 21 April 2023

Kamli larki by urooj fatima

کملی لڑکی 

  کتنی کملی لڑکی ہو تم
   خود سے باتیں کرتی ہو
 تم لوگوں کی باتوں پہ کیوں غور کرتی ہو
    کتنی کملی لڑکی ہو تیرے نین نقش یوں حسیں ہے
سانولی رنگت میں بھی قیامت لگتی ہو
    کتنی حسیں لڑکی ہو
تیری آنکھوں میں میر کے مصرے بولتے ہے
تمہاری آواز میں زخم ہے عشق کے
شاید تم جون کو پڑھتی ہو
  کتنی کملی لڑکی ہو 
بربادی کی شروعات بتاؤ
کیا تم کسی سے عشق کرتی ہو
   ہاۓ تم اتنی کملی لڑکی ہو
خود کو تم تنہا سمجھتی ہو
لوگوں کو اچھا سمجھتی ہو
  مجھے تم بے وقوف لگتی ہو
لوگوں کی باتوں میں تم نہ آؤ
بے وفائی کر گیا ہے تو تم مرجاؤ گی
 ہاۓ!تم کتنی بھولی لڑکی ہو  
     تم کتنی کملی لڑکی ہو 


  عروج فاطمہ

Thursday 20 April 2023

Intizar e eid by ammara majeed

انتظار عید

اے۔ ایم ۔ راع

حسرت دیدار ہے اور انتظار عید
ہجر بے شمار ہے اور انتظار عید



روزه ، نماز  قرآن عبادت و انفال
عشق کا خمار ہے اور انتظار عید

Friday 14 April 2023

Bas boht hoa by syeda noor ul ain

*بس بہت ہوا (نظم) 
بس بہت ہوا یہ دیوارے گڑاؤ 
نا میں قیدی  نا مجھے مجرم بُلاؤ 
ہر اُٹہنے والے ہاتہو کو روکو 
ظالم حاکم کو ہتہکری پہناؤ 
جاہل علم کا نام ڈبوتا ہے 
اُسے تہوڑا قرآن سُناؤ 
کب تک یہ سب قسمت سمجہے 
آگے کو ایک قدم بڑہاؤ 
لڑکی ہوں غلطی کیا میری 
تہوڑا اُسے کوئ سمجہاؤ 
پَر ہیں میرے اُڑھ جاؤ گی 
پِنجڑے کو تہوڑا سا کہلواؤ 
کانٹو پر میں چل لوں گی 
بس چند انگاڑو سے گزر جاؤ 
بس بہت ہوا بس بہت ہوا 
اب چُپ نا مجہکو کرواؤ 
*تحریر : نُور شاعرہ

Monday 10 April 2023

Poetry by Husna Esa

بہار

قحط کے بعد بہاریں پھر لوٹ کے آتی ھیں پھول پھر سے کھلتے هیں بارشیں بھی ھوتی ھیں ہر موسم لوٹ کر آتا ھے جو بیت گئے لمحے جو گزر گئے پیارے وہ پھر لوٹ کر کیوں نہیں آتے

پھر نجانے کیوںبہاریں پھر لوٹ کے آتی ھیں

 

پھول پھر سے کھلتے هیں

 

قحط کے بعد

 

بہاریں پھر لوٹ کے آتی ھیں

 

پھول پھر سے کھلتے هیں

 

بارشیں بھی ھوتی ھیں

 

ہر موسم لوٹ کر آتا ھے

 

جو بیت گئے لمحے جو گزر گئے پیارے وہ پھر لوٹ کر کیوں نہیں آتے😭😭😢😢😢😢

************

Dua

پریشان ہو ؟

 

لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ

حضور الله السلام نے فرمایا

جتنا بھی کوئی مصیبت زدہ ہو ، پریشان ہو، یہ پڑھے گا تو اللہ اس کی ساری پریشانیاں دور کر دیگا ۔

************

عبادت

علامه اقبال

 

کوئی عبادت کی چاہ میں رویا

 

کوئی عبادت کی راہ میں رویا

 

عجیب ہے محبت کا سلسلہ اقبال

 

کوئی قضا کرکے رویا

کوئی ادا کر کے رویا

**********

Maa

 

لفظ "ما" فن لینڈ کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے "ماں"۔ یہ ماں یا دادی کے لیے پیار کی اصطلاح کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔

*******

City

کمباکونم شہر میں سب سے مشہور ڈش کمباکونم ڈگری کافی ہے۔ یہ کافی کافی پھلیاں، دودھ اور چینی کے انوکھے مرکب سے بنائی گئی ہے۔ یہ عام طور پر گرم پیش کیا جاتا ہے اور اس کے مضبوط ذائقے اور خوشبو کے لیے جانا جاتا ہے۔ کافی کو عام طور پر ناشتے کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے جیسے کہ وڈائی، بوندا یا باجی۔ یہ مقامی لوگوں اور سیاحوں میں یکساں مقبول مشروب ہے۔

***********

Sunday 9 April 2023

Mera bachpan by Husna Esa

میرا بچپن     ......

اک بچپن کا زمانہ تھا

خوشیوں کا خزانہ تھا

چاہت چاند کو پانے کی تھی

دل تتلی کا دیوانہ تھا

تھک کر آتے تھے سکول سے پھر کھیلنے بھی جانا تھا

بارش میں کاغذ کی کشتی ہر موسم ہی بڑا سہانا تھا

ہر کھیل میں ساتھی تھے

ہر رشتہ نبھانا تھا

رونے کی وجہ نہ تھی

نہ بننے کا بہانہ تھا

اب نہیں رہی وہ زندگی جیسا بچپن کا زمانہ تھا

************

Tuesday 4 April 2023

He is rare by Saira yasmeen

Sitting alone on a bench under a tree;
Looking at the people by feeling free

Eagle eyes,Attitude ,Maturity and mindset;
All of a sudden our eyes met

Yes I found him on that day;
And how I feel I can't say

He is real and that is rare;
That's the reason i ask him in prayer

Saira Yasmeen

Monday 3 April 2023

Chalo to sath chalty hen by ammara majeed

ساتھ چلتے ہیں

اے ایم راع

چلو تو ساتھ چلتے ہیں
سمندر کے کنارے تک

دنیا کی رسموں سے ذرا سا ہٹ کے چلتے ہیں
زمانے کے رواجوں سے بغاوت کر کے چلتے ہیں
یہاں پر لوگ ہی سارے محبت کے دشمن ہیں
آؤ ایسے لوگوں سے ہم لڑکے چلتے ہیں

چلو تو ساتھ چلتے ہیں
سمندر کے کنارے تک

مشکل وقت جو آئے اکھٹے کاٹ لیں گے ہم
اندھیرے سارے میرے ہیں اجالے بانٹ لیں گے ہم 
مجھے ہنستے ہوئے چہرے بالکل پھول لگتے ہیں
تو خوشیاں ساری تم رکھنا غموں کو بانٹ لیں گے ہم

چلو تو ساتھ چلتے ہیں
سمندر کے کنارے تک


مجھے ہے یقین تم پر مگر پھر بھی کرو وعدہ
اکیلا تو نہ چھوڑو گے منہ تو نہ موڑو گے
کبھی ایسا جو ہو جائے منزل جو قریب آئے
تو منزل کی چاه میں تم مجھے تو نہ چھوڑو گے

چلو تو ساتھ چلتے ہیں
سمندر کے کنارے تک

را ع

Beautiful collection by Ahmed Esa

سکون

سکون کہاں چھپا ہوا ہے؟

غفلت ہو جائے

 تو

سجدے میں

اور گناہ ہو جائے

 تو

 تو بہ میں۔۔۔

*************

چپ

چپ رہے تو خوب اچھے رہے

زرا جو بولے تو بد زباں ٹھرے

*************

ہم

سو ہم بھی معجزے اپنے ہنر کے دیکھتے ہیں.

سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیں.

یہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں.

سنا ہے رات اسے چاند تکتا رہتا ہے.

*************

آرزو

یہ آرزو تھی تجھے گل کے روبرو کرتے ہم اور بلبل بے تاب گفتگو کرتے

 

پیامبر نہ میسر ہوا تو خوب ہوا

 

زبان غیر سے کیا شرح آرزو کرتے

 

مری طرح سے مہ و مہر بھی ہیں آوارہ کسی حبیب کی یہ بھی ہیں بجستجو کرتے

 

جو دیکھتے تیری زنجیر زلف کا عالم اسیر ہونے کی ، آزاد آرزو کرتے

 

وہ جانِ جاں نہیں آتا تو موت ہی آتی دل و جگر کو کہاں تک بھلا لہو کرتے

****************

زندگی نے غم دیے ہیں غم دیے ہیں

زندگی نے غم دیے ہیں غم دیے ہیں بے حساب

زندگی نے غم دیے ہیں غم دیے ہیں بے حساب

 

آنکھیں یہ نم ہوئی ہیں دل یہ جل رہا ہے ہاں

خود غرضی ہے جو تیری دل یہ رو رہا ہے ہاں

 

ستم جو تونے کیا ہے وہ مجھے تڑپا رہا ہےاے

کردے بس تو اتنا کرم کردے میرا دور توغم

 

 

زندگی نے غم دیے ہیں غم دیے ہیں بے حساب

 

زندگی نے غم دیے ہیں غم دیے ہیں بے حساب

 

 

حسنہ عیسیٰ ۔

**************

عزم

کا دن اپنے اندر ایک خاص قسم کی مقناطیسی طاقت رکھتا ہے ، کہ جب بھی یہ ہندسہ بدلتے ماہ و سال اس دن کی طرف لوٹتے ہیں تو ایک شخص بہت یاد آتا ہے ۔ جو کہنے کو تو انسان ہی تھا لیکن دراصل وہ بہت نایاب انسان تھا ۔ اس کے بعد بہت آئے اور چلے بھی گئے لیکن جو وقت کو حرکت اس نے دی پھر اس کے بعد کسی نے نہیں دی ۔ تاریخ کے اوراق گواہ ہیں کہ 23 مارچ ایک انقلاب کا دن تھا ، ایک عزم کا دن تھا ، ایک جنوں تھا جو اس وقت کی بے آسرا اور کسمپرسی کی ماری قوم کے اندر جاگا تھا اور پھر اس سوچ اس عہد نے ایسا کارنامہ ہائے انجام دیا کہ چشم فلک بھی حیران ہوگئیں ۔ اس وقت کے نوجوانوں نے اپنی منزل کو پانے کے لئے ایک قائد کی آواز پہ لبیک کہہ دیا تھا ۔ سات سال کی انتھک محنت رنگ لائی اور اس "گوہر نایاب "میرے ملک پاکستان کو دنیا کے نقشے پہ ابھارا ۔ لاکھوں شہیدوں کے لہو سے اس کی ہر کلی کو سجایا گیا ، کئی عصمتیں اس کی آفرینش میں تار تار ہو گئیں ۔ اس گلشن کو مہکانے کے عزم نے لاکھوں مسلمانوں کو بے گھر کر دیا ، کئی ماؤں کے خون سے رنگی یہ سر زمین جب آباد کی گئی تو اس کے پیچھے ایک ہی مقصد تھا کہ اس میں ایک خدا کی عبادت کی جائیگی ، ایک رسول کی اطاعت کو قبول کیا جائیگا اور مسلمان آزادی کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں گے ۔

**************

سچی بات ۔

ھر شخص کے حق کو پہچانو۔ شخص کی مناسبت سے اس کا کام اور اس کی خدمت کرو۔

ھر قوم و ملت اور جماعت کے ساتھ میل جول رکھو۔

جو اپنے لئے پسند نہ کرو

اسے دوسروں کے لیے بھی پسند نہ کرو۔

 

بیٹا ! لوگوں سے منہ پھیر کر بات نہ کر یعنی نظر پھیر کر بات نہ کرو۔ اس نصیحت سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ لوگوں سے نظر ملا کر بات کرنا چاہیے نظر ملا کر بات کرنے سے اپنائیت پیدا ہوتی ہے خلوص اور محبت بڑھتی ہے۔ البتہ خیال رہے کہ اپنے والدین اور اساتذہ سے بات کرتے وقت نظر نیچی رکھ کر بات کرنا ادب و احترام کا حصہ ہے۔

************

عدل وانصاف : حضرت عائشہ سے سے روایت ہے رسول" جب سفر کا ارادہ کرتے تو اپنی بیویوں کے درمیان قرعہ ڈالتے جس کا نام قرعہ میں نکلتا آپ اس کو سفر میں لے جاتے کتنا انصاف ہے عورت کے ساتھ کہ کسی کو کسی سے کم یا زیادہ حق نہیں دیا گیا۔ حضرت ابن رسول نے فرمایا حلال کاموں میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ کام خدا کے نزدیک طلاق ہے۔ (ابوداود ) طلاق بعض صورتوں میں ناگزیں ہو جاتی ہے مگر یہاں بھی عورتوں کے حقوق کا خیال رکھا گیا ہے ۔ حضرت جابر بن سمرہ سے روایت ہے رسول نے فرمایا جب خدا تعالیٰ تم میں سے کسی کو مال عطا فرمائے تو اس کو چاہیے کہ وہ پہلے اپنی ذات پر خرچ کرے پھر اپنے گھر والوں پر۔ (مسلم) اس میں بھی عورت جو گھر والوں میں شریک ہوتی ہے گھر کا ایک حصہ ہوتی ہے کا خیال رکھا گیا ہے۔ یہ ہیں اسلام میں عورتوں کے حقوق کتنی عظمت ہے عورتوں کے حقوق کے بارے میں ۔ دنیا کے کسی بھی مذہب میں اتنے حقوق نہیں دیے گئے ہیں جتنے اسلام نے دیے ہیں کسی مذہب میں عورت کو شوہر کی موت کے وقت ستی کر دیا جاتا تھا اور کسی مذہب میں عورت کو حیض کے دنوں میں ناپاک سمجھا جاتا ہے۔ اور نہ جانے کیسے کیسے حقوق سلب کئے گئے۔ مسلمان معاشرہ مغرب کے معاشرے میں عورت طرح طرح کے مصائب سے دوچار ہے آج عیسائی ،مغرب، مسلمان معاشرے، جس کی عورت ایک انمنٹ اکائی ہے ، میں آ کر اس کے ابدی خاندانی نظام کے متعلق تحقیق کرتا ہے کہ کسی طرح اس کو ختم کرے۔ اس طرح وہ اپنے نام نہاد جدید شیطانی نظام میں مسلمان معاشرے کو ضم کرنا چاہتا ہے۔ عورت اور مرد ایک حقیقت ہے ۔ حضرت آدم کے ساتھ حضرت خوا کا ذکر اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ اللہ تعالی نے مرد و زن کے ملاپ سے اپنی مخلوق کو جنم دیا۔ اللہ تعالٰی اس کے علاوہ بھی جو چاہتا کر سکتا تھا لیکن اُس کی مثیت تھی کہ ایک جوڑا پیدا کیا جائے جس سے انسانی نسل کو آگے پھولنا پھلنا ہے لہذا عورت اسلام میں ایک خاص حقیقت ہے اور اس کے بغیر نظام دنیا نہیں چل سکتا ہر دور کے انسان نے عورت کے ساتھ ظلم کیا۔ قبل اسلام کوئی اس کو زندہ دفن کر دیتا اور طرح طرح کے ظلم کرتا اور کوئی آج جدید دور میں اسے رونق محفل اور کوئی اسے شمع محفل بناتا ہے اور اپنی جنسی تسکین کرتا ہے اور اس کا استحصال کرتا ہے مغرب اور مشرق کے قدیم و جدید جہلانے عورت کے ساتھ طرح طرح کے ظلم ڈھائے ہیں۔ مگر اسلام نے اس کو عظمت عطا فرمائی اس کے ساتھ برابری کا سلوک سکھایا اس کو احترام کی نظر سے دیکھنے کا حکم دیا کیوں کہ اس سے آئندہ نسل نے چلنا ہوتا ہے۔ اس کی گود سے فرشتہ صفت انسان پیدا ہو سکتا ہے اور اس کی گود سے شیطان صفت انسان پیدا ہو سکتا ہے دنیا کے نامور اشخاص نے نیک سیرت خواتین کی گود وں میں پرورش پاتا۔ دنیا کی کسی قوم نے عورت کو وہ حقوق نہیں دیے جو اسلام نے وسیلے ہیں۔ اسلام نے عورتوں کو جو رسول کی زوجیت میں تھیں کو اُم المومنین کا خطاب دیا۔ عورت ماں کے روپ میں دنیا کی عظیم ہستی ہے۔ عورت بیوی کے روپ میں ایک مقام رکھتی ہے۔ عورت بیٹی، بہن اور دوسرے رشتوں میں خاص مقام رکھتی ہے توحید کے بعد اللہ نے والدین کے حقوق کا قرآن میں ذکر کیا ہے اگر وہ انہیں بڑھاپے کی حالت میں ملیں تو اُن کے سامنے اُف تک نہ کرنے کا حکم اور اُن کے ساتھ بہترین سلوک کی ہدایت کی۔

****************

Saturday 1 April 2023

Gham by Ahmed Esa

غم

ہم مرنے والے کے لیے تھوڑی روتے ہیں ۔ مرنے والے کے لیے کوئی بھی نہیں روتا۔ ہم سب تو اپنے نقصان پر روتے ہیں۔ ہمارا غم تو بس یہی ہوتا ہے کہ وہ ہمیں اکیلا چھوڑ گیا۔

Ishq by Ahmed Esa

چلو اب  خدا  کا  ذکر  کرتے ہیں

اس  کا کوئی مول نہیں ہے

مگر اے دوست یہ  ورد تو  ہی  عشق ہے

عشق  ک  بھید ظاہر نہ  کرنا

پہل  عشق خدا نے  کیا اور معشوق محمد صلى الله عليه واله وسلم ہے

Hawa by Ahmed Esa

ہوا جو کمرے میں آرہی ہے تیری کہانی سنا رہی اُسے کھونے کے بعد مجھ کو یہ زندگی راس آرہی ہے۔

Mere dil da haal by Ahmed Esa

میرے دل دا حال کوئی نہ جانے میں جانوں ہوں یا میرا رب جانے

تو میرے دل کو درد دیتا ہے۔ وہ درد میرا دور کر تا  ہے

Main koun hoon by Ahmed Esa

میں کون  ہوں

کیا  ہوں

کوئی  نہ  جانتا

صرف  صرف  ٶہ

جانتا ہے

برسوں  سے  یہ  اداسی ہے

فقط میرے  دل میں ووہی  ت  بستا ہے

جو  میری  اداسیوں کو دور کرے گا ج  میں

اداس  ہوں گی