affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Poetry by Ammara Majeed

Thursday 1 June 2023

Poetry by Ammara Majeed


محبت اس کو کہتے ہیں 

اے ایم راع

 

اذيت میں مزا بھی ہو محبت اس کو کہتے ہیں

قربت ہو حیا بھی ہو محبت اس کو کہتے ہیں

 

دعا میں ہاتھ جب اٹھیں تمنا کا سوال آئے

لبوں پر نام ہو میرا محبت اس کو کہتے ہیں

 

ادھر میں رات بھر جاگوں لگے نہ آنکھ اس کی بھی

پکارے وه مجھے اٹھ کر محبت اس کو کہتے ہیں

 

خطائیں بھی میری ہوں غصہ بھی کروں میں ہی

منائے آ کر وہ مجھ کو محبت اس کو کہتے ہیں

 

کوئی جب دوسرا دیکھے تو نظروں کو جھکائیں وہ

میری جھکی نگاہوں کو مگر آ کر اٹھائیں وہ

محبت اس کو کہتے ہیں

 

سر محفل مجھے وہ دیکھ کر منہ موڑ لیں لیکن

خلوت میں مگر آ کرمجھے رو رو منائیں وہ

محبت اس کو کہتے ہیں

 

کوئی جب پوچھ لے ان سے کہ بستا کون ہے دل میں

تو تصور میں  مجھے لا کر مسکرائیں وہ

محبت اس کو کہتے ہیں

 

کبھی جو پوچھوں میں ان سے بتاؤ ہے محبت کیا

تو بولے وہ جو میں تم سے کرتا ہوں

محبت اس کو کہتےہیں

 

راع

*********

11 comments: