affiliate marketing Famous Urdu Poetry: Main bhi parhna chahti hoon poetry by Noor Shaira

Saturday 3 June 2023

Main bhi parhna chahti hoon poetry by Noor Shaira



میں بھی پڑھنا چاہتی ہُوں!

(نظم)

*میں لڑکی ہُوں اُڑھنا چاہتی ہُوں

نا میں کسی سے ڈرنا چاہتی ہُوں

خود کے لئے کُچھ کرنا چاہتی ہُوں

حق کی بات میں کرنا چاہتی ہُوں

میں بھی پڑھنا چاہتی ہُوں

پڑھ کے کُچھ بننا چاہتی ہُوں

*گھر کے ہمیشہ کام کروں

سُسرال میں اپنا نام کروں

اور ظلم ہمیشہ سہتی رہوں

ہر ظلم سہ کے چُپ ہی رہوں

میں بھی پڑھنا چاہتی ہُوں

پڑھ کے کُچھ بننا چاہتی ہُوں

*باپ کہتا ہے میں کیوں پڑھاؤں

شوہر کہتا ہے گھر کے کام کراؤں

کوئ نہیں کہتا لڑکی کو پڑھاؤ

اسے جینے کے ڈھنگ سکھاؤ

میں بھی پڑھنا چاہتی ہُوں

پڑھ کے کُچھ بننا چاہتی ہُوں

*میں کبھی بیٹی ہُوں' کبھی بہن ہوں!

میں کبھی بی وی ہُوں' کبھی ماں ہُوں!

اور میں ہر رشتے کو ہی نبھاؤں

سب سے ہی اپنا درد چُھپاؤں

میں بھی پڑھنا چاہتی ہُوں

پڑھ کے کُچھ بننا چاہتی ہُوں

*ہاں تھی مُجھے بھی کسی سے چاہت!

پر نہیں کی میں نے کوئ بغاوت

وہ تو خود ہی تھا چاہت میں رُکاوٹ!

یہاں تو ہے ہر رشتے میں ایک نئ بناوٹ...

میں بھی پڑھنا چاہتی ہُوں

پڑھ کے کُچھ بننا چاہتی ہُوں

*کیوں کہتے ہو لڑکی باغی ہو جائے گی!

پڑھایا تو پھر بڑے گُل کھلائے گی

بدنام کروا کے گھر سے بھاگ جائے گی!

دُنیا کے سامنے کھڑی ہو جائے گی

میں بھی پڑھنا چاہتی ہُوں

پڑھ کے کُچھ بننا چاہتی ہُوں

*شریعت کی بات کرے تو وہ بُری ہوجاتی ہے!

ماں باپ رشتے داروں کے سامنے بدتمیز کہلاتی ہے!

لوگ کہتے کے ہمیشہ باپ کے لئے تھوڑی کماتی ہے!

پہلے جاکے حدیثِ نبوی پڑھو پھر تُمھے کُچھ سمجھ آتی ہے!

میں بھی پڑھنا چاہتی ہُوں

پڑھ کے کُچھ بننا چاہتی ہُوں

تحریر :"نُور شاعرہ

**************

Syedanoorulain4444@gmail.com

https://youtube.com/@syedanoor-ul-ainofficial709

No comments:

Post a Comment